تازہ تر ین

کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

کراچی: (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔
کے الیکٹرک کی جنوری 2022 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے یکم مارچ کو سماعت ہوگی۔
درخواست کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ایک ماہ کیلئے مانگا ہے، من و عن اضافے کا صارفین پر 3 ارب 72 کروڑ 70 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نے اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں بھی سہ بجلی 30 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا یکم مارچ کو سماعت کرے گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain