Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر اپوزیشن کی بڑی قیادت آج لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ عدم اعتماد کی تحریک کی تاریخ اور مطلوبہ ارکان کی تعداد بارے مشاورت ہوگی۔ آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوگی، جس میں دونوں جانب سے سینئر قیادت بھی شریک ہوگی۔ بلاول بھٹو نے بھی مذاکراتی ملاقات میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے دورے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری بھی شہباز شریف کے ساتھ عشائیے پرملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں…

Read More

قصور: (ویب ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کا 25 فیصد حصہ ہے، مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک فنانسنگ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بیک رضا باقر نے قصور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک زرعی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہا ہے، مکئی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، اوکاڑہ اور قصور میں مکئی کی بہترین پیداوار ہوئی، الیکٹرانک ویئر ہاؤسز میں فنانسنگ بڑھانا چاہتے ہیں، بینکنگ ایسا شعبہ ہے جس میں کارکردگی کا آسانی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے،…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے 1 ارب ڈالر قرض اور حالیہ سکوک بانڈز کے اجراء سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا۔ موڈیز کی عالمی سکوک بانڈز کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوری 2022 میں سکوک بانڈز کا اجراء کیا، اس سے قبل 2017 میں پاکستان نے اسلامی بانڈز کی نیلامی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے ایک ارب ڈالر قرض کی وسط ملنے اور غیر ملکی بانڈز نیلامی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روس کے ساتھ کشیدگی پر پاکستان سے مدد مانگ لی۔ پاکستان میں تعینات یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان یوکرین پر روسی حملے کے پیش نظر ہماری مدد کرے تاکہ روسی جارحیت کے خلاف کامیاب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین روسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ روس یوکرین پر حملہ کر کے قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے اور گزشتہ 6 ماہ میں یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں۔ یوکرینی سفیر نے کہا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کے پلے آف مرحلے کا کل سے آغاز ہو گا، پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطان او ر لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل سیون فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ ایونٹ کا پہلا کوالیفائرملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول ہے۔ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈٰیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرزپی ایس ایل سیون میں دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکے، کراچی میں ہونے والا مقابلہ سلطانز کے نام رہا تو لاہور میں قلندرز نے میدان مار لیا۔ ایونٹ…

Read More

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا خطرہ ہے، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس خطرے بچانے کے لیے درخت لگائے۔ اسکاؤٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تقریب کے شرکا کو عالمی دن کی مبارک پیش کی اور کہا کہ آج کا یہ دن ملک کے نوجوانوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا ملک ان ممالک میں سے جسے ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے،…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے، آٹا، چینی، دالوں اور برائلر گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، شہری دہائیاں دینے لگے۔ فیصل آباد میں رواں ہفتےبرائلر گوشت کی قیمت میں 65 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، نرخ 284 روپے فی کلو سے بڑھ کر 349 روپے تک پہنچ گئے۔ دال چنا کی فی کلو قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 200 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صدر پاکستان کی جانب سے جاری پیکا ترمیمی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین میں اظہار رائے کی آزادی شامل ہے، موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے، صحافیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، نیا ترمیمی آرڈیننس خبریں اور تنقید کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملاقاتیں اور گزارشات کر رہی ہیں ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لے آئیں، ناکامی ان کا مقدر ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیرترین پرانے ساتھی ہیں، دوستوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں، سیاست دان کبھی دروازے بند نہیں کرتا۔ اپوزیشن کہتی ہےکارڈچھپائےہیں، عمران خان بھی چھاتی سے کارڈ لگا کر کھیلتا ہے۔ ایم کیوایم اور ق لیگ ہمارے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دبئی سے واپسی پر اتحادیوں، ہم خیال اور ترین گروپ سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج شام دبئی سے واپس لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعلی پنجاب پارٹی کے ارکان اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔ عثمان بزدار ترین گروپ کے ارکان اور ہم خیال گروپ سے بھی ملاقات اور رابطے کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری برادران سے بھی رابطہ کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں بھرپور شکست کاسامنا کرنا پڑے گا، تمام اتحادی ساتھ…

Read More