کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ میں ڈاکو دن دیہاڑے کھلونوں اور پرفیوم کی دکان کا صفایا کر گئے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی بابر مارکیٹ میں ڈاکوؤں کی دکان میں لوٹ مار میں2 ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے سب سے پہلے دکان میں موجود خریدار کو لوٹا، پھر کیش کاؤنٹر سے ساری رقم کا صفایا کیا اور پھر دکان میں موجود کھلونے اور پرفیوم پر بھی ہاتھ صاف کیا۔ ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک اور ہیلمٹ لگایا ہوا تھا تاہم پولیس کا کہنا کے واقعے کا…
Author: Khabrain News
آسام : (ویب ڈیسک) بھارتی شہری نے قطرہ قطرہ سمندر بننے کی مثال سچ کر دی۔ شہری نے سکے جمع کر کے موٹر سائیکل خرید لی۔ بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے کئی مہینوں تک سکے جمع کیے۔ مطلوبہ رقم جمع ہونے پرشہری سکوں سے بھری بوری اٹھا کر اسکوٹر خریدنے شو روم پہنچ گیا۔ بھارتی شہری کو اسکوٹر تو آسانی سے مل گئی لیکن شو روم کے لیےمشکل کھڑی ہو گئی۔ سکوں سے بھری بوری کو تین لوگوں نے مل کر اٹھایا اور گھنٹوں تک کئی لوگوں نے مل کر…
الجزائر: (ویب ڈیسک) شمالی افریقی ملک الجزائر میں 3 بھائیوں نے ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر میں 3 بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی بوڑھی ماں کی دیکھ بھال نہ کرنے پر اپنی بیویوں کو فوری طور پر طلاق دے دی۔ تینوں بھائی جب کام سے گھر واپس آئے تو انہوں نے دیکھا ان کی بیویوں کی جگہ پڑوسی خاتون ان کی بیمار ماں کو نہلا رہی ہے تو وہ یہ دیکھ کر سخت طیش میں آ گئے اور ایک ہی وقت میں اپنی اپنی بیویوں کو طلاق دے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کیس کا ٹرائل چار ماہ بعد مکمل کر لیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، 24 فروری کو سنایا جائے گا۔ نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 24 فروری کو سنایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔ نور مقدم قتل کیس میں ملزمان کے وکلا اور پراسیکوشن کے دلائل مکمل کر لیے گئے۔ قتل کیس کا ٹرائل 4 ماہ بعد مکمل کر لیا گیا۔ نور مقدم قتل کیس میں مدعی مقدمہ کے وکلا شاہ خاور، نثار اصغر…
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو براہ راست ٹی وی مناظرے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا بھارت کو سمجھنا ہوگا نفرتیں بڑھانے سے خونریزی بڑھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دنیا کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی ملک کیلئے بڑا چیلنج ہے ، ماحولیاتی آلودگی سے دنیا متاثر ہورہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی بہتری کیلئے سوچنا ہماری ذمہ داری ہے، انسان ہمیشہ خدا کی تلاش کرتا ہے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اقدامات کررہا ہے۔…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا آرڈیننس کے خلاف اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے جس میں جرم کی تعریف ہی نہیں۔ حکومت آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاہ قانون آئین سے متصادم اور آزادی کے منافی ہے اور پی ایم ڈی اے کو نئے ادارے کے نام پر پھر سے مسلط کرنے کی کوشش ہو…
لاہور: (ویب ڈیسک) آج کی منفرد تاریخ صدیوں میں ایک بار ہی آتی ہے، آج کا دن اور یہ تاریخ اس صدی کی سب سے اہم اور منفرد تاریخ ہے کیونکہ اسے الٹا پڑھیں یا سیدھا یہ ایک ہی نظر آئے گی۔ آج کے دن کو دنیا بھر میں ”ہیپی ٹوز ڈے ” (Happy 2’s day) کے طور پر منایا جارہا ہے۔ کیونکہ آج 2022 کا دوسرا مہینہ اور 22 تاریخ ہے، جبکہ آج کا دن بھی ہفتے کا دوسرا دن ہی ہے۔ یعنی آج کی تاریخ میں صرف ایک ہندسے یعنی 2 کا راج ہے۔ اس تاریخ کو آگے…
تہران: (ویب ڈیسک) ایران میں سزائے موت کا قیدی 18 سال بعد رہائی کی خبر سن کر ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں 18 سال سے پھانسی گھاٹ میں رحم کی اپیل منظور ہونے کا منتظر قیدی رہائی کی خوشخبری سُن کر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ ایران کی جیل میں زندگی اور موت کی کشمکش کے دوران 18 سال سے پھانسی گھاٹ میں اسیر قیدی رہائی ملنے کی خوشی برداشت نہ کرسکا۔ 55 سالہ قیدی اکبر نے عدالت میں رحم کی اپیل دائر کر رکھی تھی جسے بار بار مسترد…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان سےدبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی۔ سی اے اے کے مطابق ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کو ائیرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیئے گئے نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔ ٹیسٹ کا 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔ ترجمان…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اسکاوٹس کو عالمی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن پاکستانیوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے اور شجر کاری مہم آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے کر رہے ہیں۔ کم از کم…
