Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم اپنی کابینہ کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا: بلاول

    By Khabrain Newsجون 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف بہت محنت سے اپنا کام کرتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی انداز میں کوشش کی گئی لیکن ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، لیکن کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کہ کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں، ایسے وزیر کیوں ہیں جو کہیں کہ راولاکوٹ کے شہری کشمیری نہیں، وزیراعظم کو اپنی ٹیم کو کنٹرول کرنا چاہیے، ایک وفاقی وزیرنے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر کہے کہ ہم جیب میں 12سیٹیں لےکر آتے ہیں تو کیسے اس کا ساتھ دیں، راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کو اپنی بات واپس لینے کا موقع دیا، وزیر دفاع معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں تو اس وزیر کا ساتھ کیسے دیں؟

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزیراعظم مثبت انداز سے کام کرکے ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل حل کرنے کے لیے سیاسی انداز میں کوشش کی گئی، ایک وزیر کچھ دوسرا کچھ بات کرتا ہے، وزیراعظم اس کو کنٹرول کریں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    کراچی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کراچی کے دوستوں کو بتاتا ہوں کہ آپ کے مسائل پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں کابینہ میں بیٹھے آپ کے ارکان کے ساتھ ہیں، آپ کے کابینہ میں بیٹھے دوست آپ سے غلط بیانی کر رہے ہیں، پی ڈی ایم میں جو معاہدہ ہوا تھا اس میں آڑے خود ایم کیو ایم کے وزرا آئے، مجھ پر اور پیپلزپارٹی پر بےشک تنقید کریں مگر اپنے وزراء سے پوچھیں، آپ اگر سمجھتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل نہیں ہوتے آپ کو لالی پاپ مل رہا ہے تو آپ حکومت کو چھوڑیں اور الگ ہو جائیں، کیا کراچی زیادہ اہم ہے یا یہ کرسیاں زیادہ اہم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جہاں حکومت ہے وہاں بلدیاتی نظام ہیں، مسلم لیگ ن کو بلدیاتی الیکشن سے خوف ہے، کراچی میں جو بلدیاتی نظام ہے وہ ذرا لاہور میں بھی لائیں، آپ آئین کی بات کرتے ہیں، ترامیم کرتے ہیں مگر اسلام آباد میں بھی بلدیاتی نظام نہیں، آپ اسلام آباد کا بلدیاتی نظام ایسالائیں تاکہ ہمیں رشک ہو اسلام آباد کا میئر زیادہ با اختیار ہو، میں مطالبہ کرتا ہوں پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، گلگت بلتستان میں حکومت بن چکی ہے، 90 روز میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا حکومت سے کہتا ہوں کہ آپ عاشور سے پہلے بجٹ منظور کرائیں، کل سے ہمارے ارکان نہیں ہونگے، اب آپ کی مرضی ہے یہاں بحث کراتے ہیں یا پھر بجٹ کی منظوری، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں کیونکہ وہ کامیاب ہونگے تو صورتحال بہتر ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.