Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ چوہدری سعید ظفر ایڈوکیٹ نے صدر پاکستان کی جانب سے جاری پیکا ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے لایا گیا ہے، حکومت پیکا ترمیمی آرڈیننس لا کر اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہے، پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کو کالعدم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز اور زرداری سے بات اب بلاول اور مریم پر آچکی ہے، تاریخیں بہت دیکھ چکے یہ بھی دیکھ لیں گے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شماریات بیورو میں پہیلی ڈیجیٹل مردم شماری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف شماریات کو نیشنل مردم شماری کوآرڈی نیشن سنٹر پر مبارکباد دیتا ہوں، اچھی فیصلہ سازی کے لئے اچھے ڈیٹا کی دستیابی ضروری ہوتی ہے، ملک کے آئندہ کی منصوبہ بندی کے لئے مردم شماری ضروری ہوتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کے باوجود مردم شماری کبھی دس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ فیک نیوز اور گالم گلوچ تحریک انصاف کی طرف سے آتی ہیں، حکومت پر تنقید ریاست پر تنقید نہیں ہوتی۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر وسینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏تمام سیاسی جماعتوں، صحافتی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز آرڈیننس کو مسترد کیا ہے لیکن عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آرڈیننس پر تنقید کو بلا جواز قرار دیا گیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ اگر آرڈیننس فیک نیوز کو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حسان خاور نے کہا ہے کہ اگر ان کے نمبرز پورے ہیں تو یہ اتنے دنوں سے در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہے ہیں، اپوزیشن کی سوچ بے ربط، مستقبل کا کوئی پلان نہیں۔ معاون خصوصی وزیراعلی و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصہ سے اپوزیشن نمبرز پورے ہونے کے دعوے کر رہی تھی، اپوزیشن باتیں لاکھ کی کرنی خاک کی کی عملی تصویر بن چکی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے، بلاول ن لیگ سے وزیراعظم چاہتے…

Read More

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں صرف شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ممکن ہوئیں۔ آپریشن ردالفساد کو آج 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے آرمی چیف کا یہ بیان شیئر کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی…

Read More

ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سمندری ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر کیبل کٹی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوتھ کی بندش کے ساتھ انٹرنیٹ سروسز میں بھی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستان میں سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی ہوئی تھی۔

Read More

اسلام آباد (نئیر وحید راوت سے) ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 7 میں کی گئی ترمیم جس کے تحت نادرا کو ڈیٹا فراہم نہ کرنا بےقاعدگی تصور کرتے ہوئے اداروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی پر ابھی تک مکمل طور پر عملدرآمد نا ہونے پر نادرا نے تمام متعلقہ اداروں کو ریمائنڈر نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق اسمارٹ کارڈ کو اب تک بینک، ٹیکس کلیکشن، پراپرٹی رجسٹریشن اتھارٹی، ایمیگریشن ڈیپارٹمنٹ، اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والی اتھارٹیز سمیت دیگرمتعلقہ محمکموں سے منسلک نہیں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں نے بالائی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، دیر اور سوات میں بادل برسنے کا امکان ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ سے پی پی رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے اہلخانہ کوبھی بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے کیس کے تمام شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائرنیب اپیلیں خارج کردیں۔ صوبائی وزیرسندھ اویس قادرشاہ کی بھی ضمانت برقراررکھی گئی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مرکزی ملزم ضمانت پر ہے توشریک ملزمان کو جیل کیسے بھیج سکتےہیں، ٹھوس شواہد کے بغیرکسی پربھی کیس بنانا درست نہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب اپیلوں پر سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ شریک ملزمان میں خورشید شاہ کی بیگمات، بچے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کا کہناہےکہ آپریشن ردالفساد کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنا ہے اور اس کا واحد مقصد پاکستان کے لوگوں کی حفاظت ہے۔ انہوں نےکہا کہ ملک غیریقینی صورتحال سے امن کی طرف جارہا ہے اور آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے پانچ سال مکمل…

Read More