Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کے پلے آف مرحلے کا کل سے آغاز ہو گا، پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطان او ر لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔ لاہور میں پی ایس ایل سیون فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ ایونٹ کا پہلا کوالیفائرملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول ہے۔ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈٰیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرزپی ایس ایل سیون میں دو مرتبہ آمنے سامنے آ چکے، کراچی میں ہونے والا مقابلہ سلطانز کے نام رہا تو لاہور میں قلندرز نے میدان مار لیا۔ ایونٹ…

Read More

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑا خطرہ ہے، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو اس خطرے بچانے کے لیے درخت لگائے۔ اسکاؤٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تقریب کے شرکا کو عالمی دن کی مبارک پیش کی اور کہا کہ آج کا یہ دن ملک کے نوجوانوں کو تحفظ دینے کے لیے چنا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج اپنے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں ہمارا ملک ان ممالک میں سے جسے ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے،…

Read More

فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے، آٹا، چینی، دالوں اور برائلر گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا، شہری دہائیاں دینے لگے۔ فیصل آباد میں رواں ہفتےبرائلر گوشت کی قیمت میں 65 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، نرخ 284 روپے فی کلو سے بڑھ کر 349 روپے تک پہنچ گئے۔ دال چنا کی فی کلو قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 200 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صدر پاکستان کی جانب سے جاری پیکا ترمیمی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین میں اظہار رائے کی آزادی شامل ہے، موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے، صحافیوں پر غیر اعلانیہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، نیا ترمیمی آرڈیننس خبریں اور تنقید کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملاقاتیں اور گزارشات کر رہی ہیں ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لے آئیں، ناکامی ان کا مقدر ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیرترین پرانے ساتھی ہیں، دوستوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں، سیاست دان کبھی دروازے بند نہیں کرتا۔ اپوزیشن کہتی ہےکارڈچھپائےہیں، عمران خان بھی چھاتی سے کارڈ لگا کر کھیلتا ہے۔ ایم کیوایم اور ق لیگ ہمارے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دبئی سے واپسی پر اتحادیوں، ہم خیال اور ترین گروپ سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج شام دبئی سے واپس لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعلی پنجاب پارٹی کے ارکان اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔ عثمان بزدار ترین گروپ کے ارکان اور ہم خیال گروپ سے بھی ملاقات اور رابطے کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری برادران سے بھی رابطہ کریں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں بھرپور شکست کاسامنا کرنا پڑے گا، تمام اتحادی ساتھ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار فیصل قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں اداکاری کی مگر کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے، میزبان کے سوال پر فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 19 فلمیں کیں لیکن ان فلموں میں کارکردگی پی ایس ایل میں شامل ٹیم کراچی کنگز جیسی ہی رہی اور یہی وجہ تھی کہ فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔ فیصل کا کہنا تھا کہ جو بھی فلمیں کیں ان میں سے بھی صرف ایک دو ہی کامیاب رہیں۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی لیگ کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سے دستبردار ہوگئے، آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ۔ پیسے کی لالچ یا پھر بھارتی سازش کا کمال ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی دشمن پڑوسی ملک کو ہضم نہ ہوسکی۔ آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے دستبردار ہوگئے۔ ڈیوڈ وارنر ،گلین میکسویل، مچل سٹارک ون ڈے اور ٹی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل نے بھی آئی پی ایل…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہلو میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے افسر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہید کیپٹن حیدر عباس کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پوری قوم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف یک آواز اور دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔

Read More

مناوا: (ویب ڈیسک) مناواں کے علاقے میں ڈیوٹی پر کھڑے ٹریفک وارڈن کوقتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کو قتل کیا تھا۔ مناواں کے علاقے میں ٹریفک وارڈن کو سر میں گولیاں مار کر قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان میں اویس ایوب بٹ اور علی شان عرف مانی شامل ہیں۔ ملزمان نے غلط پارکنگ سے منع کرنے کی رنجش پر وارڈن کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا، ٹریفک وارڈن کو اس کے گھر کے قریب فائرنگ…

Read More