عمان نے آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کر دی
عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے ایک عارضی بحری راہداری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام عالمی جہاز رانی کی بحالی اور محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
عمانی حکام کے مطابق یہ راہداری بین الاقوامی قوانین اور سمندری آمدورفت کی آزادی کے اصولوں کے مطابق قائم کی گئی ہے۔ جہازوں کو اس راستے کے استعمال کے لیے International Maritime Organization (IMO) اور عمانی حکام سے رابطہ کرنا ہوگا۔
آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے تیل اور ایل این جی کی بڑی مقدار عالمی منڈیوں تک پہنچتی ہے۔

