امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر سفری پابندیاں نرم کر دیں۔
امریکی حکام نے ایران کی فٹبال ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کے دوران سفری قواعد میں نرمی کرتے ہوئے ٹیم کو اپنے اگلے میچ سے دو دن پہلے امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے ایران کی ٹیم کو میچ سے صرف ایک دن قبل امریکا آنے کی اجازت تھی۔
یہ فیصلہ ایران کی جانب سے سفری مشکلات اور تیاری کے وقت کی کمی پر تحفظات کے بعد سامنے آیا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق سیکیورٹی اقدامات برقرار رہیں گے۔

