اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) سیکٹر کی ترقی کے لیے تاریخی اصلاحاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند سالوں میں آئی ٹی کی برآمدات کو 50 بلین ڈالر تک بڑھانے کا وژن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی سیکٹر سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ فنڈ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے سے کرنٹ اکاؤنٹ کے بڑے خسارے کو پورا کیا جا سکتا ہے، ہم معاشی تبدیلی کے لیے آئی ٹی کے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملنے پہنچ گئے۔ خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوران اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیوں کی اعلٰی سطح پر یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں ہی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔ اُدھر لیگی صدر شہباز شریف کے ساتھ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ، پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ خان اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے بعد اب ایک اور نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے بھی 15 اپریل سے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ خان پہلی بار نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال 15 اپریل سے ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور اب وہ اپنے اگلے پراجیکٹ پر کام شروع کریں گے، نئی فلم کا ٹائٹل اب تک…
صنعا: (ویب ڈیسک) یمن میں دوسری شادی کرنے والے شوہر کو پہلی بیوی نے نہ صرف اغوا کیا بلکہ بہیمانہ تشدد بھی کیا اور رہا کرنے کے عوض سسرالیوں سے بڑی رقم بطور تاوان بھی وصول کی۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کے شہر تعز میں ایک انوکھے واقعے میں بیوی نے اپنے شوہر کو اغوا کرکے رسی سے باندھ دیا اور لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں سسرالیوں سے تاوان کی رقم وصول کرکے شوہر کو نیم مردہ حالت میں رہا کردیا۔ پولیس نے شوہر کے اغوا برائے تاوان کے جرم میں پہلی بیوی کو حراست میں…
لاہور: (ویب ڈیسک) طلبہ کی موجیں ختم، رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں عملی امتحانات ہونگے۔ پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمینز کے آن لائن اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق عملی امتحانات کا نصاب دسویں اور اور 12ویں کے نصاب سے تیار ہوگا، نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات پورے نصاب کے مطابق ہونگے ۔ خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے گذشتہ 2 سال سے عملہ امتحانات نہیں ہورہے تھے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کی لڑکی سے زیادتی، غالب مارکیٹ پولیس نے زناء باالجبر کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھنے والے نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف شائستہ طالب نامی خاتون نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ٹک ٹاکر نے اسے گلبرگ کے نجی ہوٹل میں بلایا اور وہاں پر مجھے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم سردار عمر زاکوف نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ سٹرٹیجک دلچسپی کے امور خصوصاً افغانستان میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر بھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک قابل اعتماد دوست اور شراکت دار کی حیثیت سے سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے سری لنکن بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن سے کہی جنہوں نے منگل کو ان سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے فروری 2021 میں اپنے سری لنکا کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو جامع طور پر اپ گریڈ کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان میں کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ مملکت سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ پاکستان نے اس طرح کے حملوں کو فوری…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 2 ڈالر کی کمی کے بعد 1894 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی…
