کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کوڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ جس کی تصدیق ترجمان وزیراعلی سیکریٹریٹ نے تصدیق کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں آئیسو لیٹ کرلیا۔ ترجمان وزیراعلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کوڈ کی علامات ہیں۔ ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعلٰی اہم سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔
Author: Khabrain News
کاراکاس: (ویب ڈیسک) وینزویلا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کی ریاست لارا میں روسی ساختہ ایم آئی 17 فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس میں چار افراد سوار تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر کے کریش ہوتے ہی آگ لگ گئی۔ روسی ساختہ ہیلی کاپٹر میں سوار 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی البتہ وینزویلا کے صدر…
لاہور : (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو نشانے پر رکھ لیا۔ کہتے ہیں سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔ میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ…
سکاٹ لینڈ: (ویب ڈیسک) سب سے بڑے اور اڑنے والے ڈائنوسار ٹیروسار کے فوسل سکاٹ لینڈ کے جزیرے سکائی کی چٹانوں سے دریافت کر لیے گئے ہیں، فوسل کو پی ایچ ڈی کی طالبہ امیلیا پینی نے دریافت کی۔ کرنٹ بیالوجی میں شائع تحقیق کے مطابق اس اُڑنے والے ڈائنوسار کے پر 2.5 میٹر لمبے تھے۔ ٹیروسار کے مکمل فوسل بہت نایات ہیں، ماہرین کے مطابق اڑنے والے جانوروں کے جسم بہت ہلکے ہوتے ہیں جیسے آج کے پرندوں کے، اس وجہ سے وہ بہت کمزور ہوتے ہیں اور ان کے فوسل عموماً محفوظ حالت میں نہیں پائے جاتے۔ تاہم…
امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ یو کرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کےصدر پیوٹن کے اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نےمشرقی یوکرین میں روس کی جانب سے اپنے فوجی دستےبھیجنے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدر بائیڈن کا…
لاہور: (ویب ڈیسک) بلاول ہاؤس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے نمبرز گیم پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ نمبرز گیم پوری ہوگئی، تاریخ کا فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے براہ راست پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دے دیا۔ شرکا کی زیادہ تر تعداد نے پہلے مرکز میں عدم اعتماد کا مشورے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ ملاقات کے علاوہ آصف زرداری، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی الگ ملاقات کا بھی…
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر راجہ اظہر نے متنازعہ بیانات پر عامر لیاقت پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو خط میں راجہ اظہر نے عامر لیاقت کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے کئی ویڈیوز میں بانی ایم کیو ایم سے یکجہتی ظاہر کی، وہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عامر لیاقت کی نامناسب حرکات اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں۔ راجہ اظہر نے عامر لیاقت کی پارٹی ممبرشپ ختم کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔
نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھارت میں حجاب پر پابندی کی سوشل میڈیا پر مذمت کر دی۔ انسٹاگرام پر امریکی ماڈل نے لکھا کہ بھارت، فرانس، بیلجیم سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک جو خواتین کیخلاف فیصلے کرتے ہیں میں ان سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ غور کریں، یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ آپ خواتین کو بتائیں وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں۔ امریکی ماڈل نے کہا کہ کسی آدمی کیلئے آج کے دور میں یہ سوچنا کہ وہ ایک عورت کیلئے فیصلہ کرسکتا ہے ، صرف ہنسنے کی بات نہیں بلکہ ذہنی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ وہ جذباتی بے وفائی کو جسمانی بے وفائی سے زیادہ بدترین سمجھتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ان سے بے وفائی سے متعلق سوال کیا گیا تھا کہ وہ اس پر کیا کمنٹس کرینگی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی بے وفائی کی قطعی حمایت نہیں کر رہیں، تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ جذباتی بے وفائی زیادہ بدترین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی جج نہیں کہ دوسروں کے تعلقات کے بارے میں کوئی رائے دے سکیں۔ تعلقات دراصل ملاپ اور رابطوں کی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانس کوئین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ برقع پہن کر گانا ایک دو تین دیکھنے تھیٹر گئی تھیں۔ مادھوری اپنی نئی سیریز کی تشہیر کیلئے کامیڈی شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئیں ۔اسی شو کے دوران مادھوری ڈکشٹ نے ماضی کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی مجھے بتا رہا تھا کہ میرا گانا ایک، دو، تین بہت مقبول ہورہا ہے اور اسے تھیٹر میں بڑی سکرین پر دیکھنے میں زیادہ مزہ ہے تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں بھی تھیٹر جا کر اسے دیکھوں گی۔ اداکارہ…
