Author: Khabrain News

پرتھ: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی سائنسدانوں نے ویکسین کو ریفریجریٹر کے بغیر گرم ماحول میں کئی مہینوں تک محفوظ رکھنے کا ایک نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے جو بہت کم خرچ بھی ہے۔ ابتدائی تجربات میں ماہرین نے دو الگ الگ ویکسینز کو کمرے کے عام درجہ حرارت اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ جتنے گرم ماحول میں 12 ہفتوں (تقریباً تین مہینوں) تک محفوظ رکھنے کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اس طریقے کا قابلِ عمل ہونا ثابت کیا ہے۔ یہ طریقہ آسٹریلوی حکومت کے ماتحت مرکزی سائنسی و صنعتی تحقیق کے ادارے ’سی ایس آئی آر او‘ میں ماہرین کی ایک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تاریخی دو روزہ دورے پر روس کے لیے روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان روسی دارلحکومت ماسکو پہنچیں گے، جہاں وونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ عمران خان روسی صدر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران گیس سکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے غصے کا اظہار کیا۔ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ گیس سکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے، آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ ہمارے دو ایل این جی کارگوز منسوخ ہوئے تھے جن میں…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد قیمت 176 روپے 23 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 120.74 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45132.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 44 لاکھ 88 ہزار 957 شیئرز کا لین دین ہوا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نیب ریفرنس میں بری ہوگئے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نیب کا نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کر دیا اور عدالت نے ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی بریت کے لیے دائر اپیل مسترد کر دی۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران احسن اقبال اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور احسن اقبال کو جانے کی اجازت دے دی۔ بعد ازاں سماعت کے دوران عدالت نے احسن اقبال کی بریت درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کا حکم سنا دیا۔

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں بی آر ٹی سروس تو چل رہی ہے لیکن منصوبے میں شامل شاپنگ مالز اور پلازے نہ بن سکے، تعمیراتی کام بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں بی آر ٹی بس تو دوڑا دی لیکن منصوبے میں شامل شاپنگ مالز اور پارکنگ پلازے تاحال پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے۔ بی آرٹی منصوبے میں تین شاپنگ مالز اور پارکنگ پلازہ بھی شامل تھے لیکن عوامی دباؤ کے تحت صرف بس سروس ہی شروع کی جاسکی، کامیابیوں اور ایوارڈز کے دعوؤں کے باوجود منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل نہیں کیا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت گرانے کا مشن، ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر بڑی بیٹھک، اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری وفد کے ہمراہ شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، جس میں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سمیت دیگر شامل ہیں۔ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری اور بلال بھٹو کا استقبال کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے تین ایم این ایز کو پیسوں کی آفر ہوئی، لوٹ مار کے دو بڑے سوداگر اکٹھے ہوگئے، تمام معاملات پر نظر ہے، ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونے دیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے دورہ روس سے متعلق اعتماد میں لیا، شرکاء نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، 23 سال بعد پاکستان کے وزیراعظم روس کا دورہ کر رہے ہیں، دنیا کی نظریں…

Read More