All posts by Khabrain News

سندھ میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

کراچی: (ویب ڈیسک) کورونا ٹاسک فورس نے سندھ میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اسے جرمانہ کیا جائے گا، شادی ہال، مارکیٹس، عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننا ہوگا، مارکیٹس میں ویکسی نیٹڈ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبے میں ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں تو کورونا کی موجودہ لہر بھی کنٹرول ہو جائے گی۔

بچے ورزش کریں اور ریاضی آسان بنائیں

جنیوا: (ویب ڈیسک) اگر آپ چاہتے ہیں کہ بچے امتحانات میں اچھے نمبروں سے پاس ہوں تو ضروری ہے کہ انہیں باقاعدہ ورزش کا عادی بنایا جائے۔ تندرست جسم اور تندرست دماغ کے مصداق یہ بات درست ہے کہ ورزش دماغ کو قوی کرتی ہے، یادداشت بہتر بناتی ہے اور اس سے استدلالی قوت بھی بڑھتی ہے۔ بچوں میں اس کے فوائد ریاضی، زبان سیکھنے اور دیگر علوم یں بہتری کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔ یونیورسٹی آف جنیوا کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں 200 کے قریب بچوں کو دو گروہوں میں تقسیم کرکے ان کا سروے کیا ہے۔ ان کا مقصد تھا کہ جسمانی سرگرمی اور تعلیمی صلاحیت کے درمیان تعلق کو سمجھا جائے۔ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ورزش، کھیل کود اور جسمانی ورزش بچے کی دماغی صلاحیت کو بہتر بناسکتی ہے۔ اس ضمن میں جنیوا صوبے میں 8 سے 12 سال تک کے 193 بچوں کو شٹل رننگ ٹیسٹ سے گزارا تھا۔ اس میں بچوں کو ایک لائن سے دوسرے لائن میں 20 میٹر دوڑنا تھا اور پلٹ کر قدرے تیزی سے اسی مقام پر لوٹنا تھا۔ اس ٹیسٹ کو ماہرین نے کارڈیو ویسکیولر جانچ کا طریقہ قرار دیا ہے۔ ماہرین نے تین طرح سے دماغی افعال کا جائزہ لیا۔ اس میں اول انہبیشن ہے جس میں غیر ضروری افعال اور خیالات سے پرہیز کرنا ہوتا ہے۔ دوسرا شعبہ دماغی لچک کا ہے جس میں ہم ایک وقت میں کئی کام (ملٹی ٹاسکنگ) کرکے دماغی لچک اور نئی باتیں سیکھنے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے تیسری صلاحیت عملی حافظہ (ورکنگ میموری) ہے۔ اس میں ہم کوئی بات یادداشت میں محفوظ رکھ کر اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ورزش کرنے والے بچوں کو سیڑھیوں کے زینے چڑھنے اور انہیں حروف تہجی اور اعداد یعنی ون اے، ٹو بی کی تربیت دی گئی۔ یوں حروف اور اعداد کو ایک ترتیب میں یاد رکھنے اور دوہرانے کا کہا گیا۔ اس کے علاوہ جو بچوں جسمانی مشقت سے گزرے وہ اس ٹیسٹ میں بہتر رہے۔ دوم انہوں نے ورزش نہ کرنے والے بچوں کے مقابلے میں ریاضی اور فرانسیسی زبان سیکھنے میں بہتر کارکردگی دکھائی جس میں فرق واضح تھا۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بچوں کی دماغی ترقی کے لیے لازمی ہے کہ انہیں باقاعدہ ورزش اور مشقت کرائی جائے۔

پچھلے 10 میں سے 9 سال گرم ترین رہے، تحقیق

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)
امریکی اور یورپی موسمیاتی اداروں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2011 سے 2021 کے دوران 9 سال گرم ترین رہے۔ صرف ایک سال یعنی 2020 میں کووِڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث عالمی درجہ حرارت نسبتاً کم رہا۔
2021 میں زمینی سطح کا درجہ حرارت بیسویں صدی کے اوسط سے 1.51 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو 1880 سے لے کر آج تک چھٹا سب سے زیادہ درجہ حرارت بھی تھا۔
ماہرین کو خدشہ ہے کہ 2022 ایک اور شدید گرم سال ثابت ہوگا کیونکہ اس کے آثار ابھی سے دکھائی دینا شروع ہوگئے ہیں۔
مثلاً کل یعنی 13 جنوری کے روز مغربی آسٹریلیا کے ساحلی قصبے اونسلو کا درجہ حرارت 50.7 سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا جو آسٹریلیا کا گرم ترین دن بھی تھا۔
واضح رہے کہ عالمی تپش کے معاملے میں 1880 سے 1900 تک دنیا کے اوسط درجہ حرارت کو معیار تسلیم کیا جاتا ہے اور سال بہ سال درجہ حرارت کا موازنہ بھی اسی سے کیا جاتا ہے۔
امریکی ادارے ’نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیئرک ایڈمنسٹریشن‘ (NOAA/ نوآ) کے مطابق، دنیا بھر میں خشکی اور سمندروں کے اوسط درجہ حرارت میں 1.04 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوچکا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم بہت تیزی سے 1.5 ڈگری اضافے کی اس حد کے قریب ہوتے جارہے ہیں جو شاید ایک ناقابلِ بیان ماحولیاتی تباہی کا آغاز ثابت ہو۔
اگر عالمی درجہ حرارت میں اضافے کا یہی رجحان برقرار رہا تو خطرہ ہے کہ ہم 1.5 ڈگری اضافے کی حد 2030 کے عشرے میں ہی عبور کرلیں گے۔
اس خدشے کی مزید تائید ایک اور تازہ تحقیق سے بھی ہوتی ہے جو ریسرچ جرنل ’ایڈوانسز اِن ایٹموسفیئرک سائنسز‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔
چین، امریکا اور اٹلی کے ماہرین کی اس مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہمارے سیارے پر سمندروں کا اوسط درجہ حرارت بھی پچھلے چھ سال سے مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔
2021 کے دوران شمالی بحرالکاہل میں سطح سمندر کا درجہ حرارت سابقہ عالمی اوسط سے تقریباً دو ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 300 میٹر گہرائی میں بھی اوسط سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ اس بات کی علامت ہے کہ بڑھتی ہوئی گرمی صرف سطح سمندر ہی کو نہیں بلکہ اب سمندری گہرائیوں تک کو متاثر کرنے لگی ہے۔
فی الحال ہم نہیں جانتے کہ سمندری پانی کی گہرائی میں درجہ حرارت بڑھنے سے کیا ہوگا لیکن خدشہ ہے کہ شاید وہ بھی بہت برا ثابت ہو۔

کراچی مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ہوگئی، 23 میں اومی کرون کی تصدیق

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں کوررونا مثبت کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ شہر قائد میں اومی کرون کے مزید 23 کیسز سامنے آگئے۔ اب تک کراچی میں اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 35.30 فیصد ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مظفرآباد میں مثبت کسیز کی شرح 11.9، راوالپنڈی میں 9.9، لاہور میں 8.5، پشاور میں 5.4، حیدرآباد میں 5.1 فیصد رپورٹ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 3 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہوگئی۔

اسکول جانے والے بچوں کے رکشے کی ٹریلر سے ٹکر، 4 بچے جاں بحق، 13 زخمی

بہاولپور: (ویب ڈیسک) بہاولپور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب نجی سکول جانے والے بچوں کے رکشہ کی ٹرالر سے ٹکر کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ افسوسناک حادثہ کلانچ والا روڈ پر اسوقت پیش آیا، جب 17 بچوں سے بھرا موٹرسائیکل رکشہ شدید دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرالر کی زد میں آگیا۔ حادثے میں 4 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیوں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ٹرالر ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی: نیپیئر میں پولیس کا گودام پر چھاپہ، زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے نیپیئر میں پولیس نے گودام میں چھاپا مار کر بڑی تعداد میں زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد اسلحے میں اینٹی ائیر کرافٹ گن، ایل ایم جی، رائفلز اور ریوالور شامل ہیں۔
سٹی ڈسٹرکٹ کے علاقے میں کارروائی سینٹرل زون پولیس کی جانب سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق چھاپہ قدیم زمانے کی عمارت میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام کی کھدائی کی دوران مختلف حصوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد اسلحے میں 5 اینٹی ائیر کرافٹ گنز، ایل ایم جی، رائفلز اور ریوالور کے مختلف حصے شامل ہیں۔ برآمد اسلحہ جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نوعیت کا ہے۔
گزشتہ شام 7 بجے شروع ہونے والا کھدائی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گودام کے مزید حصوں کی کھدائی بھی کی جائیگی۔ برآمد اسلحے کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بجھوایا جائیگا، تاہم گودام کی مالک کے حوالے سے بھی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی مس مارول’ کا حصہ ہونیکی خبریں

کراچی: (ویب ڈیسک) خبریں ہیں کہ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات بھی مارول سٹوڈیو کی آنے والی ویب سیریز ‘مس مارول’ کا حصہ ہوں گے۔
یوٹیوب کے شوبز شو ‘واٹس دی 411’ کے مطابق دونوں پاکستانی اداکار ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔ شو میں میزبانوں نے بتایا کہ انہوں نے ہمایوں سعید اور مہوش حیات سے متعلق مذکورہ بات پہلے ہی کہی تھی مگر لوگوں نے اسے غلط سمجھا، تاہم اب وہ واضح کر رہے ہیں کہ دونوں اداکار کاسٹ کا حصہ ہیں۔ تاہم تاحال اس حوالے سے دونوں اداکاروں نے کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی۔

اداکارہ بینش راجا کی پوسٹ پر طلاق کی قیاس آرائیاں

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ اگست2021 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کی طلاق ہوگئی ہے۔
بینش راجا نے ‘طلاق’ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی جس میں تفصیلی کیپشن لکھا۔ انہوں نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے۔ اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے، لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔ اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں۔ اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام سیلفیز کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

پریانکا شوہر کیساتھ خاندان کو آگے بڑھانے کی خواہشمند

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر، نک جونس کے ساتھ اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کے اپنے منصوبے کو اپنے خوابوں کا سب سے بڑا اور خوبصورت حصّہ قرار دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ‘ اپنے شوہر کے ساتھ خاندان کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ اُن کے بچے ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ‘ لیکن یہ سب بھی جب ہوتا ہے، خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔
اداکارہ سے انٹرویو کے دوران جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ اور نک بچوں کی پرورش کو اپنے کیریئر پر ترجیح دینے کیلئے تیار ہیں ؟’پریانکا چوپڑا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اُن دونوں کو ایسا کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اداکارہ کا سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرنے پر سامنے آنے والے عوام کے ردِ عمل پر کہنا تھا کہ ‘اُنہیں یہ سب دیکھ کر بہت ہی برا محسوس ہوا۔

پاکستانی معیشت مضبوط بحالی کی راہ پرگامزن ہے،اقوام متحدہ

نیو یارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط بحالی کے راستے پرگامزن ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی اہم عالمی اقتصادی صورتحال اورامکانات(ڈبلیوای ایس پی)کی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً مضبوط بحالی کے راستے پرگامزن ہے۔ سالانہ رپورٹ کے مطابق2021 میں4.5فیصدکی اقتصادی توسیع کے بعد 2022 میں جی ڈی پی کی شرح نمو3.9 فیصدرہنے کاتخمینہ لگایاگیاہے،جونجی کھپت،ریکارڈحدتک ترسیلات زراورمالی معاونت کی وجہ سے ہے۔مجموعی طورپررپورٹ سے پتہ چلتاہے کہ اومیکرون کوویڈ 19ویریئٹ کے تیزی سے پھیلاؤ نے تیزی سے عالمی بحالی کوروک دیاہے،جوپچھلے سال کے آخرمیں ٹھوس ترقی کے آثارکامقابلہ کررہاہے۔ اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اورسماجی امور( ڈی ای ایس اے )کی طرف سے تیارکردہ رپورٹ میں ایسے مسائل کاحوالہ دیاگیاہے جومعیشت کو سست کررہے ہیں،جن میں کوویڈ 19انفیکشن کی نئی لہریں، مسلسل لیبرمارکیٹ اوردیرپاسپلائی چین چیلنجزاوربڑھتی ہوئی مہنگائی کادباؤشامل ہے۔