Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جانے کا پروگرام بنالیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ روس سے واپسی پر بہادر آباد کا دورہ کریں گے۔ گورنرسندھ، سینئر وزرا اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی ہمراہ ہوگی۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اپنے دورے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر بھی بات ہوگی۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے حق میں دست برداری کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں یہاں موجود ہوں، نثار کھوڑو سے میرے پرانے تعلقات ہیں، میں ان کے مقابلے پر سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نثار کھوڑو میرے لیے آج سے سینیٹر ہیں، اگر…

Read More

خوشاب: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک بناتے ہوئے 20 سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگرا۔ ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی، اور انٹرمیڈیٹ کا طالب علم 20 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے جہلم میں گرگیا۔ حادثہ دریائے جہلم اولڈ برج پر پیش آیا۔ نوجوان شہزاد کے چچا کے بیان کے مطابق گھر میں شہزاد کی بھانجی کی شادی تھی، اور وہ شادی پر آئے اپنے کزنوں کے ساتھ دریائے جہلم پر سیر کے لیے آیا تھا، اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے کی وجہ سے دریا میں جا گرا، واقعے کی…

Read More

پنڈ دادن خان: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی کےساتھ رہیں گے اور کبھی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ پنڈ دادن خان میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کادورہ روس گیم چینجرہوگا، عمران خان کی آوازکودنیابھرمیں پذیرائی ملتی ہے، ان کے سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی تھی، شہبازشریف،بلاول،مولانااورمریم سیاسی بونےہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان کےلیول کاکوئی شخص پاکستان میں نہیں، اپوزیشن منہ اور مسور کی دال ہے، یہ کیاعدم اعتمادکی تحریک لائیں گےان پراپنےگھرمیں اعتمادنہیں کیاجاتا، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن…

Read More

کوالا لمپور: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کی خاتون وزیرنے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ملائیشیا کی وزیربرائے سماجی اورخانگی امورسیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پرجاری کئے گئے بیان میں شوہروں کوبات نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگربیویاں سمجھانے پربھی بات مانیں اوراپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اوراگربیوی پھربھی ضد سے باز نہ آئے توشوہراس پرہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سرکاری کالج کی باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے پراحتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندوانتہاپسندوں کا موقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔ کرناٹک کے اسکولز اورکالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا اورگھروں میں گھس کرخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ اس دوران بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں نہتے نوجوان کوگولیاں برسا کرشہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ شوپیاں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) تین دہائیوں میں آنا والا خطرناک ترین سمندری طوفان یونس برطانیہ کے ساحلی علاقے کارن وال سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پردرخت اوردیواریں گرنے کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 122 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے لوگوں گھروں میں محصورہوگئے اور سیکڑوں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ لندن کے مشہوراو2 ارینا کی چھت کا ایک حصہ بھی تیز ہواؤں کے باعث اڑ گیا۔ طوفانی ہواؤں سے عمارتوں، مکانوں اورگاڑیوں کو بھی نقصان…

Read More

وائیومنگ: (ویب ڈیسک) امریکا میں کئی مقامات پر جانور گاڑیوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اس ضمن میں ریاست وائیومنگ نے اب ان جانوروں کو کھانے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق دی گئی اب وائیومنگ گیم اینڈ فش ڈپارٹمنٹ کے مطابق نیا قانون آپ کو اجازت دیتا ہے کہ آپ کار حادثے کے شکار جانور کا گوشت کھاسکتے ہیں حتی کہ سڑک کنارے پڑے جانوروں کو بھی پکا کر کھایا جاسکتا ہے۔ وائیومنگ گیم ایںڈ فِش کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی 511 ایپ پر مردہ جانور کی درخواست کی جاسکتی ہے اور ادارہ اس کی…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) پتلی چھڑی کی طرح دکھائی دینے والے اس کیڑے کا تعلق ٹڈوں کی ایک قسم سے ہے جو ڈائیفیروڈز جائیگینٹائی کہلاتی ہے۔ یہ ٹڈے عموماً جنگلوں میں پائے جاتے ہیں لیکن شوقین لوگ انہیں پالتے بھی ہیں۔ تصویر میں دکھایا گیا ٹڈا لارن گارفیلڈ نامی ایک برطانوی خاتون کا پالتو ہے جس کا نام انہوں نے ’چارلی‘ رکھا ہوا ہے۔ چارلی کچھ دن پہلے بالغ ہوا تو لارن اسے دیکھ کر حیران رہ گئیں کیونکہ اس کا جسم ایک طرف سے سبز اور دوسری جانب سے بھورا (براؤن) ہوچکا تھا۔ انہیں معلوم تھا کہ اس قسم کے…

Read More