All posts by Khabrain News

ویرات کوہلی نے شادی میں جلدی کی، شعیب اختر

سابق کرکٹرشعیب اخترکا کہنا ہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی نے جلد شادی کرلی۔اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگومیں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ شادی جلد کرنے سے ویرات کوہلی کے لئے فارم کے مسائل پیدا ہوئے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا۔میں کوہلی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔
شعیب اخترنے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہوتو کھیل کوانجوائے کرنا چاہئیے۔ عوام کوہلی سے پچھلے20 برس سے محبت کرتے ہیں اورکوہلی کواس محبت کوقائم رکھنا چاہئیے تھا۔
شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹرکی پروفیشنل زندگی وہ 10اور12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنارہا ہواورکرکٹ انجوائے کررہا ہو۔ یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔شادی اورکپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے۔ مداحوں اورگھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پرپڑتا ہے۔

سندھ، کے پی میں گندم، آٹا مہنگا، پنجاب پر دباؤ بڑھ گیا

کراچی میں گندم جبکہ پشاور میں آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے پنجاب کی گندم اور آٹا مارکیٹ پر دباؤ میں اضافہ کردیا ہے۔
پنجاب سے بڑی مقدار میں گندم اور آٹا کی دونوں صوبوں کو فراہمی جاری ہے جبکہ بعض مفاد پرست عناصر نے پنجاب کے عوام کیلیے مختص سبسڈائزڈ آٹاکی پیکنگ تبدیل کر کے پشاور اسمگل کرنا شروع کردیا ہے۔ پنجاب کی مارکیٹ سے1100 روپے میں خریدا گیا تھیلا پشاور میں1400روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
کراچی میں گندم کی قیمت2700 روپے فی من سے تجاوز ہونے کے بعد کراچی کے فلورمل مالکان اور تاجر پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے بڑی مقدار میں گندم خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے نجی گندم کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، لاہور میں گندم کی قیمت2580سے2600 روپے جبکہ راولپنڈی میں 2630 روپے فی من تک جا پہنچی ہے اور آئندہ دو رروز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ کراچی میں گندم کی قلت کے سبب قیمت بڑھ رہی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کونمازکی ادائیگی سے روکنے کا ایک اورواقعہ

بھارت میں ہندوانتہاپسند مودی سرکارکی سرپرستی میں قابو سے باہرہوگئے۔ کرناٹک کے ایک اسکول میں مسلمان طلبا کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ایک اسکول میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے طلبا کوزبردستی نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کا واقعہ سامنے آگیا۔ کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں ہندوانتہاپسندوں نے اس وقت دھاوا بول دیا جب 20 مسلمان طلبا نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔ ہندوانتہاپسندوں نے طلبا کونماز پڑھنے سے روک دیا۔ اسکول میں توڑ پھوڑ کی اورپرنسپل کو برا بھلا کہا اوردھمکیاں دیں۔ دھمکیوں کے بعد اسکول پرنسپل نے نماز کی ادائیگی کی اجازت منسوخ کردی لیکن ہندوانتہاپسندوں کی سرپرست انتظامیہ نے پھربھی اسکول پرنسپل کیخلاف انکوائری شروع کردی۔

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس عائشہ ملک نے پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی۔

جسٹس عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔

جسٹس عائشہ پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی۔

جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں اور لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے تقریبا 10 سال فرائض سر انجام دیے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت 2031 تک ہے۔

جائیداد کے جھگڑے میں میرے مذہب کونہ لائیں،سلمان کی پڑوسی کووارننگ

بالی وڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہورسلمان خان نے اپنے پڑوسی کووارننگ دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کوخبردارکیا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کونہ لائیں۔
سلمان خان کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میرے مذہب کوکیوں لا رہے ہیں۔ میری والدہ ہندو ہیں۔ میرے والد مسلمان ہیں۔ میرے بھائیوں کی بیویاں ہندوہیں۔ ہم سب تہوار مناتے ہیں۔
سلمان خان نے اپنے پڑوسی کی خبرلیتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جومیرے اوپربے تکے الزامات لگا رہے ہیں۔ آج کل یہ آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کرو اورسوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔
سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہے جس کا ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان نے پڑوسی پرہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہے۔
سلمان خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اورلوگوں کوقتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔

سعودی عرب پرحوثی باغیوں کا میزائل حملہ،2 غیرملکی زخمی

سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2غیرملکی زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے احد ال مساریحا کے انڈسٹریل زون میں میزائل فائرکئے جس کے نتیجے میں 2 غیرملکی زخمی ہوگئے۔ میزائل حملے میں ورکشاپس اورکچھ گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔
عرب اتحاد نے سعودی عرب پرحوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 2 غیرملکی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔
امارتی وزارت دفاع کے مطابق حوثی باغیوں نے ابوظہبی کی جانب 2 میزائل فائرکئے تھے جنہیں راستے میں ہی تباہ کردیا گیا۔میزائل حملےمیں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ ابوظہبی کے مختلف علاقوں میں گرا۔

فاطمہ ثنا کے ٹیلنٹ کو آئی سی سی کی سند مل گئی

فاطمہ ثنا کے ٹیلنٹ کو آئی سی سی کی سند مل گئی جب کہ پاکستانی آل راؤنڈر کو ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دے دیا گیا۔
فاطمہ ثنا نے ووٹنگ عرصے کے دوران 16 انٹرنیشنل میچز میں 23.95 کی اوسط سے 24 وکٹیں لیں اور 16.50 کی ایوریج سے 165 رنز اسکور کیے۔ اس دوران وہ پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا لازمی جزو بنی رہیں۔
اپنے ملک میں کھیلنے کے ساتھ فاطمہ ثنا نے بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا ٹیم کے ساتھ ٹور بھی کیا اور ہر جگہ پر اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
سال بھر میں لی گئی 24 وکٹوں میں سے 18 انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے 11 میچز میں حاصل کیں، لوئر آرڈر پر بیٹنگ کے دوران انھوں نے اپنی بیٹنگ صلاحیتوں سے بھی ٹیم کا کیس مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
انھوں نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور زمبابوے جیسی ٹیموں کے خلاف بالترتیب 28، 22 اور 17 رنز بنائے اور تینوں مرتبہ ناٹ آؤٹ رہیں۔ فاطمہ ثنا نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپورسپورٹ پر بورڈ، کوچنگ اسٹاف اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت تیسرا ون ڈے بھی ہار گیا، جنوبی افریقہ کا 0-3 سے کلین سوئپ

جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کر لیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جینمن ملان ایک اور کپتان ٹیمبا باووما 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جب ایڈن مرکرم 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کی ٹیم 70رنز پر تین وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی۔

اس مرحلے پر کوئنٹن ڈی کوک کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 144 رنز کی شراکت قائم کی۔

 

ڈی کوک نے عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 24رنز کی اننگز کھیلی، وہ 214 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

جب ڈی کوک آؤٹ ہوئے تو 14 اوورز سے زائد کا کھیل باقی تھا اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میزبان ٹیم باآسانی سوا تین سو رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہے گی لیکن پریسید کرشنا سمیت دیگر بھارتی باؤلرز نے پروٹیز کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

39 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر کے علاوہ کوئی اور بلے باز بھارتی باؤلنگ کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 287 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 

بھارت کی جانب سے کرشنا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور دیپک چاہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

288 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور کپتان لوکیش راہل صرف 9رنز بنا کر لنگی نگیدی کی وکٹ بن گئے۔

اس مرحلے پر شیکھر دھاون کا ساتھ دینے ویرات کوہلی آئے اور دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 98رنز کی شراکت قائم کی۔

تاہم بھارت کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ایندائل فلکوایو نے 61 رنز بنانے والے دھاون کے بعد اگلی ہی گیند پر ریشابھ پنت کی اہم وکٹ بھی حاصل کر لی۔

 

شریاس آئیر اور ویرات کوہلی نے مل کر اسکور کو 156 تک پہنچایا ہی تھا کہ کوہلی کی 65 رنز کی اننگز بھی اختتام کو پہنچی۔

سوریا کمار یادیو نے آے ہی روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور آئیر کے ساتھ ساتھ مل کر مجموعے کو 195 تک پہنچا دیا، آئیر 26 اور 39 جبکہ جاینت یادیو صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

223 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں بھارت کی شکست صاف نظر آتی تھی لیکن اس مرحلے پر دیپک چاہر نے جارحانہ نصف سنچری سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

آل راؤنڈر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کے ہمراہ آٹھویں وکٹ کے لیے 55رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔

فتح سے محض 10 رنز کی دوری پر چاہر کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 34 گیندوں پر 54رنز بنانے کے بعد نگیدی کا شکار بن گئے۔

 

اس کے بعد جسپریت بمراہ بھی فلکوایو کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ پریٹوریس نے یزویندر چاہل کو آؤٹ کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں چار رنز کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

بھارت کی پوری ٹیم آخری اوور میں 283رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جناب سے نگیدی وار فلکوایو نے تین، تین جبکہ ڈیوین پریٹوریس نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس مچ میں فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

سلمان احمد کی عمران خان کی زندگی پر ڈاکومنٹری سپرچوئل ڈیموکریسی کی فلم سکریننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جنون گروپ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر. Spiritual Democracy کے نام سے بننے والی فلم اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا. سلمان اور ثمینہ احمد کی غیر سرکاری تنظیم اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کے اشتراک سے پیش کی جانے والی فلم کے ہدایتکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان صوفیاء کرام کی سر زمین ہے اور یہاں پر بسنے والے تمام لوگ اپنے اپنے عقا ئد کے مطابق زندگی بسر کر تے ہیں لیکن دنیا میں پاکستان کا منفی تاثر پیش کیا جاتا ہے. اس فلم کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت تاثر پیش کیا گیا ہے. فلم اسکریننگ کے دوران دکھایا گیا کہ کرکٹ کیریئر ختم کرنے کے بعد عمران خان وحانیت کی طرف مائل ہو گئے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رجحان بڑھتا گیا۔فلم میں یہ بھی دکھایا گیا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات بنانا ہماری اولین ترجیح ہے تاہم ملک کی تعمیر و ترقی, سلامتی اور دفاع ہمارا کام ہے۔ وزیر مملکت برا ئے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر طرح کے مشکلات حالات کا مقابلہ کیااوریہی پیغام دیا کہ ملک میں مشکل حالات کے باوجود ہمیں مقابلہ کرنا چا یئے اور ہم وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں.. انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے. پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے. ہم پاکستان کو آنے والی نسلوں کے محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں. بلین ٹری سونامی پراجیکٹ موسمی تغیرات تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا گیا. انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو ہمارے ساتھ ملکر ملک کو خوشحال بنانا ہے اور قدرتی ماحول کو برقرار رکھنا ہے. سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی جدوجہد میں سلمان خان نے ساتھ دیا اور اس فلم میں انہوں نے وہ سب کچھ دکھایا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ناممکن کو ممکن بنانے کا جذبہ دیا. یقیناً یہ فلم نو جوانوں کے لیے مشعل راہ ہے. پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا. فیصل جاوید نے کہا کہ یہ فلم قومی ٹیلی ویڑن چینلز پر چلائیں گے۔ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شام: کرُد فورسز اور داعش میں تصادم، 120 سے زائد افراد ہلاک

کرُد فورسز کے زیرِ انتظام جیل پر جمعرات کو کیے گئے حملے کے بعد کُرد اہلکاروں اور داعش کے درمیان 4 روز سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک 120 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جس میں 7 عام شہری بھی شامل ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی نگراں تنظیم (سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس) کے مطابق 100 سے زائد داعش کارکنان نے اپنے قیدی جنگجوؤں کو چھڑانے کیلئے جیل پر حملہ کیا۔ جیل میں 3500 داعش کارکنان قید تھے۔ کہا جارہا ہے کہ 3 سال قبل شام میں خود ساختہ اسلامی خلافت کے خاتمے کے بعد داعش کی جانب سے یہ اب تک کی سب سے منظم اور بڑی کارروائی ہے۔
جیل پر حملے کے دوران جنگجوؤں نے اسلحے بھی قبضے میں لے لیے۔ امریکی حمایتی کُرد فورسز داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں سرگرم ہے جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر تصادم کے باعث اب تک 77 داعش کارکنان اور 39 کُرد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔شدید جھڑپوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد کُرد فورسز نے لاؤڈاسپیکر کے ذریعے مقامی شہریوں کو فوری انخلا کا حکم دیا۔