اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مقصود چپڑاسی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جانا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چپڑاسی کی تنخواہ 25 ہزار اور اکاؤنٹ میں 3 ارب 75 کروڑ روپے، اپوزیشن کا سارا مسئلہ ہی ان کے کیسز ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ تحریک عدم اعتماد کی یہ ناکام کوششیں کر رہے ہیں مگر عمران خان نے این آر او مانگنے والوں کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا…
Author: Khabrain News
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے تھانہ پھندو پر دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تھانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حملہ آوروں نے دو دستی بم تھانے کی حدود میں پھینکے اور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیگر تھانوں کی نفری اور گشت پر مامور…
لاہور: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کاشہر مدینہ منورہ تنہا سفر کرنے والی خواتین کے لیے دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔ یہ مطالعہ ایک معروف ٹریول انشورنس ویب سائٹ انشورمائے ٹرپ نے کیا تھا۔جرائم کی شرح کم ہونے کی وجہ سے مدینہ کو محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا۔ شہر کی حفاظتی فہرست دس اعشاریے پر مبنی ہے۔ جن میں خواتین کا تنہا سفر کرتے وقت تحفظ کا احساس، جرائم میں کمی، ضرورت مند خواتین کو مدد فراہم کرنا، اور خواتین کا احترام شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ ان اعشاریوں کی بنیاد پر 10میں سے 10پوائنٹس کے ساتھ پہلے…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔نجی نیوز کے مطابق جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی گئی اور نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں ہائیڈل سے 5.83 فیصد اور کوئلے سے 33.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈیزل سے 6.73 فیصد اور فرنس آئل سے 14.07 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ…
سعودی عرب : (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مساجد اور سرکاری اداروں میں نیکر پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے سماجی آداب کے منافی نئی خلاف ورزی اور اس پر جرمانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مساجد اور سرکاری اداروں میں ہاف پینٹ پہن کر آنا سماجی آداب کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر 250 سے 500 ریال تک جرمانہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سماجی ادب کے منافی خلاف ورزیوں کا لائحہ عمل دو نومبر 2019 سے نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس…
امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیے جانے کی پیش گوئی کر دی۔ امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس آئندہ کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس نے فوج کو یوکرین سرحد سے واپس نہیں بلایا ۔اس لیے حملے کا خطرہ ہے۔ روس جنگ کا بہانہ چاہتا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ روس یوکرین کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے…
کرناٹک : (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف کویت کے ارکان پارلیمنٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پر کویت میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف ارکان کویتی پارلیمنٹ نے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے حجاب کیخلاف پروپیگنڈا مہم کے خاتمہ تک بھارتیہ جنتاپارٹی اراکین کی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے ساتھ نارواسلوک کر رہا ہے اور مسلمان خواتین کے تشخص کو پامال کر رہا…
نیدرلینڈز : (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز میں سمندری طوفان یونائس کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔ حادثات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ نیدر لینڈز میں سمندری طوفان یونائس نے تباہی مچادی۔ تیز ہواوں کے باعث درخت گرنے سے 3 افراد مارے گئے۔ دی ہیگ میں طوفانی ہواؤں کے باعث عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈچ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اسٹیڈیم سمیت کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ملک بھر سے 300 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ٹرینیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بند ہے۔ ایمرجنسی حالات کے باعث کئی…
کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 276 رنز سے شکست دے دی، میٹ ہنری مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بلے باز کیوی بالرز کے آگے بے بس ہوگئے۔ پہلی اننگز کی ناکامی کے بعد دوسری اننگز میں بھی مہمان ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، ٹم ساؤتھی نے 5 اور میٹ ہنری نے 2 شکار کیے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 482 رنز اسکور کیے تھے، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں میزبان کیویز کو ایک صفر…
لاہور: (ویب ڈیسک) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں، تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اپوزیشن لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کر رہی ہے، اگر کوئی خطرہ نہیں تو حکومت وزارتیں کیوں بانٹ رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیسز میں نیب کو ناکامی ہوئی، نیب کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے کو پیچھے لگا دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ اب نیب سے سوالوں کا جواب مانگ رہا ہے، اب نیب بھاگ…
