تازہ تر ین

حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنےوالی10 طالبات پرمقدمہ بنادیا گیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) کرناٹک میں حجاب پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے سرکاری کالج کی باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے پراحتجاج کرنے والی 10 طالبات کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کرناٹک میں حجاب پرپابندی کے خلاف طالبات کا کیس کرناٹک ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ کرناٹک کی عدالت نے ہندوانتہاپسندوں کا موقف اپناتے ہوئے کیس کے فیصلے تک تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کا عبوری حکم دیا ہے۔
کرناٹک کے اسکولز اورکالجز میں باحجاب طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ کرناٹک کے علاوہ بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی حجاب کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain