Author: Khabrain News

لاہور میں لڑکیوں کی بیرون ملک خرید و فروخت میں ملوث 3 ملزمان کو علامہ اقبال ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک خاتون نیہا، اس کے ساتھی کامران اور حفیظ شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران بیرون ملک ڈانس پارٹیوں کیلئے لڑکیوں کو بھجواتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی، گاڑی اور منشیات آئس برآمد کرلی گئی ہے۔

Read More

ٹوئٹر نے صارفین کے لیے فالوورز لسٹ کے انتظام کے لیے ایک نئے فیچر کو متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے آپ اپنے فالوورز لسٹ میں شامل لوگوں کو نکال سکتے ہیں۔ اس فیچر کی آزمائش ایک ماہ سے جاری تھی اور اب اسے متعارف کرایا گیا ہے جسے سافٹ بلاک کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لسٹ سے نکالے گئے افراد اپنی ٹائم لائن میں آپ کی ٹوئیٹس نہیں دیکھ سکیں گے مگر ڈائریکٹ میسج ضرور کرسکیں گے۔ ان افراد کو لسٹ سے ہٹائے جانے پر آگاہ بھی نہیں کیا…

Read More

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزرا نے اعلی عسکری حکام سے ملاقات کی، جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم ہی ہوں گے، وہ آئندہ ہفتے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹی فکیشن کل تک جاری کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تقرریاں کی…

Read More

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان  اور ان کی اہلیہ گوری بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے بحران سے گزر رہے ہیں۔  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات  کیس میں 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ آریان کے وکیل سینئر  ایڈوکیٹ  ستیش مانشندے ضمانت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن گزشتہ روز ضمانت کو ’ناقابل‘ قبول قرار دینے کے عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور گوری کی پریشانی مزید بڑھا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت مسترد ہونے اور عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور…

Read More

بھارتی میڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو خطرناک قرار دے دیا۔  بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کے اعداد وشماربتا کر خطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔ خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 24 اکتوبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران  بھارتی ٹیم کو بڑا خطرہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سے ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ 736 رنز بنائے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں بیٹرز پاور پلے اوورز…

Read More

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ کے امتحانات پر سوالات اٹھاتے ہوئے امتحانات دوبارہ لینے کی سفارش کر دی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس منگل کو مہر تاج روحانی کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ) میں شرکت کرنے والے طلبا کا معاملہ زیر بحث آیا۔ دوران اجلاس کمیٹی اراکین نے امتحانات پر برہمی کا اظہار کیا اور سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کی وجہ سے طلبا کے مستقبل تباہ برباد ہو گئے ہیں۔ سینٹر روبینہ خالد…

Read More

کراچی: سہراب گوٹھ  کے علاقے میں بائیکیا رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان ٹاک ٹاکر نکلے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ عمران کو پانچ ہزار روپے کا فون نہ دینے پر قتل کیا تھا ۔ ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق گرفتارملزمان میں کامران ، عمر فاروق اور محمد یوسف ہیں ۔ ملزم کامران نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عمران موٹر سائیکل پر اکیلا بیٹھا ہوا تھا ۔ اس سے فون مانگا تو اس نے دیر سے فون نکلا جس پر اس کے سر پر پسٹل کا بٹ…

Read More

لندن: برطانیہ کے ایک گھر کے باغیچے میں عرصے سے رکھے دو مجسمے درحقیقت پانچ ہزار سال قدیم مصری نوادرات نکلے جن کی مالیت دو لاکھ اکتالیس ہزار برطانوی پاؤنڈ ہے۔ اس کی قیمت پاکستانی روپوں میں پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ یہ مجسمے مصری مجسمے ابوالہول کی طرح تراشے گئے ہیں۔ ابوالہول کا مجسمہ اس وقت قاہرہ کے مشہور میدانِ اہرام میں موجود ہے جس کا چہرہ انسانی اور دھڑ کسی حیوان (غالباً شیر) کا ہے۔ گھر کے مالکان کا خیال ہے کہ یہ ابوالہول کے مجسمے کی نقل ہے جو غالباً اٹھارویں یا انیسویں صدی میں تراشے گئے…

Read More

یونیورسٹی آف ورجینیا کے سائنسدانوں نے 14 ایسے جین شناخت دیکھے ہیں جو براہِ راست چربی لاتے اور موٹا کرتے ہیں تاہم تین ایسے جین بھی ملے ہیں جنہیں سلا کر خود موٹاپے کو ٹالا جاسکتا ہے۔ یونیورسٹی آف ورجینیا ہیلتھ سسٹم کی سائنسداں پروفیسرایلین او رورکے اور پروفیسر رابٹ ایم برنے کے ماہرین نے یہ اہم کام سرانجام دیا ہے۔ انہوں نےموٹاپے کی براہِ راست وجہ بننے والے 14 جین معلوم کئے ہیں۔ ماہرین نے لکھا ’ ہم سینکڑوں ایسے جین سے ’بظاہر واقف‘ ہیں جو انفرادی طور پر موٹاپے اور دیگر بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ لیکن…

Read More

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا اور فارن ایکسچینج فرم سے منسلک غیر قانونی طور پر افغانستان کو ڈالر بھیجنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔  رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے صدر اور گلشنِ اقبال میں علاقوں میں واقع بسیٹ وے ایکسچینج کے دفتر پر چھاپہ مار کر حوالہ/ہنڈی میں ملوث عملے کے 8 افراد کو گرفتار کیا’۔ حکام کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور…

Read More