Author: Khabrain News

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پرسوں بروز جمعرات تین مارچ کو ازبکستان کے صدر ‏H.E Shavkat Miromonovich Mirziyoyev ‏دو روزہ دورے پر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ تین مارچ کی شام وزیراعظم پاکستان معزز مہمان کےاعزاز میں عشائیہ پر انکی میزبانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‏پوری پاکستانی قوم معزز مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہتی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لوگ بھاگ دوڑ کرکے تھک جائیں پھر ہم کچھ کریں گے، اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے کچھ نہیں کیا۔ چاہتے ہیں اپوزیشن پہلے ہلکان ہو جائے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایم کیوایم اور ق لیگ سے جلد ملاقات ہوگی۔پیپلزپارٹی اورن لیگ کےکچھ دوستوں سےرابطہ ہوا ہے۔…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) صحافی محسن بیگ نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی، انسداددہشتگردی عدالت نے صحافی محسن جمیل بیگ کے 2 ملازمین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت محسن بیگ کے وکیل کا کہنا تھا کہ محمد اشفاق اور ذوالفقار دونوں محسن بیگ کے ملازمین تھے، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل لاہور کے مقدمہ کے بہت چرچے ہو چکے ہیں۔ صبح 9 بجے انکوائری اور 9 بج کر 30 منٹ پر چھاپہ مارا جاتا ہے۔ پولیس کہتی ہے 10 بج کر 50 منٹ پر اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی، جس میں سیاسی و انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ عثمان بزدار نے ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں اور ملاقاتوں بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو بڑا ریلیف ملا، پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات پر کام جاری ہے، ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔ سراج الحق سے ملاقات کرنے والوں میں میاں عامر محمود، چودھری عبدالرحمان، ناز آفرین سہگل، شہاب زبیری، اظہر عباس، کاظم خان، اعجاز الحق اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف جدو جہد میں جماعت اسلامی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اظہار رائے پر پابندی اور میڈیا کو خاموش کرانے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے…

مزید پڑھیں

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا یوکرین میں جنگ بند کی جائے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 40 سال بعد ہنگامی اجلاس ہوا، سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی سوچ ناقابل فہم ہے۔روسی سفیر نے کہا جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، دشمنی ان کے ملک نے شروع نہیں کی، یوکرین کے مندوب بولے اس معاملے میں جرم کا مرتکب ہونے والا فریق صرف روس ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرول 12 روپے مہنگا کر کے 10 روپے کمی کی خوشخبری سنائی گئی، تعجب ہے حکومت اس کو "ریلیف” کا نام دے رہی ہے۔ نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عوامی مارچ کے دباؤ میں آ کر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، عوام نے اس نام نہاد ریلیف کو مسترد کر دیا ہے، ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری میں یہ بہت ہی معمولی ریلیف ہے، ساڑھے تین سال میں جو مہنگائی میں اضافہ ہوا، اس میں کمی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول لانگ مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12 اکاؤنٹس کا حساب دیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ غیر ملکیوں سے پیسے لیتی ہے، تحریک انصاف قانون کے مطابق فنڈز اکٹھے کرتی ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر کوئی مصدقہ دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکے، اسکروٹنی کمیٹی نے خود اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا، الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کو دیکھنا ہے، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ دیا۔ فرخ حبیب کا…

مزید پڑھیں

کیف: یوکرین کے شہر اوختیرکا کا کے فوجی اڈے پرحملے میں70 سے زائد فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے  اوختیرکا  میں فوجی اڈے پرحملے میں 70 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ خارکیف میں روسی بمباری نے11 شہریوں کی جان لے لی اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ  روس کا 40 میل لمبا فوجی قافلہ کیف کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ یوکرین پرروسی حملوں میں اب تک 14 بچوں سمیت 102 شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک نے کہا ہے کہ یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، روسی افواج بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ہومز کو بھی نشانہ بنارہی ہیں، پاکستانی طلبہ کےانخلا میں تعاون کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے سفیر مارکیان چیچک کا کہنا تھا کہ جب آپ کے اہل خانہ جنگ میں ہوں، اسوقت ایک سفیر کے طور پر خطاب مشکل ہے، یوکرین میں شدید جنگ جاری ہے، 28 فروری تک متعدد سویلین ہلاک ہو چکے ہیں، روسی افواج نے بچوں کے کنڈر گارڈن اور اولڈ ایج…

مزید پڑھیں