Author: Khabrain News

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہاہے کہ ہم امریکا و یورپ کی جانب سے پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں۔ قرآن اکیڈمی میں علمابورڈ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے علامہ محمد حسین اکبر ، مفتی راغب نعیمی و دیگر علما کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و بربریت کے مناظر کیوں نظر…

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی واحد جماعت پے کہ جس پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، ریاست کی ذمہ داری ہےعوام سےایساتعلق رکھےجس سےاتفاق رائےپیدا ہو۔ پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بانی خادم حسین رضوی کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات کیلئے مسجد رحمت اللعالمین ﷺ پہنچے جہاں…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو معلوم ہے عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مسترد کر دیا ہے اور عوام کو پتہ ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے ان کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی 11 لوگ جمع نہیں کر سکتیں۔ معاون خصوصی…

مزید پڑھیں

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا، اسلام آباد کی جانب مارچ کرینگے، پھرآپ نے نہیں ہم راستے بند کرینگے۔ پشاور میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو کھلونا بنایا گیا۔ موجودہ حکومت نےتاریخی قرضے لیے۔ مہنگائی سے پریشان لوگ بچےبیچنےپرمجبورہیں۔ یہ آمروں کےایجنٹ ہیں عوام کے نہیں۔ ہم نےاب تمہارے گریبان میں ہاتھ ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ…

مزید پڑھیں

عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ایک بار پھر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو عرب اتحادی افواج نے ناکام بنادیا، عرب اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی کے زخمی ہونے یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عرب اتحادی افواج نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی میں 200 باغیوں کی ہلاکت…

مزید پڑھیں

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسموگ کے باعث اسکول بند کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔ لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کورونا کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسموگ کے باعث ایسےحالات نہیں کہ اسکول بند کیے جائیں۔ْ اس موقع پر شفقت محمود نے اپوزیشن کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بغیر وجہ روڑے اٹکا رہی تھی،الحمد اللہ تمام بل منظور کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں ، پاکستان میں صنعت لگانے پر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، شہباز گل اور خالد منصور بھی موجود تھے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ ملاقات میں کاروبار،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک میں عوامی رابطوں کو قدرکی نگاہ سے…

مزید پڑھیں

نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور آمد راہداری سے پاکستان آئے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔ بھارت سے آئے 3000سکھ یاتری بھی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے کئے گئےانتطامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10 دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے انتہائی مختصر نوٹس پر کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نےسکھ برادری کے…

مزید پڑھیں

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا میں لیوانٹے اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہوگیا۔ لالیگا میں راؤنڈ 14 کے سلسلے میں لیوانٹے اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ میں زیادہ تر ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا لیکن اُن کے کھلاڑی گیند کو حریف ٹیم کے جال میں نہ پہنچاسکے۔  دوسری جانب لیوانٹے کی ٹیم کو چھ کارنر کک کی صورت میں بھی گول کرنے کے مواقع ملے مگر اُن کو کامیابی نہ مل سکی۔ اس ڈرا کے نتیجے میں ایتھلیٹک کلب کی ٹیم…

مزید پڑھیں

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ کل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے ہیرو فاسٹ بولر حسن علی تھے جنہوں نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

مزید پڑھیں