Author: Khabrain News

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’مختصر وقت‘ کے لیے ہیک کرلیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت عظمیٰ کی جانب سے جاری ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ بہت مختصر وقت کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا اور نریندر مودی کا اکاؤنٹ فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی گئی کہ وہ ’اس دوران ہونے والی ٹوئٹس کو نظر انداز کردیں‘۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی شام 13 سال کی بچی والدہ اور نانا کے ساتھ پمز اسپتال آئی تھی، ملزم رہنمائی کا جھانسہ دیکر بچی کو گاڑی میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور دیگر تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،فارنزک کے لیے بچی اور ملزم کے سیمپل لاہور بھیجے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

ٹانک میں مسلسل دوسرے روز پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس میں ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر خان آفریدی نے پولیو ٹیم پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں شادہ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ ڈی سی کبیر خان آفریدی کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کبیر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی نامعلوم افراد کی…

مزید پڑھیں

کراچی: پاکستان  کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے ہوم سیریز میں دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔ قومی کپتان بابر اعظم  نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جس طرح فتوحات حاصل کر رہے ہیں کوشش ہوگی یہ سلسلہ جاری رہے۔شائقین کے سو فیصد داخلے کی اجازت  ملنا خوش آئند ہے، امید کرتے ہیں شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ کپتان نے کہا کوچز کا ٹیم کے ساتھ ہونا ضروری ہے،تاہم پی سی بی اس حوالے سے زیادہ بہتر بتا سکتا ہے، چیئرمین رمیز راجہ سے ورلڈ کپ سے قبل بات…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے ایک ماہ سے جاری دھرنے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، ٹرالرز کے ذریعے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالرز سے مچھلی کے شکار پر وزیراعلی بلوچستان سے بات کروں گا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ضدی لوگ نہیں ہیں، حل پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم…

مزید پڑھیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) عالمی بینک کے مطابق بین الاقوامی ڈونرز (عطیہ دہندگان) نے افغانستان میں غذائیت اور صحت کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے اداروں کو فنڈز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کو اس وقت دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے گذشتہ روز بتایا کہ ‘افغان تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ’ (اے آر ٹی ایف)کو عطیہ فراہم کرنے والے ممالک نے افغانستان کے لیے 28 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم بطور امداد جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملک کو اس وقت شدید قحط اور معاشی بحران کا سامنا ہے…

مزید پڑھیں

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی، ہم اسے روکنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے،پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے، تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں…

مزید پڑھیں

لاہور(ویب ڈیسک)چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں سرپرائز دے گی، پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے،جلد پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گا، پیٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کردیا گیا ہے کہ عوام سائیکل پر آچکے ہیں اور عمران خان ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں،اگلے انتخابات میں زیادہ وقت نہیں ہے، کارکن دن رات محنت کریں اور ملک میں ایک عوامی حکومت کے لئے راہ ہموار کریں،وہ این اے 133 کے زون 168166,167…

مزید پڑھیں

جنیوا (نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ اور اس کے ہمسایہ ممالک فرانس، اٹلی اور جرمنی سے 6,000 سے زیادہ سکھ خالصان ریفرنڈم کے یورپی مرحلے کاآغاز کرنے کی غرض سے اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دن کے موقع پر شدید برف باری اور بارش کی پروا نہ کرتے ہوئے سوئس دارالحکومت جنیوا میں جمع ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکھوں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کے لیے رات بھر بسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں میں پہنچنا شروع کیاجس کا انعقاد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے ہیڈ کوارٹر…

مزید پڑھیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ہے۔  4 کنی وفد میں امریکی سینیٹرز انگس کنگ، رچرڈ بر، جان کارنائن اور بینجمن سیسی شامل تھے جبکہ پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔ یاد رہے کہ چاروں سینیٹرز کی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اراکین ہیں جبکہ سینیٹر انگس کنگ سینیٹ کی آرمڈ سروسز کے رکن بھی ہیں۔ ترجمان…

مزید پڑھیں