Author: Khabrain News

وزیراعظم  عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی امداد کیلیے پاکستان سے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو سہولت دیں گے۔  وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے افغانستان بارے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے سعودی عرب کے اقدام کو سراہا- وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو تہنیتی پیغام دیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے بھی  مبارکباد کا پیغام دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان…

مزید پڑھیں

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ  سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک کا چچا زاد بھائی اور گن مین شامل  ہیں جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔  واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی  ہے۔ دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقوں ذخہ خیل اور لنڈی کوتل میں مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشنوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولنگ اسٹیشن پر بیلٹ بکس ٹوٹ گئے  اور الیکشن مواد کو بھی نقصان  پہنچا جبکہ بھگڈر،…

مزید پڑھیں

درہ آدم خیل کے مقام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز  کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قمستی سے وہ حملے میں محفوظ رہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ حملے  میں وفاقی وزیر محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ الحمداللہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے، ڈرائیور کو علاج کیلئے…

مزید پڑھیں

ایرانی وزیرخارجہ کوافغان صورتحال پرپاکستان کےنقطہ نظرسےآگاہ کیاگیا۔ دوطرفہ تناظرمیں ‏وزیراعظم عمران خان نےبرادرانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو ‏مزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ کیا۔  وزیراعظم نےکشمیرپرایران کےسپریم لیڈرکی جانب سےمسلسل حمایت کوسراہا اور صدررئیسی کو ‏دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے او آئی سی کے ‏رکن ممالک کوافغانستان کی مدد کےلیےکام کرنا ہو گا بین الاقوامی برادری افغانستان میں ترقی کے ‏لیے راستہ تلاش کریں۔ ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللہیان نے او آئی سی اجلاس کی میزبانی کےپاکستان کےفیصلےکو سراہا…

مزید پڑھیں

ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان نے لوکل میڈیا کو بتایا کہ خودکش حملے میں اے این پی ورکر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا پاک ۔ افغان سرحد کے قریب سور قمر علاقے میں لاغرے تھانے کی حدود میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں۔ ڈی پی او نے اس تاثر کو رد کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔…

مزید پڑھیں

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا، پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کے لئے ایک ارب ریال امداد دینے کا اعلان کیا۔  اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جس نے کم ترین وقت میں اس اجلاس کا انعقاد کیا، اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے مشکور ہیں، اجلاس میں شرکت پر او آئی سی سیکریٹری جنرل اور دیگر کے شکر گزار ہیں۔ افغانستان کے لئے ایک ارب ریال امداد…

مزید پڑھیں

گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 3 طلبا کے لیے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی جرم بنا دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارتی عدالت نے شوکت غنی سمیت تینوں طلبا کو جیل بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے شوکت غنی نامی طلبا کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے الزام میں 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب طلبا کی عدالت میں پیشی پر بھی دائیں بازوکے انتہاپسندوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔ آگرہ کے…

مزید پڑھیں

باجوڑ کے علاقے کمر سر ماموند میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کی گاڑی کے قریب ہوا، ڈی پی او باجوڑ کا کہنا تھا کہ نامعلوم تخریب کاروں نے بم سڑک کنارے نصب کیا تھا، مزید شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دھماکے کی ذم داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فغانستان گزشتہ 40 سال سے مشکلات کا سامنا کرتا رہا ہے اور اگر دنیا نے اس وقت کوئی اقدام نہیں اٹھایا تو افغانستان میں سب سے بڑا انسانی بحران دیکھنا پڑے گا پاکستان کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے۔ پاکستان نے اجلاس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی میزبانی کی پیشکش کی…

مزید پڑھیں