کراچی: بابراعظم اور محمد رضوان ٹی 20 کی ’جوڑی نمبرون‘ بن گئے جب کہ اوپننگ شراکت میں دوسروں کو کوسوں پیچھے چھوڑدیا۔ بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کو راس آگئی، دونوں نے رواں برس مختصر فارمیٹ کے زیادہ تر میچز میں مل کر ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، اسی شاندار کارکردگی نے انھیں ٹی 20 انٹرنیشنلز کی جوڑی نمبر ون بنا دیا،انھوں نے ایک سال میں 4 مرتبہ ٹیم کو 150یا زائد رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17.4 اوورز میں بابر اور رضوان…
Author: Khabrain News
سعودی عرب نے دو سال سے عائد کورونا پابندیوں کو مزید نرم کرتے ہوئے اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے غیرملکی بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کورونا پابندیوں سے متعلق نئی ہدایت کے تحت اب 12 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے…
بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کے لیے ایک خاص لمحہ (سین) ہے جسے دیکھ کر وہ ضرور خوش ہوں گے۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران دونوں فنکاروں نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب دیے۔ پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں…
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دھماکے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،…
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی شیر شاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ فوری تفتیش کا آغاز کرکے دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت دشمنوں کے خلاف قوم اٹھ کھڑی ہو جائے، قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس…
امریکی سینیٹ نے افغان جنگ کی مکمل جانچ پڑتال سے متعلق آزاد کمیشن کے قیام کی تشکیل کا بل منظور کرلیا ہے جب کہ بل کے پرانے ورژن میں شامل پاکستان کے کردار کی تحقیقات سے متعلق شق کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایک دفاعی بل کی منظور دی گئی ہے۔ بل میں افغان جنگ اور پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آزاد کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس بل کی سب سے خاص…
افغانستان کی فٹ سال ٹیم کے مہشور کھلاڑی علی عرب زادہ ایران میں انتقال کر گئے۔ افغانستان میڈیا کے مطابق افغان فٹ سال ٹیم کے کھلاڑی علی عرب زادہ ایران میں انتقال کرگئے جبکہ ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق افغان فٹ سال کمیٹی کے عہدیداروں نے عرب زادہ کی موت کی تصدیق کر دی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔
خواتین پارلیمینٹیرینز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ محترمہ ریتنو مرسودی کے ساتھ ملاقات کی، جس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام خواتین کے حقوق کی پاسداری اور ان کے تحفظ کا درس دیتا ہے، ہماری حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت ٹھوس اقدام اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے حال ہی میں بہت سے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔ دوران ملاقات انڈونیشیا، افغانستان اور…
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 21 تاریخ کو ایوان صدر میں کرسمس ڈے منایا جائے گا۔ نور الحق قادری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا کو پاکستان کے پر امن ہونے کا پیغام دے رہے ہیں کیونکہ تمام انبیاء نے دوستی اور امن کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے کو عیسیٰ عیلہ سلام کا پیروکار ہر گز نہیں کہا جا…
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو موسم سرما میں بیماریوں اور موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صدر جو بائیڈن امریکی شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اومیکرون وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز بھی لگوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے افراد میں وائرس کی شدت کے باوجود موت کا خطرہ کم ہوجائے گا۔ جو بائیڈن کی اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سات ممالک کے گروپ نے اومیکرون کو صحت عامہ کے لیے سب سے…
