بھارت کی پولیس نے ریاست آسام کے شہر گوہاٹی سے ارجنٹینا کے آنجہانی عظیم فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی دبئی سے چرائی گئی قیمتی گھڑی برآمد کرلی۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ اسٹار فٹ بالر ڈیاگومیراڈونا کی دبئی میں چرائی گئی قیمتی گھڑی برآمد کرکے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی ریاست آسام میں شہری وازید حسین کو گرفتار کرلیا ہے اور سوس میڈ ہوبلوٹ گھڑی برآمد کرلی ہے جو وہ دبئی میں مبینہ طور پر چرانے کے بعد بھارت آگئے تھے۔ ان کا…
Author: Khabrain News
واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں میں تیز رفتار بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس میں 50 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں کینٹکی، آرکنساس، الینوائے، میزوری اور ٹینیسی میں طوفان کی رفتار سے چلنے والے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کئی عمارتیں تباہ، ٹریفک کا نظام معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ ایک طاقت ور بڑا بگولہ 110 افراد سے ٹکرایا ہے جس میں کم از کم بھی 50 ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب…
رواں برس اکتوبر میں اپنا نام ’فیس بک انکارپوریٹڈ‘ سے ’میٹا انکارپوریٹڈ‘ کرنے کے بعد کمپنی نے اپنی پہلی ورچوئل ریئلٹی (وی آر) سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی۔ ’فیس بک‘ کو اب ’میٹا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور کمپنی نے اپنا نام ورچوئل ریئلٹی (وی آر) اور آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کی دنیا میں قدم رکھنے کی وجہ سے کیا۔ نئی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے میٹا نے اب پہلی وی آر سوشل گیم ایپلی کیشن ’ہاریزن ورلڈس‘ (Horizon Worlds) متعارف کرادی۔ میٹا کے مطابق نئی سوشل وی آر گیمنگ ایپلی کیشن کو ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا…
امریکا نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلادیش پر پابندیاں عائد کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلادیش کے درجنوں افراد اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے اداروں پر بھی وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا نے چین کی ایک مصنوعی انٹیلی جنس کمپنی کو بھی سرمایہ کاری کی بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ نے بھی میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی پر پابندیاں عائد کی ہیں جب کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا…
وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے ارکان کے وفد نے ملاقات کی جہاں افغانستان سمیت خطے اور عالمی امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق امریکی سینیٹ کے 4 رکنی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جن میں سینیٹر اینگس کنگ، سینیٹر رچرڈبر، سینیٹر جان کورنین اور بینجمن سیس شامل تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے افغانستان کے عوام کی فوری مدد کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا تاکہ انسانی بحران اور معاشی تباہی…
سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے باوجود بلدیاتی ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ ہفتہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سندھ بلدیاتی ایکٹ میں ترمیمی بل کو دوبارہ غور کے لیے پیش کیا گیا۔ اس دوران اپوزیشن نشستوں پر کھڑی ہوگئی اور بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نا منظور، نامنظور اور حق پر ڈاکہ نامنظور کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن رہنما حلیم عادل شیخ نے اسے کالا قانون قرار دیا۔ وزیر بلدیات سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بل 2021 پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی…
لیور پول : برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرَس نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرَس نے ماسکو حکومت پر زور دیا کہ وہ یوکرائن میں فوجی مداخلت سے باز رہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اطلاعات ہیں کہ روسی افواج یوکرائن کی سرحد کے قریب صف بندی کرچکی ہیں۔ یاد رہے کہ روس نے مبینہ طور پر یوکرائن کی سرحدوں کے قریب فوجی موجودگی…
نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر نے بیگم رشیدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مارشل نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ ائیر چیف مارشل نے دعا کی کہ اللہ غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
میانوالی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2 سے 4 ماہ میں عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کمی ہوگی۔ میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میانوالی کے کارکنوں کا خاص طور پر مشکورہوں، اگر آج میں وزیراعظم ہوں تو یہاں کے کارکنوں کی وجہ سے ہوں، جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا تو یہاں کے کارکنو ں نے ساتھ دیا، حکومت کے 5 سال پورے ہونے کے بعد میانوالی کی ترقی نظر آئے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لیے ماضی میں کچھ نہیں کیا…
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ْ ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر یہ تصویر جاری کی جو انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ 1998/99 کی ہے۔ ہربھجن سنگھ نے تصویر کے کیپشن میں سوشل میڈیا صارفین سے تصویر میں موجود دو کرکٹرز کو پہچاننے کا بھی کہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کرکٹر کی پوسٹ پر اپنے جوابات دے رہے ہیں۔ ہربھجن سنگھ کی جانب سے جاری تصویر میں ان کے ایک طرف ہرے رنگ کی ٹی شرٹ میں پاکستان کے سابق کرکٹر حسن رضا ہیں جب کہ دوسری طرف جنوبی افریقا…
