تازہ تر ین

کراچی دھماکہ : بلاول بھٹو کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی شیر شاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ‏ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ فوری تفتیش کا آغاز کرکے دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
‎ ‎سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت دشمنوں کے خلاف قوم اٹھ کھڑی ہو جائے، ‎قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس ہوا زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گوہ ہوں، مللک و ملت دشمنوں کے خلاف نظر آتی کاروائیاں اشد ضروری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ابھی نہیں یا کبھی نہیں کا اصول اپنایا جانا ضروری ہے، دہشتگردوں کےسرپرستوں سہولت کاروں مددگاروں منصوبہ سازوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain