Author: Khabrain News

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان کے لیے قائم اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیےکے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔ اعلامیےکے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دی اوربعد ازاں انہوں نے افغانستان کے لیے قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا بھی…

مزید پڑھیں

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنا خزانہ بھرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ حکومت ہر ماہ پیٹرولیم لیوی 4 روپے 95 پیسے بڑھائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پاگئے، کچھ رعایت لینے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 30 روپے تک لے جانی ہے اس لئے ہر ماہ 4 روپے 95 پیسے بڑھائیں گے، پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 356 ارب روپے وصول کی جائے گی۔ پیٹرولیم…

مزید پڑھیں

گزشتہ روز سوڈان میں فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوئے معاہدے کے بعد برطرف وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے دوبارہ حکومت سنبھال لی۔ کہا جا رہا ہے کہ معاہدے کیلیے اقوام متحدہ، امریکا اور کچھ دیگر ممالک نے ’’اہم کردار‘‘ ادا کیا ہے۔ حکومت اور فوج کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت فوجی بغاوت کے دوران حراست میں لیے گئے سیاسی رہنماؤں اور حکام کو جلد رہا کردیا جائے گا جس میں ملک کی سب سے بڑی جماعت اُمہ پارٹی کے رہنما بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عبداللہ حمدوک ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک خود مختار کابینہ کی سربراہی کریں گے۔ دوسری…

مزید پڑھیں

لاہور:  پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ کے بعد صوبائی حکومت نے لاہور میں ہفتے میں تین دن سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کا خوبصورت شہر لاہور آج کل فضائی آلودگی کے باعث شدید سموگ کی زد میں آیا ہوا ہے۔ سموگ کے باعث شہری بڑی تعداد میں بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ لاہور کو دنیا بھر میں سموگ کے حوالے سے آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔ شہر میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 397 تک پہنچ گیا۔ پنجاب حکومت نے لاہور کے سرکاری…

مزید پڑھیں

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پاگیا جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90  لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ آئی ایم ایف نے چھٹے جائزے کے تحت مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض جاری کرنے کی سفارش کی ہے جس کے بعد رقم جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ گرے گا،  اس قسط کے اجراسے پاکستان کو فراہم کردہ رقم مجموعی طور پر 3 ارب20 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہو جائے گی۔ ئی ایم ایف کا کہناہے کہ قرض پروگرام کی بحالی…

مزید پڑھیں

امریکی ریاست وسکانسن کے شہر مل واؤکی  کے قریب ایک شخص نے کرسمس پریڈ کےشرکا پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دی جس سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام پونے 5 کے قریب مل واؤکی شہر کے قریب واؤکیشا ٹاؤن میں پیش آیا جس میں لال رنگ کی اسپورٹس کار کرسمس پریڈ کے شرکا پر چڑھ دوڑی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں 40 افراد زخمی ہیں جن میں 12 بچے بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں اموات بھی ہوئی ہیں تاہم لواحقین کو آگاہ کرنے کے بعد میڈیاکو معلومات…

مزید پڑھیں

بلوچستان کے قصبے پنجگور میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجگور میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی جلیل خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا، سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینےکیلئے پرُعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد…

مزید پڑھیں

ہاکی کے میدان سے بھی اچھی خبر آگئی اور قومی جونیئر ٹیم نے پریکٹس میچ میں چلی کو شکست دے دی ہے۔ بھارتی شہر بھوبنیشور میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ سے پہلے چلی کے خلاف پریکٹس میچ 0-3 گول سے جیت لیا ہے۔ پریکٹس میچ میں پاکستان کے کپتان رانا وحید، عبدالحنان اور معین شکیل نے گول سکور کئے جبکہ میچ کے اختتام پر پنالٹی شوٹ آؤٹس کے دو سیشن بھی منعقد ہوئے، جس میں پاکستانی حریف ٹیم کو چار ایک اور پانچ دو سے شکست دی۔ یاد رہے کہ قومی جونیئر ہاکی ورلڈکپ 24 نومبر سے شروع…

مزید پڑھیں

پاکستان  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔ بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔ بولر عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ڈھاکا کے شیر…

مزید پڑھیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے دوسری مدت کیلئے میدان چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ جوبائیڈن نے 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کے فیصلے کا اظہار فنڈ ریزنگ تقریب میں کیا، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ تین یا چار سال کی مختصر مدت کیلئے اقتدار میں نہیں آئے، وہ امریکا کو طویل المدتی منصوبوں سے مستحکم بنائیں گے۔ امریکی صدر نے اپنی خرابی صحت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں، جوبائیڈن نے گزشتہ انتخاب میں ٹرمپ کوشکست دی تھی۔

مزید پڑھیں