Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) روس کی طرف سے مسلط کی جنگ کے بعد یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو سہولیات نہ دینے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز حکومت پر برس پڑیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایک ماں کی حیثیت سے میں سمجھ سکتی ہوں یوکرین میں پھنسے طلبہ کے گھر والوں پر کیا گزر رہی ہوگی، مگر حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی۔ لیگی نائب صدر نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے اپنے شہریوں کے انخلا کے انتظام کئے۔ مگر پاکستان کے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق کنٹونمنٹ جنرل اسپتال راولپنڈی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو پولیو فری ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے نمایاں اقدامات کئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا جو…

مزید پڑھیں

چنائی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سانپ سے خوفزدہ کر کے شہریوں کو والی لوٹنے والی خاتون کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کی پولیس نے سانپ سے شہریوں کو خوفزدہ کر کے لوٹ مار اور بلیک میل کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ریاست تامل ناڈو کے علاقے تم برم پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف کسی شہری نے شکایت درج نہیں کرائی مگر وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد سرکار کی مدعیت میں اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) پوٹن کے قریبی اتحادی چیچنیا کے لیڈر رمضان قدیروف کا کہنا ہے کہ ان کی افواج یوکرین میں تعینات کر دی گئی ہیں۔ چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قدیروف کا یوکرین میں جاری فوجی تنازعہ سے متعلق روس کے شہر گروزنی میں سروس ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیچن جنگجو یوکرین میں تعینات کردیے گئے ہیں۔ قدیروف نے مزید کہا کہ چیچن فوجیوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے روسی افواج آسانی سے یوکرین کے بڑے شہروں پر قبضہ کر سکتی ہیں، بشمول دارالحکومت کیف لیکن روسی فوج کی پوری کوشش ہے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سیّدہ طوبی انور نے کہا ہے کہ میری شادی ختم ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کی سیدہ طوبیٰ انور سے شادی ختم نہیں ہوئی ہے، اس بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سیدہ طوبیٰ انور نے سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔ سیدہ طوبیٰ انور نے انسٹا گرام پوسٹ پر لکھا کہ اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں میں نے بطورِ پاکستانی شہری آئینی حق کے مطابق…

مزید پڑھیں

تلنگانہ: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نالگونڈا میں پیش آیا جہاں ایک تربیتی طیارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق طیارہ ایک نجی کمپنی کا تھا جو کہ کھیتوں میں گرا، جس کے باعث مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پائلٹ ماہیما تربیتی پرواز پر تھی اور اس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا جو کہ حیدرآباد کے ایک ادارے میں جہاز اڑانے کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جہانگیر ترین گروپ اور تمام اتحادیوں سے رابطے ہیں، سب لوگ حکومت کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب پارک سے منسلک لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم ہاکی اسٹیڈیم میں دوستانہ ہاکی میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اس میچ کے انعقاد پر سب کا شکریہ کرتا ہوں، ہاکی کی بہتری کے لیے یہ جذبہ سنگِ میل ثابت ہوگا، ہاکی سے منسلک کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے…

مزید پڑھیں

مکہ المکرمہ: (ویب ڈیسک) وزارت حج و عمرہ نے زائرین کی عمر کے تقاضوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 7 یا اُس سے زائد برس کے افراد اب عمرہ کرسکتے ہیں تاہم یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ایسے افراد توکلنا ایپلی کیشن پر ویکسین شدہ مندرج ہوں۔ حرمین کے ایک اندرونی ذرائع نے بتایا کہ مستقبل قریب میں وزارت یہ عمر اور بھی کم کر کے 5 اور اس سے اوپر کر دے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک فرد ہر 10 دن میں ایک عمرہ کر سکتا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نمبر گیم پوری ہے تو حزب اختلاف کس کا انتظار کر رہی ہے؟ وفاقی وزیر تعلیم اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حزب اختلاف کی حقیقت کا علم ہے اور عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمبر گیم پوری ہے تو حزب اختلاف کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں اور اتحادی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے خلاف فائنل سے قبل ملتان سلطانز کو بڑی خوشخبری ملی ہے، آل راؤنڈر ٹیم ڈیوڈ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ٹیم ڈیوڈ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ کل کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ ٹیم ڈیوڈ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے۔

مزید پڑھیں