پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں آٹے، دالوں اور گھی کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا، مرغی کی قیمت صرف دو ہفتوں میں 186 روپے سے بڑھ کر 251 روپے ہو گئی، شہریوں نے حکومت سے بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بازار میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 65 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری بھی پریشان ہوگئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب ڈیلروں اوردکانداروں کا…
Author: Khabrain News
کیف: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیئے، دارالحکومت کیف میں بھی گھمسان کی لڑائی جاری ہے، اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلانے کےلیے سلامتی کونسل میں امریکی قراردار پر ووٹنگ آج ہوگی۔ یوکرین کےخلاف روس پوری قوت میدان میں لے آیا، یوکرینی اہداف پر حملوں میں تیزی کے بعد دارالحکومت کیف زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا۔ روس نے دارلحکومت کیف کی ایک ائیر فیلڈ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزیرخارجہ کےمطابق کیف کے مغربی حصے کو بھی یوکرینی فوج سے کاٹ دیا گیا ہے۔ یوکرین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے کونقصان…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 3 برس مکمل ہونے پر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔ نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے جبکہ اس کی عکس بندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی ہے۔ یہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج تین سال مکمل ہو گئے، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ” کے دوران بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور…
لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بیس افراد دم توڑ گئے، آٹھ سو سینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار ایک سو تہتر ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد چھتیس ہزار آٹھ سو تین ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو چار افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ ہزار اکتالیس ہزار پانچ سو اٹھائیس صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ سو سینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا…
کراچی: (ویب ڈیسک) آج سرپرائز ڈے کی تیسری سالگرہ ہے، 2019 میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 27 فروری کو دو بھارتی جہازوں کو تباہ کیا تھا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مارگرائے جانے والے جنگی جہاز کے ٹکڑے پی اے ایف میوزیم میں موجود ہیں۔ تین سال قبل 27 فروری کو پاکستان کے جری ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورماوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر پھر تاریخ رقم کر دی تھی۔ دو بھارتی جنگی جہاززمین بوس ہوئے جبکہ بھارتی ہوا باز ابھینندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا چیمپئن کون ہو گا، فیصلے کا دن آ گیا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹائٹل مقابلے میں آج مدمقابل ہوں گی، کپتان محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے جیت پر نظریں جما لیں۔ زندہ دلان کے شہر میں کرکٹ کی زندہ دلی کا آج فیصلہ کن دن ہے، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہو رہے ہیں، ٹائٹل کی جنگ قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گی۔ فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے، رنر اپ کو تین…
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، مہمان کھلاڑی کورونا کلئیرنس کے بعد پریکٹس شروع کرینگے۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، ناتھن لیون،جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، مچل اسٹارک اور دیگر شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شیڈول ہے۔ فریقین کا پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12مارچ سے کراچی میں کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں باضابطہ طور پر اکثریت کی قانونی عمر کو 20 سے کم کر کے 18 سال کردی گئی ہے۔ سول کوڈ یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔ جاپانی اخبار کے مطابق مذکورہ بالا قانون میں ترمیم ملک کی 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے۔ 1876 میں جاپانی کونسل کے جاری کردہ ایک اعلان کے تحت بالغ ہونے کی عمر 20 سال مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اب یہ عمر عالمی معیار کے طور پر 18 سال کردی کی گئی ہے۔ ایک صدی سے بھی زائد پرانے سول کوڈ میں یہ تبدیلی آئینی ترامیم…
ماسکو: (ویب ڈیسک) فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی نے یوکرین کو 400 ٹینک شکن راکٹ لانچروں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کو جنگی سامان کی فراہمی جرمنی کا اس دیرینہ پالیسی سے یو ٹرن ہے جس کے تحت اس نے متنازع علاقوں میں ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو عہدیداروں کے مطابق یورپی یونین اور نیٹو اتحادیوں کے دباؤ کے درمیان برلن کی فوجی پالیسی میں اچانک تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اس نے یوکرین…
