لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، رخسانہ بنگش اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے آصف زرداری کو لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اہم ملاقاتوں اور لانگ مارچ سے متعلق دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ آصف…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب عہدے چھوڑنے سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کریں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے اربوں روپے کھا گئے کوئی جواب دینے والا نہیں ہے، آج پنجاب میں پیسوں پر نوکریاں دی جارہی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مشرف دور میں شہبازشریف کیخلاف تحقیقات ہوئیں کچھ نہیں ملا،شہبازشریف کیخلاف پیسے لے کر نوکری دینے کا کوئی چارج نہیں ہے، ایک پیسے کی کرپشن نوازشریف کیخلاف ثابت نہیں ہوئی، آج سارے پنجاب میں افسران…
کراچی: (ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح اساتذہو کو بھی لائسنس جاری کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق تعلیمی اداروں میں صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی فرائض منصبی سر انجام دے سکیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو لائسنس سندھ ٹیچرز ٹریننگ اتھارٹی جاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شعبہ تدریس میں بہتری لانے…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی گفتگو ہوئی۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے بھی گفت و…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10 بہترین وزارتوں کے وزرا اور مشیروں کے لئے تعریفی اسناد دینے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حقائق عمران خان کے کھوکھلے لیکچروں کا منہ چڑا رہے ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان…
کراچی: (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈوکیٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان کو دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام سے بری کردیا۔ کراچی کی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ملزمان کے حتمی بیانات ریکارڈ کیے گئے، استغاثہ انیس ایڈووکیٹ سمیت دیگر ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے دوران سماعت انیس احمد ایڈووکیٹ کو الزامات سے جبکہ دیگر ملزمان کو بارودی…
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے کہا ہے کہ’جا رہا ہوں پی ایس ایل چھوڑ کر، اپنی ٹیم چھوڑ کر، انشا اللہ جب واپس آؤں گا تو اپنی ساری کمزوریاں دور کرکے آؤں گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گیلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر نے کہا کہ جب بگ بیش کھیل رہا تھا اس سے پہلے ہی میں کافی کرکٹ کھیل چکا تھا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا ہاتھ 15 ڈگری سے اوپر جاتا…
کرناٹک: (ویب ڈیسک) بھارت کو ہندوؤں کا ملک بنانے کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں، بی جے پی کے ریاستی وزیر نے ترنگے کی جگہ زعفرانی رنگ کے جھنڈے کو قومی پرچم بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ریاست کرناٹک کے وزیر پنچایت ایشوا راپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رام کے زمانے میں تین رنگوں کے جھنڈے کا کوئی وجود نہیں تھا، رام کا جھنڈا زعفرانی رنگ کا تھا اور ایک وقت آئے گا بھارت کا قومی پرچم بھی زعفرانی رنگ کا ہوگا۔ ایشوا راپ نے کہا کہ ماضی میں رام مندر بنانے کی بات ہوتی تھی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم کے تحت ہفتہ وار 7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہونے لگی ہیں۔ 1.4 ٹریلین روپے مالیت کے 70,000 سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، تعمیراتی صنعت پر 7.3 ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور 12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت فیاض ترین، فواد چودھری، وزیر مملکت فرخ حبیب، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، گورنر سٹیٹ بنک، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، سی ای…
پشاور: (ویب ڈیسک) سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں اونڑہ میں خون خوار جنگلی جانور کے حملے میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب ایک خونخوار جنگلی جانور میر داد کے گھر میں داخل ہوا اور گھر میں موجود خواتین پر حملہ کر دیا، نتیجے میں میر داد کی بیوی 60 سالہ کابلی زوجہ تاج محمد، جہاں بیگم بیوی اور بچی روبینہ 6 سالہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا…
