اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے باز نہ آئی لیکن اس بار بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ 24 سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔ 26 فروری 2022ء کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی۔…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پہلی بار بین الاقوامی سطح پر قوت سماعت سے محروم برادری کی شمولیت کے ساتھ دنیا کی سب سے با اثر کنیکٹیویٹی انڈسٹری ایونٹ میں Deaf Tawk، GSMAاور Jazzکے اشتراک سے، موبائل ورلڈ کانگریس بارسلونا (MWC22 Barcelona) کا جس میں براہ راست اشاروں کی زبان میں بات کرنے کی خدمات فراہم کرنے کیلئے 28فروری سے 3مارچ 2022تک بارسلونا میں Fira Gran Viaمیں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی سماعت سے محروم افراد پر مشتمل ٹیک ایونٹ ہے اور دنیا کی سماعت سے محروم کمیونٹی جو نئی ٹیکنالوجیز اور اسٹارٹ اپس کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے بیان میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل غیرمعمولی حد تک کامیاب رہی جس کی بڑی وجہ کراچی اورلاہور میں بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ کا اسٹیڈیم آنا تھا۔ رمیز راجا کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیرکے دوران لاہورمیں کبھی اتنا زبردست اورپرجوش کراؤڈ نہیں دیکھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایونٹ اورایونٹ کی…
ممبئی: (ویب ڈیسک) متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ کچھ روز قبل تک عالیہ بھٹ کو’پاپا کی پری‘ اوران کے والد مہیش بھٹ کو’ مافیا ڈیڈی‘ کہہ کرطنز کا نشانہ بنانے والی کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی ‘ کی ریلیز سے کورونا پابندیوں کی وجہ سے وینٹیلیٹرپرپہنچنے والی بالی وڈ فلم…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین سے تعلق رکھنے والی سابق ملکۂ حسن روس کے خلاف اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے اسلحے کے ساتھ میدان میں آگئیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر دو روز قبل روسی فضائیہ نے یوکرین کے متنازع علاقے پر بمباری کی اور پھر فوج نے کیف کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ روسی فوجیوں کے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہونے کے بعد یوکرینی صدر میدان میں آئے اور انہوں نے ملک کے دفاع کا اعلان کیا۔ یوکرین کی حکومت نے شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں گھروں…
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 11 پیسے سے بڑھ کر177 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ…
یوکرین نے روس کے 5300فوجی ہلاک اور29 طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کی نائب وزیردفاع ہنا ملاریا نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 4 روز کی لڑائی میں روس کے 5300فوجیوں ہلاک ہوئے جبکہ 29 روسی طیارے مارگرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29روسی ہیلی کاپٹرز اور3 ڈرون بھی تباہ کردئیے گئے۔مجموعی طورپراب تک روس کے 191ٹینک،816 جنگی گاڑیوں ،60 ڑینکوں اور2 بحری جہازوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔ روس نے یوکرین پرحملے کے دوران اپنے فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیرتوانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ مہنگائی بیروزگاری اور غربت کی حمایت میں نکالا جا رہا ہے، سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کے ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا۔ امتیاز شیخ کا شکارپور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ڈگڈگی مارچ کے مداریوں کے چہرے ابھی سے اترے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی مارچ میں شامل مرید اپنے مرشد کا دیدار کرنے کے لئے آئے ہیں، سندھ کی عوام کی حمایت اور ووٹ ھمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا…
خارکیف : (ویب ڈیسک) روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے۔ خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین نے کہا کہ روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے اور لڑائی جا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج…
یوکرین: (ویب ڈیسک) یو کرین نےروس کی جانب سے بیلاروس میں مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ بیلا روس میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن بیلا روس میں نہیں۔ یوکرین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا بیلاروس مذاکرات کا منصوبہ پروپیگنڈا ہے۔ یوکرین روس کے ساتھ الٹی میٹم کے بغیر حقیقی مذاکرات چاہتا ہے۔ یوکرینی صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ اس جگہ بات چیت کریں گے جو یوکرین…
