راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ کینٹر بری کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار سے بشپ کینٹر بری نے ملاقات کی، ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مسیحی برادری کی پاکستان کے قیام میں کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مسیحی برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) ایک شخص نے محض چینی کے ساشے سے حیرت انگیز جادوئی کرتب دکھا کر انٹرنیٹ صارفین کو سرکھجانے پر مجبور کردیا ہے۔ ویڈیو کو سب سے پہلے ٹک ٹاک صارف jadon.ray@ نے شیئر کیا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو انٹرنیٹ پر چھا گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چینی کے چھوٹے سے ساشے کو کھولتا ہے اور چینی کو الٹے ہاتھ کی مٹھی میں ڈال دیتا ہے۔ بعد میں دکھایا گیا کہ کرتب دکھانے والا چینی کا خالی ساشے ہونٹوں میں دبا لیتا ہے اور مٹھی میں بند چینی کو ہوا…
بیلاروس: (ویب ڈیسک) بیلاروس کی سرحد پر روسی اور یوکرینی سفارت کاروں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں فریقین دس نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کو پانچ روز ہوگئے ہیں جس میں ہلاکتوں اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ روس فوجیں یوکرین کے دارالحکومت میں پارلیمنٹ سے صرف 9 کلومیٹر کی دوری پر ہیں جب کہ دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوچکی ہیں جہاں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن…
الہٰ آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک عوامی اجتماع میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد کے انتخابی حلقے ہنڈیا میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم جاری تھی اس دوران ایک جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ انتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور ویڈیوز کی مدد سے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی جلسے میں امیدوار موجود نہیں تھے اس لیے انھیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمت نیچے آنے کا امکان نہیں ہے مگر ہم عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ وزیراعظم…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ جوکروں کا مارچ اور اسد عمر معیشت کے گورکن ہیں، شاہ محمود کے خطاب کے دوران لوگ دکھائے جائیں تو حقیقت کھل جائے گی، بلاول بھٹو کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے پی ٹی آئی سندھ حقوق مارچ کو’’جوکرمارچ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پانی بند کرنے والے مارچ کررہے ہیں، یہ کس منہ اورکس نعرے کے ساتھ مارچ کرنا چاہتے ہیں؟ بلاول…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا اور حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 234 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا ہوگیا، گھریلو سلنڈر 2759 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 10613 روپے ہوگئی۔ چیئرمین ایل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول فرما رہے ہیں کہ وزیراعظم ان کو خود ہی استعفیٰ بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ دباؤ کا شکار ہیں اور اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو استعفے کی نہیں علاج اور مدد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ آپ کے مارچ میں لوگ نہیں نکلے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ استعفی ٰتو نہیں لیکن آپ کو ماہر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آج 61 ویں مرتبہ تقریر کریں گے، وزیردفاع کہتے ہیں وہ پٹرول 10 روپے سستا کریں گے یہ نہیں بتایا کیسے ہوگا؟۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے، اگر یہ 10روپے پٹرول سستا کریں گے ٹیکس لگا کر بوجھ بھی عوام پر پڑے گا، قرضے دگنا ہوچکے ہیں، حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے، وزیراعظم، چیئرمین نیب بتائیں کتنے سیاست دانوں کوانتقام کا نشانہ بنایا گیا، چیئرمین نیب بھی…
