All posts by Sultan Malik

امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ، 21 مسافر زندہ بچ گئے

نیویارک: امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جہاز میں موجود 21 مسافر زندہ بچ گئے۔

ٹیکساس کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران طیارہ قریبی کھیت میں جا گرا، 170سیٹوں کی گنجائش والے طیارے میں 21 افراد سوارتھے جو عملے کی بروقت کارروائی کے سبب آگ لگنے سے قبل جہاز سے باہر نکل آئے۔

کچھ دیر بعد ڈبل انجن طیارے میں زور دار دھماکے کے ساتھ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھائی، ایوی ایشن حکام بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورہ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 95 سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔
پیلس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے شمالی آئر لینڈ کی عوام کے لیے اچھی خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں آئرلینڈ کے دورے کے حوالے سے پر امید ہیں۔
خیال رہے کہ شمالی آئر لینڈ کے قیام کے ایک سو سال مکمل ہونے پر جمعرات کو سرحدی شہر میں تقریبات منعقد ہونی ہیں۔
برطانوی پریس ایسوسی ایشن کے مطابق ملکہ برطانیہ مغربی لندن میں واقع ونڈسر کاسل میں آرام کر رہی ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کیا۔
علاوہ ازیں آئندہ ماہ سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں بھی ملکہ برطانیہ کی شرکت متوقع ہے۔
طویل مدت تک برسرا اقتدار رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ سال مارچ میں ونڈسر کاسل منتقل ہو گئی تھیں۔
ملکہ برطانیہ نے طبی وجوہات کی بنیاد ہر دورہ آئر لینڈ منسوخ کیا۔ فوٹو اے ایف پی
اگرچہ ملکہ کو کورونا وائرس کی ویکسین لگی ہوئی ہے، تاہم انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر انہیں علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
شہزادہ فلپ کی اپریل آخری رسومات ادا کرنے کے بعد ملکہ نے عوامی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا۔
منگل کو ونڈسر کاسل میں ملکہ برطانیہ نے عالمی کاروباری لیڈرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تھا جبکہ دو سفیروں کا استقبال ویڈیو لنک کے ذریعے کیا تھا۔
حال ہی میں ملکہ نے ایک ایوارڈ لینے سے انکار بھی کیا ہے جو عمر رسیدہ افراد کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نوازا گیا تھا۔
ملکہ کے نائب سیکریٹری نے اولڈی میگزین کو بتایا تھا کہ ملکہ برطانیہ کا خیال ہے کہ انسان کی عمر اتنی ہی ہوتی ہے جتنا کہ وہ محسوس کرتا ہے۔
خیال رہے کہ منگل کو ہونے والی ایک تقریب میں ملکہ کو پہلی مرتبہ چھڑی کے سہارے چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم شاہی عہدیداروں نے واضح کیا تھا کہ چھڑی کا استعمال صحتی وجوہات کی بنیاد پر نہیں کیا۔

انڈیا سے ٹاکرا: بابر اعظم امارات کے میدانوں میں اب تک ناقابل شکست

متحدہ عرب امارات اور عمان میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 12 سٹیج کے میچز سنیچر سے شروع ہو رہے ہیں تاہم شائقین کرکٹ کی نظریں اتوار 24 مارچ کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے بڑے میچ پر مرکوز ہیں۔
کرکٹ مبصرین، شائقین اور دیگر جہاں دونوں ٹیموں کی موجودہ پرفارمنس کو دیکھ کر میچ کے نتیجے سے متعلق اندازے قائم کر رہے ہیں، وہیں کئی ایسے بھی ہیں جو گزشتہ مقابلوں کے ڈیٹا کا ذکر کرتے ہوئے ہار یا جیت سے متعلق توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
  • پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہونے والا میچ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے یہ میدان پاکستانی ٹیم کے ان فارم کپتان بابراعظم کے لیے بھی خاص ہیں کیوں کہ وہ اب تک یہاں کھیلا گیا کوئی میچ نہیں ہارے ہیں۔
بابر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں 11 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور سبھی میں کامیابی ان کے نام رہی ہے۔
امارات میں بابراعظم کی مسلسل کامیابیوں کے دلچسپ پہلو کا ذکر کرنے والوں کو توقع ہے کہ بابر اعظم اور ان کی ٹیم انڈیا کے خلاف میچ میں بھی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

انڈین شائقین کرکٹ جہاں ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کے خلاف اپنی ٹیم کے مسلسل کامیابیوں سے امید رکھے ہوئے ہیں وہیں پاکستانی شائقین کو توقع ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کامیابیوں کا بہتر ریکارڈ اس مرتبہ کچھ نیا کر سکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں اب تک پانچ مرتبہ مدمقابل آئی ہیں۔ تمام میچوں میں کامیابی انڈین ٹیم کے نام رہی ہے۔
دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 14 ستمبر 2007 کو ڈربن میں آمنے سامنے آئیں۔ انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تو میچ ٹائی ہو گیا۔ فیصلے کے لیے ’بال آؤٹ‘ آزمایا گیا جس میں تین گیندوں پر انڈین بولرز نے وکٹیں لیں البتہ پاکستانی کھلاڑی ایسا نہ کر سکے، یوں میچ انڈیا کے نام رہا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں مجموعی طور پاکستان کے کھیلے گئے میچوں کی تعداد انڈیا سے زیادہ ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اب تک کل 34 میچ کھیلے، 19 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 15 میں ناکامی کا سامنا رہا۔
چند روز قبل ہزاروں فٹ کی بلندی پر اپنی ستائیسویں سالگرہ منانے والے بابراعظم کا بیٹنگ ریکارڈ بتاتا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد ان کی پرفارمنس مزید بہتر ہوئی ہے۔
کرکٹ مبصرین اور سوشل میڈیا شائقین بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انہیں ’پاکستانی بیٹنگ کے اہم ستون‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان اور انڈیا کا بڑا مقابلہ شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹ مبصرین اور سابق و موجودہ کرکٹرز کی بھی خصوصی دلچسپی کا مرکز ہے۔
انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر پاکستان اور انڈیا کے میچ میں بابر اعظم کو فیصلہ کن قوت قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات میں بہت اچھا رہا ہے، ان کی بولنگ لائن اپ بھی عمدہ ہے، بیٹنگ میں بابر اعظم کی موجودگی اسے مضبوط لائن بناتی ہیں۔ آپ پاکستان کے بارے میں اندازہ نہیں کر سکتے، صرف پاکستان ہی پاکستان کو شکست دے سکتا ہے۔

پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں تجربہ اور فارم ایک ساتھ

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی عمدہ فارم سے جہاں قومی ٹیم کو کامیابی کی توقع ہے وہیں ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی بھی مثبت پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے موجودہ ٹورنامنٹ کھیلنے والی کھلاڑیوں میں شعیب ملک نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 28 میچوں کی 27 اننگز کھیلی ہیں۔ 10 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے انہوں نے کل 546 رنز بنائے ہیں۔ 32.11 کی ایوریج اور 116.41 کے سٹرائک ریٹ کے ساتھ ان کا سب سے زیادہ سکور 57 رنز رہا ہے۔

سری لنکن ٹیم کا دلچسپ ریکارڈ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے حوالے سے ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اب تک سری لنکن ٹیم سب سے زیادہ جیت کا تناسب رکھتی ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران 67.67 فیصد کامیابیاں رکھنے والے آئی لینڈرز اب تک تین مرتبہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔
ورلڈ کپ کا شیڈول طے ہوتے وقت رینکنگ میں ٹاپ ایٹ ٹیموں سے باہر ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ کوالیفائر راؤنڈ کھیلنے پر مجبور سری لنکن ٹیم سے بھی سرپرائز کی توقع ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان،پاکستان کا 24نومبرکو جرمنی سے پہلا میچ

لاہور: ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف24 نومبر کو کھیلے گا جبکہ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کرینگی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے جونیئر عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کیا ،24 نومبر تا 5 دسمبر انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کرینگی، 16 ٹیموں میں میزبان ملک بھارت،پاکستان،جرمنی،بیلجیئم، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن ، ملائیشیا، جنوبی افریقہ، چلی، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، کوریا، امریکہ اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایف آئی ایچ شیڈول کے مطابق ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں بیلجیئم، ملائیشیا، جنوبی افریقہ اور چلی جبکہ پول بی میں بھارت، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ ،پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ، پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پول ڈی میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر کے مدمقابل اعزاز کے حصول کے لئے نبرد آزما ہوگا جبکہ قومی ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔

فیس بک کا حقیقت سے قریب تر انٹرنیٹ نظام ’میٹاورس‘ بنانے کا اعلان

دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ حقیقت سے قریب تر انٹرنیٹ کا نیا نطام ’میٹاورس‘ بنارہی ہے جس کے لیے آئندہ پانچ سال کے دوران یورپ میں 10 ہزار افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے ’ایجنسی فرانس پریس‘ (اے ایف پی) کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے 18 اکتوبر کو انٹرنیٹ کا نیا نظام ’میٹاورس‘ بنانے کے لیے یورپی یونین (ای یو) میں 10 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

فیس بک انتظامیہ نے واضح نہیں کیا کہ مذکورہ 10 ہزار ملازمتیں صرف یورپی یونین کے شہریوں کو دی جائیں گی یا پھر وہاں دوسرے خطے کے افراد کو بھی رکھا جائے گا۔

فیس بک نے یہ بھی واضح کیا کہ انٹرنیٹ کا نیا نظام ’میٹاورس‘ دنیا کی کوئی بھی کمپنی تنہا نہیں بنا سکتی، اس لیے فیس بک تمام متعلقہ کمپنیوں، حکومتوں اور اداروں کے ساتھ اس کی تیاری کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔

فیس بک نے اپنے بلاگ میں واضح کیا کہ نئے انٹرنیٹ نظام کی تیاری کے لیے آئندہ 5 سال میں 10 ہزار افراد کو یورپ میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور اداروں کی معاونت کے ذریعے ’میٹاورس‘ تیار کیا جائے گا۔

میٹاورس کیا ہے؟

ابھی کسی کو معلوم نہیں کہ میٹاورس کیسا ہوگا؟—فائل فوٹو: رائٹرز
ابھی کسی کو معلوم نہیں کہ میٹاورس کیسا ہوگا؟—فائل فوٹو: رائٹرز

میٹاورس ابھی صرف خیال ہے اور اس کا خیال سائنس فکشن کتابوں اور فلموں سے لیا گیا ہے اور اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے دنیا بھر کی بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہے کہ ’میٹاورس‘ کیسا نظام ہوگا اور وہ کس طرح انسانی زندگی کو آسان بنائے گا یا پھر دنیا پر کس طرح کے اثرات مرتب کرے گا۔

تاہم فیس بک اور مائیکرو سافٹ سمیت تمام بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ’میٹاورس‘ ورچوئل ریلٹی (وی آر) اور آگمنٹڈ ریئلٹی (اے آر) سمیت تھری ڈی ٹیکنالوجی کا مشترکہ اور بہتر ورژن ہوگا۔

یعنی کہ ’میٹاورس‘ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون یا کمپیوٹر کے بجائے آنکھوں پر لگائے جانے والے وی آر ہیڈسیٹ کا سہارا لینا پڑے گا لیکن ممکن ہے کہ مذکورہ ٹیکنالوجی کمپیوٹر اور موبائل کو بھی تبدیل کردے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کا ورچوئل رئیلٹی میں مردہ بیٹی سے ‘ملاپ’

زیادہ تر ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر ’میٹاورس‘ کا نظام حالیہ ٹیکنالوجی میں اتنی ہی تبدیلی لائے گا جس طرح 1980 میں بنائے گئے موبائل فونز کو آج کل کے جدید ترین اسمارٹ فونز نے تبدیل کردیا ہے۔

’میٹاورس‘ کو انٹرنیٹ کا نیا نظام کہا جا رہا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ نیا سسٹم خود ہی اپنے انٹرنیٹ سے لیس ہوگا یا حالیہ انٹرنیٹ پر چلے گا؟

زیادہ تر ماہرین کا کہنا ہے کہ چوں کہ تاحال ’میٹاورس‘ ایک خیال ہے، اس لیے اس کی تیاری میں کم از کم 15 سال لگیں گے اور اس کی ابتدائی شکل اگلی ایک دہائی میں سامنے آئے گی۔

ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اس موقع پر مساجد میں دین اسلام کی سر بلندی، مسلم امہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی و فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

میلاد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں حکومتی اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور لوگوں کی جانب سے جلسے جلوس، سیرت النبی ﷺ کانفرنسز، سیمینار سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علما، آئمہ حضرات مساجد میں سیرت النبی ﷺ اور حیات طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

میلاد النبی کے موقع پر گلیوں اور عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا—تصویر: رائٹرز
میلاد النبی کے موقع پر گلیوں اور عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا—تصویر: رائٹرز

رحمت اللعالمین ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں، شاہراہوں کو سبز پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیا سے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔

اس سال وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 3 سے 12 ربیع الاول تک مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پر عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جارہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی وزارت مذہبی امور کی طرف سے سرکار دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ اور حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے کتب سیرت، کتب نعت، مقالات سیرت اور خواتین کے لیے مذہبی کتب کے مقابلے منعقد کیے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں جلوس میلاد کا ایک منظر—تصویر: اے ایف پی
مقبوضہ کشمیر میں جلوس میلاد کا ایک منظر—تصویر: اے ایف پی

دوسری جانب دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں اور فارن مشنز میں بھی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

12ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے غیر سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی تخفیف بھی کی گئی۔

علاوہ ازیں عیدمیلاد النبی ﷺ کی تمام تقاریب کے انعقاد کے موقع پر کووڈ 19 کے ایس او پیز کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات اور ٹریفک پلانز جاری کیے گئے ہیں۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضور ﷺ نے مساوات، بھائی چارے اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا اور رنگ، نسل ،خاندان, زبان اور وطن سے بالاتر ایک امت و ملت کا قیام عمل میں لائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بھی امت مسلمہ کو درپیش مسائل بالخصوص معاشرے میں پائے جانے والی انتشار، نفاق، ظلم اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہ میں موجود ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے حضرت محمد خاتم النبیین ﷺ کو مبعوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا اور ہمیں ان کا اُمتی ہونے کا شرف بخشا۔

صدر نے مزید کہا کہ آپ ﷺ نے قبائلی عصبیت و قومیت کے بت کو پاش پاش کر کے اس کی جگہ ایک عالمگیر مساوات، بھائی چارے اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا،نگ، نسل، خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک امت و ملت کا قیام عمل میں لائے اور ایک ایسی فلاحی ریاست قائم کی جس میں امیر اور غریب کے حقوق برابر تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول وہ مہینہ ہے جس میں خالقِ کائنات نے بنیِ نوع انسان کی دنیاوی اور اخروی کامیابی کے لیے نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کو مشعلِ راہ بنا کر بھیجا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی بعثت سے انسانی معاشرے کے ہر پہلو میں ایسا انقلاب رونما ہوا جس نے پوری دنیا میں رائج ظلم کے نظام کی زنجیروں کو توڑ کر انسانیت پر فلاح کے دروازے کھول دیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپ ﷺ کی سیرت کا اثر ہی تھا کہ صدیوں سے اندرونی خلفشار کا شکار عرب قبائل ایک قوم بن کر ابھرے، عورتوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوا، غلاموں کو معاشرے میں عزت ملی اور یتیموں و بے سہارا لوگوں کو سہارا ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر عزم ہیں کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اور اپنی زندگیوں کو سیرتِ نبوی کے سنہری اصولوں کی روشنی میں ڈھالنے اور اخلاقیات کی بہتری کے لیے بھرپور طور پر کوشاں رہیں گے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزمان ﷺ نے مذہبی، لسانی، معاشرتی اور معاشی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی اور اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے ‏تمام اہل اسلام کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے عظیم ترین لیڈر نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت بھی سنوار سکتے ہیں

رسول پاکﷺ اپنی سوچ اور فکر سے انقلاب لائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رسول پاکﷺ تلوار کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور فکر سے انقلاب لائے، ہماری نوجوانوں کو رسول پاکﷺ کی سیرت کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں 12ربیع الاول کا جشن بھرپور طریقے سے منانے کی توفیق دی، جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ کے ذریعے انصاف کا درس دیا کیونکہ اںصاف کے یکساں نظام کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ریاست مدینہ میں پہلی بار انسانیت کا نظام آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے اچھے برے کی تمیز رکھی اور اخلاقی معیار بلند کیا، اس لیے ہمیں بھی اپنی سمت درست کرنی ہے۔ ہمارے ملک میں اللہ نے سب کچھ دیا ہے، کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور آدمی ہمیشہ خود کو اوپر رکھنے کا سوچتا ہے اور بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، صادق اور امین ہونا لیڈر بننے کے لیے بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بنانا ریپبلک اسے کہتے ہیں جہاں قانون کی بالا دستی نہ ہو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ” پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں ہوں گے”

ابوظہبی : پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازد خان نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلیں گے ۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے فیکٹس پر بات کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں کے نام بتائے ہیں ۔

بازد خان نے سب سے پہلے پاکستان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنیٹی کرکٹ بہت اچھا کھیلتی ہے وہاں کے حالات پاکستان کے لیے کافی سازگار ثابت ہوتے ہیں جس سے سے بٹیسمین اور باؤلرز دونوں کو فائدہ ہوگا ۔

نہوں نے کہا کہ دوسرے نمبر پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بھارت کے ہیں، اس کی وجہ بھی یہ ہی ہے کہ متحدہ عرب امارات بھارت کو سوٹ کرتا ہے، بھارت کی جانب سے اسپنرز پر بھروسہ کیا جاتا ہے اور یہاں کی پچز آہستہ ہونے کے سبب بھارت کی بولنگ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی اور اس دوران مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور افغانستان کی صورت حال پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ سے جاری بیان کے مطابق ‘امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ‘چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعاون اور پائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے درکار عالمی امداد اور افغانستان کے عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اتفاق رائے پر زور دیا’۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکی ناظم الامور نے افغانستان کی صورت حال، خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انجیلا ایگلر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے 3 روز قبل لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔

امریکی ایلچی نے مریم نواز کے ساتھ جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، مریم نواز کے ہمراہ موجود پارٹی رہنماؤں میں سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، سینئر رہنما پرویز رشید، سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور طارق فاطمی شامل تھے۔

جس کے بعد امریکی ایلچی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کی ماڈل ٹاؤن میں قائم رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

دونوں ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی، افغانستان کی صورتحال، خواتین اور بچوں کے حقوق، صحت اور تعلیم اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق امریکی سفیر نے شہباز شریف کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب سر انجام دی گئی ان کی خدمات کو سراہا۔

دوسری جانب مریم نواز نے اپنے والد کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کو ان کی انتخابی فتح پر مبارک باد اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دنیاسابق امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ انتقال کر گئے

تفصیلات کے مطابق کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لےکر 2005  تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔

افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں  پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونےکا اعزاز حاصل ہے۔

سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔