تفصیلات کے مطابق کولن پاول سابق امریکی صدر جارج بش جونیئر کے دور میں 2001 سے لےکر 2005 تک امریکا کے سیکرٹری خارجہ رہے۔
افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونےکا اعزاز حاصل ہے۔
سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔