اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام بنائیں گے، آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز جاری ہیں، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچیں۔ان کا کہنا ہے کہ اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 218ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بشمول افغان مصالحتی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر شرکا نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اندرونی معاملات اور خطے میں قیام امن کے لیے کیے جانے والے حالیہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔اجلاس کے شرکانے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
Tag Archives: army chief
تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے: آرمی چیف
کراچی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں نے کاروباری واقع بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔آرمی چیف سے ملاقات میں تاجر برادری نے ملک کی اقتصادی صلاحیت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قائد کے وژن پرعمل پیرا ہوکرپاکستان کو مضبوط اور محفوظ بناسکتے ہیں،آرمی چیف
راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم محمدعلی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کی انسانی اقدار اور سماجی انصاف کا نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد بنا اور اسی وژن پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بناسکتے ہیں۔
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا، جس میں ملک کی ترقی اور خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی، جہاں پی ایم اےکاکول کے چاق وچوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سبنھال لیے۔
پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانےکیلیے پرعزم ہے ، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانےکیلیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر نے کہا کہ ان کا ملک تمام معاملات پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، قربانیوں اورکامیابیوں کو سراہتے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اعلیٰ سطح پر ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،حرمین شریفین کا دفاع اور سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔
مادر وطن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: آرمی چیف
راولپنڈی(ویب ڈیسک) حب الوطنی اور کام سے لگن کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی تیراہ کا دورہ کیا اور چھٹی کے دن قوم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس اور مستعد افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ خیال رہے کہ مسلسل مصروفیات سے جو وقت ملتا ہے آپریشنل علاقوں کا دورہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا کہ مادر وطن کی سیکیورٹی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
ہر پاکستانی آپریشن ”ردالفساد“ کا سپاہی ہے
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ”ردالفساد“ کا سپاہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بغیر کسی تصدیق کے کسی بھی اجنبی شخص پر بھروسہ نہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن ”ردالفساد“ کا سپاہی ہے اور ہمیں مل کر پاکستان سے فساد کا خاتمہ کرنا ہے
آرمی چیف کی افغانستان کے فوجی کیمپ پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے فوجی کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں انہیں ضرور شکست دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں مزار شریف میں فوجی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جب کہ افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور ہم انہیں ضرور شکست دیں گے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بھی دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کے فوجی کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ اور ان کے اہلخانہ سے ہمدری کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاک فوج کے سپہ سالا ر نے بھی اہم فیصلے کی توثیق کر دی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کے وارنٹس کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشتگرد اے پی ایس پشاور پر حملے اور اغواﺅ دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوت تھے۔ سزا پانے والے دہشتگردوں نے سیدو شریف ایئرپورٹ اور عام شہریوں پر بھی حملے کئے۔ یہ دہشتگرد فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔
آرمی چیف کا جارحانہ انداز ….دشمن کی توپیں چپ کرانے کا عہد
راولپنڈی، لاہور(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ کا جواب دینے کےلئے ہر وقت تیار ہے، ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری عوام کا تعاون حاصل ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کو کورہیڈکوارٹرز اور ہیڈکوارٹر پاک رینجر پنجاب، آپریشنل تیاریوں اور دوسرے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورکنگ با¶نڈری پر سیز فائر خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے پر پنجاب رینجر کو سراہا، آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ کرکے بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کو پوری عوام کا تعاون حاصل ہے، پاک فوج اور رینجر پنجاب نے داخلی سلامتی کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، قوم دہشتگردی، انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے۔
پاک فوج سرحد پرہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، آرمی چیف
راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحد پر ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راجا فاروق حیدر کو یقین دلایا کہ پاک فوج مکمل طور پر ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔