Tag Archives: army chief

آرمی چیف کے لیے نشانِ امتیاز ملٹری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو نشانِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا گیا۔اعزازات دینے کی تقریب اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرائ، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی، آرمی چیف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے تاہم اب کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک اردن مشترکہ فوجی مشقوں فجر الشرق ون کا معائنہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا مشقوں میں حصہ لینے والے دستوں کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تربیت یافتہ اور تیار ہے، پاکستان نے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دے دی ہے تاہم اب کامیابیوں کو مستحکم بنانا ہے جب کہ اب جنگ کی نوعیت تبدیل ہوچکی ہے اور براہ راست لڑائی کو فوقیت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ہماری کامیابیوں کو مثال کے طور پر لیا جاتا ہے جب کہ مشترکہ مشقیں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا ذریعہ ہیں۔

آرمی چیف کی روضہ رسول ﷺُ پر حاضری

سعودی عرب (خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روضہ رسول پ رحاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کے ؒبری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے اپنے تین روزہ دورے کے تیسرے روز مسجد نبوی حاضری دی اور ریاض الجنہ (مسجد نبوی) میں نوافل ادا کئے۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی۔

آرمی چیف کی صدر پاکستان سے ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا۔ ایوان صدر پہنچنے پر جنرل راحیل شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صدر اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں صدر نے موجود آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی اور انہوں نے انسداد دہشت گردی میں آرمی چیف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے راحیل شریف کی زیر قیادت نیشل ایکشن پلان کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے جنرل راحیل شریف کے الوداعی عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں تبدیلی خوش آئند ہے جنرل راحیل شریف کو عزت اور وقار کیساتھ الوداع کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی نے راحیل شریف کو بہت عزت دی ہے۔ جنرل راحیل شریف کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر نے اپنے خطاب میں کہا آرمی چیف نے یقین دلایا کہ کراچی آپریشن جاری رہے گا اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے اور پاکستانی معیشت کی دنیا بھر میں تعریف کی جار رہی ہے۔ الوداعی تقریب میں وفاقی وزراءاور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف وزیر اعظم ہاوس میں پہنچ گئے….آرمی چیف کاوالہانہ استقبال

آرمی  چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے الوداعی عشائیے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، ان کی پی ایم ہاﺅس آمد پر وزیر اعظم نے ان کا خیرمقدم کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ وہاں موجود دیگر شخصیات سے مصافحہ کیااور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر پاک فوج اور دیگر سروسز کے اعلیٰ حکام بھی دعوت میں شریک ہیں

پاکستان کی سر جیکل سٹر ائیک…. جنرل راحیل کے واضع اعلان سے بھارت میں ہل چل مچ گی

خیبر ایجنسی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے باڑہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شاہد آفریدی سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور کہا کہ شاہد آفریدی قوم کا فخر ہے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب کے بعد آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا مورال بہت بلند ہے۔ بھارت کو سرجیکل سٹرائیک کا پتہ ہی نہیں ہم نے سرجیکل سٹرائیک کی تو بھارت بچوں کو نصاب میں پڑھائے گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء کے ساتھ گھل مل گئے۔ قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوئی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد شہداءکے لواحقین کے لیے فاﺅنڈیشن بناﺅں گا۔

جنر ل را حیل شریف با رے امیریکہ کا ا ہم بیان….بھارت میں کھلبلی ….مودی کی نیندیں حرام

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فوج میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلی اس کا داخلی معاملہ ہے اور یہ بہتر ہوگا کہ اس تبدیلی سے متعلق بیان حکومت پاکستان کی جانب سے ہی آئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس سے واقف ہیں تاہم یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور میں چاہوں گا کہ مزید معلومات کے لیے حکومت پاکستان سے رجوع کیا جائے‘۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’ہم آئی ایس پی آر کے ان بیانات سے واقف ہیں جن میں کہا گیا کہ جنرل راحیل شریف جلد اپنی تین سالہ مدت مکمل کرنے والے ہیں‘۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل راحیل شریف بطور آرمی چیف خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار رہے ہیں، ہم انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دیتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 2014 اور 2015 میں اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران دو بار امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی تھی۔پہلی ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا تھا جبکہ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا تھا۔ملاقات میں موجود امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان ڈین فیلڈ مین نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل شریف کے عزم کی تعریف کی تھی۔ڈین فیلڈ مین کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن میں موجود لوگ تمام دہشت گردوں بشمول حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے ان کے عزم کے معترف ہیں‘۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی راحیل شریف سے دوسری ملاقات کے بعد ان کی کاوشوں کو سراہا تھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو اعتراف کیا تھا۔

جنرل راحیل شریف نے توثیق کر دی….اہم ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا پانیوالے 10مجرموں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ذرائع کے مطابق ان دہشتگردوں کو جنرل راحیل شریف کی ریٹائر منٹ سے قبل ہی تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔

مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے

جہلم (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں اداکردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت پاک فوج کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے جوانوں کو بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف راحیل شریف کو جہلم میں سرحدی کمانڈرز نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے اور پاک سر زمین کے مکمل دفاع کے لیے پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفرحسین، حوالدار ابراراحمد شہید، حویلی کہوٹہ کے لانس نائیک محمدشوک، تلہ کنگ کے رہائشی سپاہی محمد الیاس، سماہنی آزادکشمیر کے سپاہی محمد تنویر اور لکی مروت کے لانس نائیک محمد حلیم سمیت اٹھ مقام کے سپاہی پرویز بھی شامل ہیں۔

بھارتی افواج نے جنگی جنون میں مبتلا ہو کر ایک بار پھر ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے ۔ بھارتی افواج کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھمبر سیکٹر میں شروع ہوا جو بہت دیر تک بلاتعطل جاری رہا ، اس دوران بھارتی افواج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، دوسری طرف بھارتی افواج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی افواج کی فائرنگ سے تین بھارتی چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی افواج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔

خفیہ آپریشن مزید تیز کئے جائیں آرمی چیف نے اہم حکم جاری کر دیا

راولپنڈی،کراچی (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی شہر امن وامان کی بہتر صورتحال پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ کراچی میں امن کی بہتری کیلئے انٹیلی جنس آپریشنز جاری رکھنے اور ان میں مزید تیزی لائی جائے اور امن کیلئے سندھ حکومت اور دیگر اداروں سے تعاون جاری رکھا جائے اور کراچی میں امن کی مکمل بحالی کیلئے کارروائیوں پر توجہ مرکوز رکھی جائے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اور پرعزم جواب ”ریزیلینٹ رسپانس“مشقوں کا معائنہ کیا ۔ مشقوں کا انعقاد سدرن کمانڈکے زیر اہتمام کیا گیا ۔ آرمی چیف کو دفاعی جارحانہ آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے فارمیشنزکی جنگی قابلیت میں اضافے اور آ پریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان کیا ۔ آرمی چیف نے کراچی کی سکیورٹی صورتحال پر سکیورٹی کانفرنس کی بھی صدارت کی جس میں ڈی جی ایم او، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوئے اور اور قیامِ امن اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی سے آرمی چیف کو آگاہ کیا آرمی چیف نے کراچی کی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔انہوں نے اس امر بھی ذور دیا کہ کراچی میں قائم امن کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ دہشت گرد مجتمع ہو کردوبارہ سر نہ اٹھا سکیں اور شہر میں پھر سے دہشت گردانہ کارروائیاں نہ کر پائیں۔