Tag Archives: championtrophy.jpg

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان آنے والی ہے ۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر کے دورے پر نکلی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آج بدھ کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 29 مارچ کو کراچی پہنچے گی اور 30 مارچ کو ایدھی ہومز، مہاٹا پیلس اور جامعہ کراچی لے جائے گی جہاں شائقین ٹرافی کا استقبال کرتے ہوئے اس کے ساتھ تصاویر لیں گے۔ ٹرافی کے سفر کا آغاز 21 دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں ہوا جہاں اس تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی تھی۔اب ٹرافی دنیا بھر کے مختلف شہروں کا سفر کر رہی ہے، کراچی میں آمد اس کا ساتواں قیام تھا اور اس کے بعد یہ انگلینڈ پہنچنے سے قبل جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ بھی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز رواں سال یکم جون سے میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہو گا۔