اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن جاری تھا کہ وہاں پولیس نے چھاپہ مارا اور کارکنوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور متعدد کو پولیس وینز میں بھر کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پر امن یوتھ کنونشن پر پولیس نے دھا وا بول دیا ،شاہ محمود نے کارکنوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ ہم باہر ہوں یا اندر ہمارے احتجاج میں کمی نہیں آئے گی ،کرپٹ نظام کو ختم کرنے کیلئے عوام کو جدوجہد جاری رکھنی ہے ،شاہ محمود قریشی کے مطابق پولیس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا گیا ،پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ،آئی جی اسلام آباد بتائیں کس قانون کے تحت گرفتاریاں کی جا رہی ہیں ،پی ٹی آئی کنونشن جو ان ڈور جاری تھا ،شاہ محمود قریشی کے مطابق پولیس نے دھا وا بول دیا ،پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ۔پولیس کے چھاپے کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر فوراً موقع پر پہنچے اور اس اقدام کو پولیس گردی اور غیرجمہوری و غیرقانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین کارکنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے غیرمسلح اور پرامن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسد عمر نے بتایا کہ وہ تین گھنٹے قبل ڈی سی سے بات کرکے جلسے کی اجازت لے چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ڈور جلسہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں تھا۔