Tag Archives: earth quake

پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ

پاپوا نیو گنی(ویب ڈیسک) اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اوقیانوسی ملک پاپوا نیو گنی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زلزلے کا مرکز 33کلو میٹر شمال مغرب میں شہر بلولو تھا جب کہ امریکی جیولوجیکل سروے زلزلے کی گہرائی 127کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع اطلاع نہیں ملی جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رات کی تاریکی میں زلزلے سے گھروں کے لرز جانے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے جمع ہوگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 68 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے شد ید جھٹکے ہر طر ف ا فرا طفر ی

ٹوکیو(ویب ڈیسک )جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ حکام کی جانب سے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس نے علاقے میں واقع عمارتوں کو ہلاکر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3 میٹر بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں، اس لئے ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام سےکہا گیا کہ وہ محفوط مقامات پر منتقل ہو جائیں تاہم بعد میں ان کی شدت کم ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔ زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند لہریں ساحل سے ٹکرائیں جب کہ ایک لہر فوکوشیما پاور پلانٹ سے بھی ٹکرائی۔

واضح رہے کہ 2011 میں جاپان میں آئے 9.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 18 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے، طاقتور زلزلے نے فوکوشیما میں جوہری پلانٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔