ریاض(خصوصی رپورٹ)چہرہ نہ ڈھانپنے پر بہن کے ساتھ غیر معمولی تشدد کے واقعہ نے سعودی معاشرے میں گرما گرم بحث چھیڑ دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون نے واٹس ایپ پر پیغام میں واضح کیا کہ ایک بھائی نے اپنی بہن کے چہرے کی ہڈی صرف اس بات پر توڑ ڈالی کہ اس نے اپنا چہرہ نہیں ڈھانپا تھا ۔ اس حادثہ کے بعد بہن کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ لڑکی نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی کہ اس نے اپنے بھائی کیخلاف پولیس سٹیشن میں درج کرائی۔