Tag Archives: hairs and ear

بہاولپور کے حجام کی ٹکٹ بارے اہم پیشکش

لاہور (آن لائن)بہاولپور کے نائی پر بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا ،میچ کے ٹکٹ دینے والے کو سال بھر مفت حجامت کی پیش کش کرڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا جس کا پوری قوم کو بے صبری سے انتظار ہے ،انہی میں ایک کرکٹ مداح بہاولپور کا حجام ثمر عباس بھی ہے جسے لاکھ کوششوں کے باوجود ابھی تک ٹکٹ نہیں ملی ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ بلیک میں ٹکٹ مل رہی تھی ،میں نے 5000روپے میں ٹکٹ لینے کی بھی آفر کی لیکن ناکام رہا جس کے بعد اب میں نے دکان کے باہر لکھ کر لگادیا ہے کہ جو بھی مجھے میچ کا ٹکٹ دے گا میں سارا سال اس کی حجامت مفت کروں گا ۔

خبر دار رہئے ۔۔لڑکیوں کی آبرو ریزی کیساتھ بال اور کان کاٹنے والے گروہ بارے اہم خبر

لاہور (نیٹ نیوز)جرائم تو دنیا کے ہر کونے میں ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک جنونی گینگ نے ایسا خوفناک کام شروع کر دیا ہے کہ لوگ رات بھر جاگ کر اپنی خواتین اور نوعمر لڑکیوں کے گرد پہرہ دینے لگے ہیں۔ یہ گینگ خواتین کو بے ہوش کر کے ان کے بال اور کان کاٹ دیتا ہے، اور گزشتہ دو ہفتے کے دوران 12 خواتین اس کا نشانہ بن چکی ہیں۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق گینگ کے کارندے خواتین کو نشہ آور اشیاکھلا کر بے ہوش کرتے ہیں اور پھر ان کے بال اور کان کاٹ دیتے ہیں۔ جودھ پور کے علاقے میں یہ واقعات سب سے زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں جس کے بعد لوگوں نے رات کے وقت اپنے علاقوں میں پہرہ دینا شروع کردیا ہے۔ضلع جودھ پور کے علاقے پھالوڈی سے تعلق رکھنے والے شخص بابورام نے بتایا کہ جنونی گینگ کے کارندوں نے اس کی 13سالہ بیٹی کے بال کاٹ دئیے۔ اس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہمیں اس بات کا علم اس وقت ہوا جب میری بیٹی صبح اٹھی اور اپنے بالوں کو دیکھ کر رونے لگی۔ میری بیٹی اپنی ماں کے پاس سوئی ہوئی تھی کہ جب رات کے وقت کوئی شخص گھر میں گھسا اور اس کے بال کاٹ کر لے گیا۔ ہمارے کمرے کی کھڑکی میں ائیرکولر لگاہوا ہے اور ہمیں شک ہے کہ اس میں کوئی نشہ آور شے ڈالی گئی تھی جو ہوا کے ساتھ پورے کمرے میں پھیل گئی۔اسی طرح تاراچند لکھن نامی شخص نے بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی کومل کے بھی بال کاٹ لئے گئے ہیں۔ تاراچند کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہسپتال میں کام کرتا ہے اور واقعہ کے وقت ڈیوٹی پر تھا۔ اس نے بتایا کہ گھر میں اچانک ایک عجیب قسم کی بدبو پھیلی جس کے بعد گھر والے بے ہوش ہوگئے۔ جب انہیں ہوش آیا تو دیکھا کومل کے بال کٹے ہوئے تھے اور بالوں کے کچھ گچھے گھر کے باہری دروازے کے پاس پڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صرف جودھ پور میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس طرح کے 12 واقعات پیش آئے ہیں۔ پولیس ان واقعات کی تفتیش کررہی ہے تاہم تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔