Tag Archives: imran khan

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر اپیل مسترد کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیت سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے عدالت سے کئی حقاق چھپائے، کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اور جمائما کے اثاثے ظاہر نہیں کیے، عمران خان نے ٹکڑوں میں دستاویزات فراہم کیں جو غیر تصدیق شدہ اور ناقابل قبول ہیں۔وکیل اکرم شیخ نے فیصلے پر نظر ثانی کے دلائل میں نواز شریف کے خلاف مقدمے کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 رکنی بینچ نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ چھپانے پر نواز شریف کو متفقہ طور پر نااہل کیا، اس کیس میں 5 رکنی بینچ کا فیصلہ تین رکنی بینچ پر لازم تھا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ پاناما اور عمران خان کیس کا موازنہ درست نہیں، ہر کیس کے اپنے حقائق ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اقامہ پر نااہلی پانچ رکنی بینچ کی نہیں تھی بلکہ جے آئی ٹی تحقیقات کے بعد تین رکنی بینچ نے نااہل کیا۔اکرم شیخ نے کہا کہ سیاسی جماعت کے اکاو¿نٹس کی پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن کو عدالت نے پانچ سال تک محدود کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اکاو¿نٹس کی پڑتال کی قانون میں میعاد مقرر نہیں، پانچ سال تک اکاو¿نٹس کی پڑتال کا فیصلہ ہر سیاسی جماعت پر لاگو ہو گا، عدالت نے سب کے لیے یکساں پیمانہ مقرر کیا ہے، عدالت پانچ سال کا وقت دینے کے موقف پر قائم ہے۔سپریم کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

عمران کی حلف برداری، کپل دیو، سدھو کو دعوت نامہ موصول

نئی دہلی (آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو اور سدھو کو پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری کے باضابطہ دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی وزیر اعظم کیلئے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی۔ جس کے لیے سابق بھارتی کپتان کپل دیو، نوجوت سدھو اور سنیل گواسکر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کپل دیو اور سدھو نے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کر دی ہے، دونوں سابق کرکٹرز حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے۔ نوجوت سدھو کا عمران خان سے کرکٹ کے حوالے سے 0 سال کا تعلق رہا ہے، دعوت نامہ ملنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ عمران کی جانب سے مجھے ذاتی طور پر بھی دعوت دی گئی، ہم دونوں نے کچھ منٹ تک گفتگو بھی کی، میں نے انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی اور نیک تمنا¶ں کا اظہار بھی کیا۔ سدھو نے پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے تعلقات پیدا ہوں گے۔ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے کے باعث حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت چاہتا ہوں نیک خواہشات عمران خان کے ساتھ ہیں۔

نوازشریف بند گلی نہیں اڈیالہ جیل کی طرف جارہے ہیں، عمران خان

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پرعمل درآمد ہوجانا چاہیے تھا مگراب تک نہیں ہوا، اگر الیکشن جیت کر اقتدارمیں آگئے تو فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کردیں گے اور 3 سے 5 ماہ میں قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، فاٹا کے حوالے سے جلد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کروں گا ، جس میں ان سے فاٹا کے 3 نکات پر بات ہوگی، ان کے سامنے فاٹا میں سیکورٹی چیک پوسٹ کم سے کم کرنے، بارودی سرنگوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کا معاملہ  اٹھاؤں گا۔ کئی گھرانوں کے لوگ غائب ہیں اور ان کے ماں باپ پریشان ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف کو قرضے کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، نواز اور شہباز نے جتنا قرضہ لیا ہے پورے پاکستان کی تاریخ میں کسی نےنہیں لیا، شہباز شریف سوچ رہےہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں بھی پیسے بناسکتے ہیں، لاہور اور ملتان کی میٹرو بس سروس کے خسارے سے ہر سال شوکت خانم جیسے دو نئے اسپتال بنائے جاسکتے ہیں لیکن پشاور میں میٹرو منصوبہ خسارے کا شکار نہیں ہوگا کیونکہ اس منصوبے پر کوئی سبسڈی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی بنائے گی، نوازشریف کو بند گلی کی طرف نہیں اڈیالہ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا چوتھی بار جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں چوتھی مرتبہ توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔آشیانہ ہاو¿سنگ کیس: احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، پاسپورٹ کیلئے بلیک لسٹ آشیانہ ہاو¿س اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار احد چیمہ کا پہلا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ گرفتاری کے اگلے روز ہی دیا گیا جس کے بعد عدالت نے ان کا دو مرتبہ مزید 15،15 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

عمران خان کا چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان کے امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ کے چیئرمین کے لیے بلوچستان کے سینیٹر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ چیئر مین سینیٹ بلوچستان سے ہو اور اس حوالے سے تحریک انصاف بلوچستان کے سینیٹر کی مکمل حمایت کرے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جاتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے ساتھ ہونے والی احساس محرومی کا اندازہ ہے اور اگر چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آ جاتا ہے تو یہ اچھا اقدام ہو گا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے سینیٹر منتخب کروانے کے لیے سب سے پہلے آواز بلند کرنے پر عمران خان اور تحریک انصاف کے شکر گزار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے بھی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ان کی جماعت بلوچستان کے لیے قربانی دینے پر راضی ہے جو ایک اچھی چیز ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین سینیٹ کے لیے دو ناموں کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انوارالحق کاکڑ اور صادق سنجرانی ہمارے امیدوار ہیں اور جلد کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سینیٹرز کس کو ووٹ نہیں دینگے ،، عمران خان کی ہدایات جاری

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فاٹا اور بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے، بلوچستان میں احساس محرومی ہے لہذا بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے۔ سینیٹ ایک کینفیڈریشن کی حمایت کرتا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اراکین متفق ہیں کہ بلوچستان اور فاٹا کو موقع دیا جائے، فاٹا اور بلوچستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک، جہانگیرترین، اسد عمر اور دیگر رہنما فاٹا سینیٹرز سے ملاقات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی وفد بلوچستان اور فاٹا سینیٹرز سے اس فیصلہ پر کھڑا رہنے کا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دیں گے جب کہ ہم امید کرتے ہیں پیپلز پارٹی بھی بلوچستان اور فاٹا کی حمایت کرے گی۔

سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، مجھے بھی رقم لینے کی پیشکش ہوئی، عمران خان

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، مجھے بھی سینٹ الیکشن میں آفر ہوئی تھی۔وزیرِ اعلی ہاؤس پشاور میں پارلیمانی پارٹی کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امریکا میں براہ راست انتخاب کے ذریعے سینٹر منتخب ہوتا ہے لیکن ہمارے یہاں سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ پیسے کے بل بوتے پر سینیٹر آتا ہے تو وہ کرپشن ہی کرتا ہے۔ اس نظام کر بدلنا ہے جو ہارس ٹریڈنگ کی اجازت دیتا ہے۔ انشاء اللہ 2018ء کا الیکشن جیت کر سینیٹ کے براہ راست الیکشن کرائیں گے۔اس موقع پر وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں بھی بلا مقابلہ امیدوار منتخب کرنے کا کہا تھا، مگر اپوزیشن اتفاق نہیں کیا۔ اس دفعہ سپیکر نے تمام پارٹیوں سے رابطہ کیا کہ اپنے حصے کے مطابق سینیٹ الیکشن میں بلا مقابلہ اپنے امیدوار منتخب کریں، پھر بھی کسی نے اتفاق نہیں کیا۔

کپتان کو وزیر اعظم بنوانے کیلئے کونسی قوتیں متحرک ،،،برطانوی جریدہ کے انکشافات سے پی ٹی آئی حلقوں میں بھونچال

اسلام آباد(ویب ڈیسک)طالبان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پاکستان کا لیڈر بنانا چاہتے ہیں، ان کی کئی قدریں ڈونلڈ ٹرمپ سے مشترک ہیں، ٹرمپ ہی کی طرح خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد ہو چکا، بنی گالہ میں موجود رہائش گاہ جیمز بونڈ کی فلموں کی طرح ولن کا اڈہ لگتی ہے، عمران خان بچپن میں خود کو بدصورت سمجھتے تھے، والد کو شوکت خانم ہسپتال کےبورڈ سے نکال دیا تھا، والد کے ساتھ رسمی تعلقات تھے، جب کہ والد اور والدہ کی آپس میں بات چیت بند تھی۔ والد کی وفات کے بعد ان کا لاہور زمان پارک میں گھر مسمار کروا دیا، برطانوی جریدے کی رپورٹ میں انکشافات۔ تفصیلات کےمطابق برطانوی جریدے سنڈے ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پاکستان کا لیڈر بنوانا چاہتے ہیں ، طالبان چاہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے سربراہ کے طور پر سامنے آئیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں عمران خان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بوڑھے مگر دونوں اپنے بالوں کی بہت فکر کرتے ہیں۔ عمران خان پر امریکی صدر ٹرمپ ہی کی طرح خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگ چکا ہے اور جب ان سے عائشہ گلالئی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کے ہاتھوں میں تسبیح موجود تھی جس کے دانے انہوں نے اضطراری کیفیت میں تیزی سے گھمانے شروع کر دئیے اور کہا کہ عائشہ گلالئی نے پیسوں کیلئے ان پر الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان ایک اور جریدے ڈیلی مرر کیلئے مختصر لباس میں بھی تصاویر کھچوا چکے ہیں، عمران خان کا انٹرویو کرنے والے صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں مشابہ معلوم ہوتے ہیں مگر عمران خان نےڈونلڈ ٹرمپ کو بورنگ شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں روحانیت بالکل نہیں جبکہ میں اگر روحانیت کی جانب راغب نہ ہوتاتو سیاست میں کبھی نہ آتا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں چائنہ ماڈل لا نا چاہتے ہیں مگر اس حوالے سے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ، اس معاملے پر جب ان کی پارٹی کے نائب صدر اس عمر سے بات کی گئی ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو اسٹریٹجی معاملات کا علم نہیں۔برطانوی جریدے کی رپورٹ میں اسلام آباد بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کو جیمز بونڈ فلموں کے ولن کے اڈے سے مشابہ قرار دیتے ہوئے عمران خان کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ وہ خود کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ معروف آدمی سمجھتے ہیں۔ رپورٹ میں عمران خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ خود کو بچپن میں بدصورت سمجھتے تھے۔عمران خان کے والدین کے درمیان بات چیت بند تھی۔ عمران خان نے اپنے والد کو شوکت خانم اسپتال کے بورڈ سے نکال دیا تھا۔ عمران خان کے خاندان کے افراد بتاتے ہیں کہ عمران خان اور ان کے والد کے درمیان بات چیت بند تھی۔ جبکہ اس کا اعتراف خود عمران خان نے بھی کیا کہ ان کے اپنے والد سے رسمی سے تعلقات تھے۔عمران خان کے والد 2008میں انتقال کر گئے تھے جس کےبعد انہوں نے لاہور زمان پارک میں واقع اپنے والد کا گھر بھی مسمار کرادیا ہے۔

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ۔۔۔عمران خان نے نواز شریف کو بڑا چیلنج کر دیا

(ویب ڈیسک )عمران خان نے نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انوکھا چیلنج کر دیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کسی گراو¿نڈ میں جلسہ کریں اور میں بھی اسی گراو¿نڈ میں دوسرے دن جلسہ کروں گا۔دودھ کا دوودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا کہ کس کے جلسے میں زیادہ لوگ ہیں۔اس کے علاوہ عمران خان نے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں کی تعداد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر ہونے والا احتجاج ماڈل ٹاو¿ن کے شہدا کے لیے تھا اور اس کو فلاپ نہیں کہا جا سکتا۔

”یہ عمل انتہائی شرمناک ہے “ عمران خان پھر شریف برادران پر برہم دھمکیوں بارے تہلکہ خیز انکشاف

بنی گالا: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے نیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن ظاہر ہونے کے بعد شریف خاندان نے نیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں یہ عمل انتہائی شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام شریف فیملی کی ڈکٹیٹر شپ اور فرعونیت کو اب مزید قبول نہیں کریں گے جو کہ گزشتہ 30 برس سے جاری ہے۔