لاہور: قومی کرکٹر کامران اکمل دوسری بیٹی کے باپ بن گئے، انہوں نے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔وکٹ کیپر اور بلے بازکامران اکمل کی اہلیہ نے دو روزقبل مقامی اسپتال میں ایک بیٹی کو جنم دیا، کامران اکمل دوسری بیٹی کی پیدائش پر بے انتہا خوش ہیں اورانہوں نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔تصویر کے ساتھ کامیران اکمل نے بہت ہی خوبصورت پیغام دیتے ہوئے لکھا ”الحمداللہ میں ایک بار پھر بیٹی کاباپ بن گیا ہوں ، اللہ نے اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر ایک بار پھر کھول دئیے، میں بہت خوش ہوں“۔واضح رہے اس سے قبل کامران اکمل کی ایک بیٹی لائبہ اور بیٹا ایان ہے۔
Tag Archives: kamran-akmal
کامران اکمل کا ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ رکارڈ
لاہور(ویب ڈیسک)پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف فائنل میچ میں سرفرازاحمد اور محمد نوازکو اسٹمپ کرکے ٹوئنٹی20میچوں میں 200شکار مکمل کرنے والے دنیاکے پہلے وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔ لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میچ سے قبل کامران اکمل کے شکاروں کی تعداد198تھی۔ٹوئنٹی 20کرکٹ میں کامران اکمل کے بعد دوسرے زیادہ شکار کرنے والے وکٹ کیپر کمارسنگاکارا ہیں جنہوں نے 180کئے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی 179شکاروں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہیں۔ کامران اکمل نے اپنے 200شکار189میچ کھیل کر مکمل کئے ہیں جن میں 110کیچ اور 90اسٹمپ شامل ہیں۔
کامران اکمل کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں کامران اکمل نے بہترین پر فارمنس دے کر سلیکشن کمیٹی کو رائے تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ،بہترین پر فا رمنس پر کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں بہترین کھلاڑی ،بلے باز اور وکٹ کیپرکا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کامران اکمل رہے اور اب انہیں دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی وجہ سے کامران اکمل کا کیس مضبوط ہو گیا ہے اور انہیں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز، دو بڑے ناموں کی واپسی کا امکان
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی نے مشاورت مکمل کرلی۔نیوزی لینڈ کے ساتھ جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم کینگروز کے ساتھ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مزید دو سینئر کھلاڑیوں کامران اکمل اور محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کامران اکمل نے قائد اعظم ٹرافی میں 6 میچز میں 790 رنز بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کی۔ محمد حفیظ نے حال ہی میں باﺅلنگ ایکشن کلیئر کرانے کیلئے ٹیسٹ دیدیا ہے۔ ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ ایک بار پھر بطور آل را?نڈر ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور محمد حفیظ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔
پاکستانی کرکٹرز بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلا
کراچی (آئی این پی)پاکستانی کرکٹر بھی منیکن چیلنج کے بخار میں مبتلا ہو گئے ۔محمد عرفان ، سلمان بٹ ، کامران اکمل ، محمد حفیظ اور محمد آصف فریز ہو گئے۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہچیلنج اتنا آسان نہیں جتنا دکھائی دیتا ہے ، بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں ، منیکن چیلنج سے نیا جذبہ ملتا ہے۔ ۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ منیکن چیلنج سے بچپن کی یاد تازہ ہو گئی ہے ۔