Tag Archives: khabrain updates

بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ دکھانے والے فوجی کو جہنم واصل کر دیا گیا

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)بھارتی فوج میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو سامنے لانے والا بھارتی فوجی روئے میتھیو اپنی بیرک میں مردہ پایا گیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گا کہ واقعہ قتل تھا یا خودکشی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی دیو لالی کنٹونمنٹ میں تعینات بھارتی فوجی روئے میتھیو ہفتے سے چھٹیاں کر رہا تھا ، جمعہ کو اپنی بیرک میں مردہ پایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی افسران کی شکایتوں کی ویڈیوز جاری کرنے پر روئے میتھیو سے بھی تفتیش جاری تھی ، بھارتی آرمی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔