لاہور (وقائع نگار) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور مےںامام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب بروز اتوار (9) اپریل 2017نماز مغرب کی امامت اور بعد ازاں عظیم اجتماع سے خطاب کریںگے، ان خیالات کا اظہار خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے علماءکرام اور منتظمین پرو گرام بسلسلہ آمد امام کعبہ ،سے گفتگو کے دوران کیا اور بتلایا کہ پاکستان اور خصوصا اہل لاہور کیلئے یہ مسرت اور خوشی کا باعث ہے کہ حرمین الشریفین کے امام الشیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب حفظہ اللہ لاہور بادشاہی مسجد مےں تشریف لا رہے ہےں ،اور باد شاہی مسجد مےں تاریخی اجتماع سے خطاب کریں گے، اور امت مسلمہ خصوصا پاکستان کے استحکام امن و سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دُعا فرمائیں گے، تمام اہل اسلام سے اپیل ہے کہ وہ جوق در جوق اژدھام اوررش سے بچنے کیلئے با وضو ہو کر پہلے ہی سے نماز عصر کے وقت باد شاہی مسجد لاہور مےں پہنچ جائےں، اپنے ہمراہ کسی قسم کا سامان و غیرہ ہر گز ساتھ نہ لائیں۔
Tag Archives: Khabrain
اوورسیز کیخلاف یورپی یونین کا سخت ترین فیصلہ
برسلز (نیوز ایجنسیاں) یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے اس بلاک کی بیرونی سرحدوں کی نگرانی مزید سخت بنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برسلز میں ہونے والے یونین کے ایک وزارتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ یونین کے شینگن زون کی بیرونی سرحدوں سے گزر کر اس بلاک میں داخل ہونے والے تمام افراد کے ذاتی کوائف کی الیکٹرانک جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یورپی وزراءنے یہ فیصلہ بھی کیا کہ اس عمل سے استثنٰی کی واحد صورت یہ ہو گی کہ اس نگرانی کیوجہ سے سرحدی آمد و رفت بہت بری طرح متاثر ہونے کا خطرہ ہو اور اس حوالے سے نمونے کے طور پر کی جانے والی اتفاقیہ چیکنگ کے نتائج بھی منفی نہ ہوں۔ ان نئے اقدامات کے ذریعے یونین اپنے رکن ملکوں میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کا مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔
تفریحی مقامات پر جانے والوں کیلئے الرٹ جاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تفریحی مقامات پر جانے والوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس ضروری ہوگی ،شناختی کارڈ کے بغیر فیملیوں کو بھی پارکوں میں آنے کی اجازت نہ ہوگی ،ہفتہ اور اتوار کے دن پارکوں میں صرف فیملیوں کو ہی اجازت ہوگی ،چھڑے اور منچلے پارکوں کے 2 سو گز پر بھی کھڑے نہیں ہوسکیں گے ،خلاف ورزی پر پولیس پکڑ لے گی ۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی کے باعث پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )نے گریٹر اقبال پارک سمیت جیلانی پارک ،شالامار باغ ،گلشن اقبال پارک ،نیشنل پارک گلبرگ ،ماڈل ٹاﺅن پارک ،جوئے لینڈ فوٹریس اسٹیڈیم میں آنے والے شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کا پابند کیا ہے اور آئندہ پارک میں صرف شناختی کارڈ دکھا کر ہی پارک میں آنا ہوگا ،دوسری طرف انتظامیہ پی ایچ اے کی جانب سے فیملیوں سے چھڑ خانی کے ساتھ منچلوں کی ٹولیوںکو ہفتہ او ر اتوار کی رات تک کسی بھی صورت گریٹر اقبال پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور صرف فیملیوں کے ہمراہ آنے والے شہریوں کو ہی پارک میں داخلہ دیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو پی ایچ اے کی اس پالیسی کو سراہا ہے اور بعدازان ہفتہ اتوار تک شہر کے تمام پارکوں اور تفریحی مقامات پر صرف فیملیوں کے ساتھ آنے والے افراد کو جانے دیا جائے گا اور پارکوں کے سو گز تک بھی نوجوان منچلے نہیں کھڑے ہوسکیں گے خلاف ورزی پر انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔واضح رہے کہ پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں سے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی چیکنگ کا کوئی مناسب انتظام ہی موجود نہیں ہے ۔
بلوچستان کے ’اہم فراری کمانڈر‘ نے ہتھیار ڈال د یے
کوئٹہ(ویب ڈیسک) کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم کمانڈر بلخ شیر بادینی نے کوئٹہ میں سیکیورٹی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔پیر کے روز بلخ شیر بادینی نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کے مدد گار سیل کے سامنے ہتھیار ڈالے جبکہ اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار الحق کاکڑ اور ایف سے کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خالد بیگ بھی موجود تھے۔ہتھیار ڈالنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلخ شیر بادینی نے بتایا کہ ’میں بیرونی حمایت یافتہ عناصر کے دھوکے میں آگیا تھا جو بلوچستان میں دہشت گرد سرگرمیاں کراتے تھے‘۔اس موقع پر موجود سیکیورٹی و حکومتی عہدے داروں نے بلخ شیر بادینی کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور دیگر فراریوں پر بھی زور دیا کہ وہ مفاہمتی عمل کا حصہ بنیں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کریں۔
ملک کی سب سے بڑی عدالت سب سے بڑے کیس کا فیصلہ پیر کو سنائے گی
خبریں کی ٹیم حقائق کا جائزہ لینے حافظ آباد جائے گی
حافظ آباد (نمائندہ خبریں) معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے خبریں کے رپورٹرز کی خصوصی ٹیم آج حافظ آباد آ رہی ہے جو مقامی بیورو چیف اور چینل فائیو کے نمائندے سے مل کر خبریں ٹیم کا ساتھ دیں گے اور مظلوم خاندان کے علاوہ ملزموں کے بارے میں اندرونی معلومات فراہم کرے گا۔ حافظ آباد کے شہری حلقوں سے واقعہ بارے معلومات حاصل کرے گا اور اس امر کا کھوج لگائے گا کہ شہریوں کی طرف سے مظلوم خاندان کی حمایت اور ظالموں کا گھیراﺅ کرنے حتیٰ کہ ان کے حامیوں کے منہ کالا کرنے کی باتیں جو کبھی اخباروں میں چھپا کرتی تھیں اب معاشرے سے کیوں غائب ہو گئی ہیں۔
بھارتی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما دوبارہ گرفتار
نئی دلی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز بھارت کے شہر پٹیالہ کی جیل سے فرار ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہرمندر سنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں نبھا جیل پر 10 افراد کے حملے کے بعد 5 ساتھیوں سمیت فرار ہونے والے خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ منٹو کو نئی دلی اور ہریانہ کی سرحد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرمندر سنگھ منٹو کو پنجاب اور دلی کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے گرفتار کیا۔بھارتی حکام نے ہر بار کی طرح اس واقعہ کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہرمندر سنگھ منٹو نے 2010 میں یورپ کا دورہ کیا اور جون 2013 میں بھی پاکستان سے یورپ کے 11 ماہ کے طویل دورے کے لئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ اٹلی، بیلجیئم، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا پہنچے۔