تازہ تر ین

تفریحی مقامات پر جانے والوں کیلئے الرٹ جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تفریحی مقامات پر جانے والوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس ضروری ہوگی ،شناختی کارڈ کے بغیر فیملیوں کو بھی پارکوں میں آنے کی اجازت نہ ہوگی ،ہفتہ اور اتوار کے دن پارکوں میں صرف فیملیوں کو ہی اجازت ہوگی ،چھڑے اور منچلے پارکوں کے 2 سو گز پر بھی کھڑے نہیں ہوسکیں گے ،خلاف ورزی پر پولیس پکڑ لے گی ۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی کے باعث پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے )نے گریٹر اقبال پارک سمیت جیلانی پارک ،شالامار باغ ،گلشن اقبال پارک ،نیشنل پارک گلبرگ ،ماڈل ٹاﺅن پارک ،جوئے لینڈ فوٹریس اسٹیڈیم میں آنے والے شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کا پابند کیا ہے اور آئندہ پارک میں صرف شناختی کارڈ دکھا کر ہی پارک میں آنا ہوگا ،دوسری طرف انتظامیہ پی ایچ اے کی جانب سے فیملیوں سے چھڑ خانی کے ساتھ منچلوں کی ٹولیوںکو ہفتہ او ر اتوار کی رات تک کسی بھی صورت گریٹر اقبال پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور صرف فیملیوں کے ہمراہ آنے والے شہریوں کو ہی پارک میں داخلہ دیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو پی ایچ اے کی اس پالیسی کو سراہا ہے اور بعدازان ہفتہ اتوار تک شہر کے تمام پارکوں اور تفریحی مقامات پر صرف فیملیوں کے ساتھ آنے والے افراد کو جانے دیا جائے گا اور پارکوں کے سو گز تک بھی نوجوان منچلے نہیں کھڑے ہوسکیں گے خلاف ورزی پر انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔واضح رہے کہ پی ایچ اے کی جانب سے شہریوں سے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی چیکنگ کا کوئی مناسب انتظام ہی موجود نہیں ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain