Tag Archives: khulbhusan-yadav

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ،کیا باتیں ہوئیں ،تصاویر بھی سامنے آگئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کرائی گئی۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں سزائے موت یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ آوانتی سودھی یادیو اور بیوی چیتنکاوی یادیو کی ملاقات کرائی گئی۔40 منٹ کی اس ملاقات میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی شریک تھے۔اس موقع پر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے دونوں خواتین کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا، کمانڈر کلبھوشن یادیو کی بیوی اور والدہ وزارت خارجہ میں آرام سے بیٹھی ہیں، ملاقات کی اجازت قائداعظم کے یوم ولادت کے موقع پر انسانی بنیادوں پر دی۔دبئی سے آنے والی امارات ائر لائن کی پرواز ’ای کے 612‘ کے ذریعے بینظیر ائرپورٹ پہنچیں جبکہ ان کے ہمراہ ایک بھارتی سفارتکار بھی پاکستان آیا ہے۔

Kulbhushan yadav

 

کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو پہلے بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا جہاں انہوں نے ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے دونوں خواتین کو بریفنگ دی۔بعدازاں کڑی سیکیورٹی میں کلبھوشن کے اہل خانہ کو بھارتی ہائی کمیشن سے دفتر خارجہ پہنچایا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کا دورانیہ 40 منٹ رہا۔ اس موقع پر دفتر خارجہ کے گرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے۔ ملاقات کے بعد دونوں خواتین آج ہی عمان ائر لائن کی پرواز 346 سے مسقط روانہ ہوجائیں گی جہاں سے وہ ائر انڈیا کی پرواز 974 سے نئی دہلی جائیں گی۔کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ نے ویزے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی تھی جس پر پاکستان نےانسانی ہمدردی کی بنیاد اور اسلامی شعائر کی روشنی میں ان کی درخواست قبول کرکے ملاقات کی اجازت دے دی تھی۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016ئ میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنائی تھی، تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کررکھا ہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ختم ہوگئی ہے۔دفتر خارجہ میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً 40منٹ تک جاری رہی۔ملاقات کے دوران بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈیسک کی ڈاکٹر فریحہ تھیں۔ملاقات سے پہلے تینوں کی سکیورٹی چیکنگکی گئی۔دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے موقع کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔با ت چیت انٹرکام کے ذریعے کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے موقع پر کلبھوشن نے اپنی ماں اور بیوی کی خیریت دریافت کی اور ان سے کہاکہ وہ پریشان نہ ہوں۔اپنا خیال رکھنے کو کہا،ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر جذباتی مناظر تھے جیسے ہی ملاقات ختم ہوئی ماحول افسردہ ہوگیا۔دونوں خواتین کو بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا ہے جہاں وہ شام کو عمان کے ذریعے بھارت واپس روانہ ہو جائینگی،واضح رہے کہ بھارت نے کوریج کیلئے اپنی کوئی میڈیا ٹیم پاکستان نہیں بھیجی اور پاکستان سے بھی درخواست کی کہ اس سارے معاملے کی کوریج نہ کرے لیکن پاکستان کی جانب سے سب کچھ اوپن رکھا گیا جو کہ سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے۔