نیو یارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مشرق وسطیٰ سے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں پرعملدرآمد نہ کرایا توعوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا، مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو مالی مشکلات پرتشویش ہے، کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے جب کہ پاکستان غیرملکی قابضین کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 478 تمام ممالک کو یروشلم سے سفارتخانے ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے، بیت المقدس میں سفارتخانے کی منتقلی اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے مترادف ہے جب کہ سفارتخانوں کی یروشلم منتقلی سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔