Tag Archives: mamnoon hussain
خبریں کی سلور جوبلی پر صدر پاکستان کا چیف ایڈیٹر ضیا شاہد ، ایڈیٹر امتنان شاہد کو خط، ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی کارکردگی قابل تقلید ہے
صدرمملکت ممنون حسین نے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد اور ایڈیٹر امتنان شاہد کے نام خط لکھا ہے کہ ضیا شاہد نے ایک عام صحافی کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن دنوں ہی میں ملک گیر شہرت حاصل کر لی،،ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی شبانہ روز محنت نے خبریں کو ایک منفرد اخبار بنا دیا جسے ہر شخص پڑھتا اور اس کی خبر پر یقینا کرتا ہے،،ضیا شاہد اور امتنان شاہد کی کارکردگی کسی بھی صورت ،،مولانا محمد علی جوہر ،،مولانا ظفر علی خان اور ان جیسے دیگر بڑے صحافیوں سے کم نہیں اور وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی خبریں اخبار ان کا ادارہ ایسے ہی صحافتی میدان میں ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔
خطے کے امن وامان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے:صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے کے امن وامان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے اور اس نے دہشت گردی اور جاسوسی سے حالات خراب کیے ہیں۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ سیاسی عمل کو افراتفری اور گروہی مفاد سے آزاد ہونا چاہیے، اختلاف رائے غیر فطری نہیں لیکن یہ خیر کا باعث ہونا چاہیے، اختلاف رائے سے ترقی کا عمل رکنا نہیں چاہیے، پاکستان میں جمہوریت نے کئی نشیب و فراز دیکھے، جمہوریت نے قوم کی ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ پارلیمنٹ کا مقاصد کے حصول کے لیے سفر جاری ہے، پارلیمنٹ نے مشکل حالات میں قومی اتحاد کا ثبوت دیا جس کی وجہ سے تاریخ اس پارلیمنٹ کا کردار ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدرمملکت نے کہا کہ ترقی کے دھارے میں سب کو شامل کیا جانا ضروری ہے، پیچھے رہ جانے والوں کو قومی دھارے میں لانے کا احساس قوی ہورہا ہے، بلوچستان کا احساس محرومی ختم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ معاشرے کا ہر طبقہ قومی تعمیر نو میں حصہ ڈالے۔ممنون حسین کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے، کشمیریوں پر بھارتی قابض فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ہم ان کی ہر سطح پر سیاسی، اخلاقی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کے بغیر استحکام پیدا نہیں ہو سکتا۔صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن شورشرابا کیا اورنعرے بازی کی، جس کے بعد اپوزیشن اراکین ایوان سے واک آﺅٹ کرگئے۔اس موقع پر اپوزیشن رہنماﺅں نے صدر کے خطاب سے پہلے بولنے کی اجازت کا مطالبہ کیا جس کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے ایوان میں گو نواز گو کے نعرے لگائے اور صدر کی تقریر کے دوران سیٹیاں بجاتے رہے۔بعد ازاں اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آﺅٹ کرکے باہر چلے گئے۔
آپریشن ردالفساد اور دہشتگردوں بارے صدر مملکت کا بڑا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ نے قوم کے جذبوں کو جلابخشی ، دشمن پر دھاک بیٹھ گئی اور ثابت ہو گیا کہ پاکستان ملک کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہے ۔پاکستان کی عزت اور سربلندی کے لئے اپنے جذبے بلند رکھیں ۔ پاک فوج کو جدید خطوط سے آراستہ کر کے اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز یہاں یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کو اعزازات دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر شاندار پریڈ کے انعقاد پر مسلح افواج سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یوم پاکستان پریڈ دفاع ، استعداد کار اور نظم و ضبط کی بہترین مثال ہے جس نے قوم کے جذبون کو جلا بخش دی ہے پریڈ میں قوم کا وہی جذبہ ہوتا ہے جو قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں کا ہونا تھا ۔ پریڈ می ایک طرف چین ، سعودی عرب اور ترکی کی شرکت نے ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے تو دوسری طرف اس میں بھرپور قوت کے استعمال سے نہ صرف دشمن پر دھاک بیٹھ گئی ہے بلکہ ان کی آنکھیں بھی خیرہ ہو گئی ہیں اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لئے سینہ سپر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی ہے آپریشن ”ردالفساد “ بھی پاک فوج کی قومی خدمت اور دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کا بھرپور اظہار ہے تاہم دفاع وطن کے لئے پاک فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت پرعزم ہے اور سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے کیونکہ پاک فوج کو جدید خطوط سے آراستہ کر کے ہی دشمن کو زیر اور اندرونی و بیرونی سازشوں کو بے نقاب کیا جا سکتاہے ۔ صدر ممنون حسین نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جان کی قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی عزت اور سربلندی کے لئے مسلح افواج اور تمام پاکستانی اپنے جذبے اسی طرح جوان رکھی۔ انشاءاللہ بہت جلد پاکستان مسائل پر قابو پا کر ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ملک بن جائے گا ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے منتظمین کو اعزازات سے نوازا اور قومی دن پر عوام میں قومی جذبہ اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر ان کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ۔
یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان نے اہم اعلان کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور آپریشن ردالفساد سے فتنے کا سرہمیشہ کیلئے کچل دیا جائے گا۔پریڈ ایوینیو گراو¿نڈ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس عزم کی یاد دہانی کراتا ہے جب قوم کو ایک واضح شناخت ملی تھی، آج کے دن کا وہ عزم جو یقین میں بدلا تو اس کی طاقت نے بر صغیر کے مسلمانوں کو قائد اعظم کی دور اندیش قیادت میں ایک ایسی قوت عطا کردی جس کی جمہوری جدو جہد کے نتیجے میں دنیا کی تاریخ و جغرافیہ دونوں ہی تبدیل ہوگئے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چند برسوں سے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکارہے اوراس جنگ میں ہماری افواج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین کام کیا، آج کے دن سردھڑ کی بازی لگانے والے شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج پاکستان کا دفاع مضبوط اورنا قابل تسخیر ہے، ہماری روایتی اور ایٹمی طاقت کا مقصد عالمی اور علاقائی امن کو یقنی بنانا ہے، یہ ہمارے غازیوں اور شہیدوں کی قربانی کا ہی نتیجہ ہے، آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کی کارروائیاں بچے کچے دہشت گردوں کے خلاف جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیا جس سے دہشت گرد کمزور ہوئے، مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے، پاکستان مضبوط اقتصادی حیثیت سے ابھر رہا ہے، ترقی کے اس سفر میں ہمیں اپنے پر خلوص دوستوں اور برادر ممالک کا بھر پور تعاون حاصل ہے جن میں چین میں مخلصانہ کردار قابل ذکر ہے، اقتصادی راہداری منصوبے میں دونوں ممالک کی شراکت داری نے پورے خطے کی ترقی کا دروازہ کھول دیا ہے۔صدرممنون حسین نے کہا کہ ہم پوری دنیا خاص طورپراپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن بھارت کا غیر ذمہ دارانہ طرزعمل اور اس کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری کی مسلسل خلاف ورزی کے واقعات کو خطے کے امن کو داو¿ پر لگادیا ہے، ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ تقسیم بر صغیر کے نامکمل ایجنڈے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے کیونکہ بھارت کے خطے کا امن برباد کر دیا ہے، علاقائی سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا بہت ضروری ہے جب کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے لیے اخلاقی ، سفارتی،سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر مملکت کا اہم دورہ ملتوی ….وجہ منظر عام پر
فیصل آباد(ویب ڈیسک)سکیورٹی خدشات صدر مملکت کا دورہ فیصل آباد ملتوی ۔تفصیل کے مطا بق صدر مملکت ممنون حسین نے آج 2مارچ کو ایک روزہ دورے پر فیصل آباد آنا تھا یہاں انہوں نے نیشنل یو نیورسٹی آف ٹیکسٹا ئل ا نجینرنگ کے کا نو کیشن میں شرکت کر نا تھی جس کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ یو نیورسٹی کا کا نوکیشن بھی ملتوی کر دیا گیا ۔نئے شیڈول کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ صدر پا کستان کا متوقع دور پی ایس ایل کے لا ہور میں ہو نے والے فا ئنل کے بعد متوقع ہے۔
دہشت گردوں بارے صدر ممنون حسین کے اہم انکشافات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور توقع ہے کہ طلبا مستقبل کی روشنیوں کے چراغ روشن کریں گے ہم اپنی ذمہ داری اس وقت پوری کر سکتے ہیں جب ہمارے بچوں کو مستقبل کا شعور ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے نے ہماری آج کی خوشی کو گہنا دیا ہے اور ہم سانحہ لاہور کے شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداءکی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب سمیت تمام کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والے قوم کے محسن ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پورا پاکستان سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ طلباءمستقبل کی روشنیوں کے چراغ روشن کریں گے ۔ وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے والی قومیں بھی ترقی کرتی ہیں اور ہمیں ترقی کی منازل حاصل کرنے کے لئے علم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہو گی آج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے بغیر علم کا اصول ممکن نہیں رہا اور ہم اس وقت تک اپنی ذمہ داری پوری کر سکتے ہیں جب ہمارے بچوں کو مستقبل کا شعور ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے سے پید اہونے والے امکانات سے فائدہ اٹھانے کا انحصار طلبہ پر ہے کہ وہ اس سے کتنا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں پاکستان کے پاس بہترین افرادی قوت ہے اور وسائل کے درست استعمال اور شفافیت کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کے حالات بہتر اور بدعنوانی میں کمی ہوئی ہے ہمیں چاہئے کہ روحجان کو برقرار رکھیں اور حالات مزید بہتر کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی خواتین پر مشتمل ہے ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہو گی اور یہ بات خوش آئند ہے کہ 90 فیصد ایوارڈ بچویوں نے حاصل کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو چاہئے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف جہاد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔