Tag Archives: maryam-orangzeb

چور ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں: مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں اب عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ’چوروں کی بارات‘ ہے اور دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں جب کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں؟ اب عوام کو جواب دیں۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد سامنے آ گئیانہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور جعلی پی ٹی آئی اکاو¿نٹس ہیں، علیمہ باجی نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک جائیداد خریدی۔(ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آئیں بائیں شائیں نہ کریں، علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں، عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟ عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا؟انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چندے اور پارٹی فنڈ اکٹھے ہوتے ہیں وہیں علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی، فواد چوہدری عوام کو بتائیں کہ مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہی ہیں؟ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تین نسلوں اور تین دہائیوں کا جواب دیا ہے، اب علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ اور جعلی اکاو¿نٹس سمیت علیمہ باجی کی چوری پر جعلی وزیراعظم کب خطاب کریں گے۔

انتخابات سے قبل ہمیشہ سیاسی لوٹوں کی بولیاں لگتی ہیں، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے سیاسی لوٹوں کی ہمیشہ انتخابات سے قبل بولیاں لگتی آئی ہیں تاہم ہماری جماعت کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب میں کام سب سے بہتر ہے، پنجاب میں شہبازشریف اور پاکستان میں نواز شریف کا کام دکھائی دے گا تاہم چند عادی لوٹے ہوا کے رخ پر اپنی وفاداری بدلتے ہیں، وفاداریاں بدلنے والے اپنی عادت سے مجبور ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کا ووٹ نہیں دیا تاہم ہوا کا رخ دیکھ کر وفاداریاں بدلنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساڑھے چار سال میں ان لوگوں نے فنڈز لینے کے باوجود حلقوں میں کچھ نہیں کیا، جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے ساڑھے چار سال اس کے لیے آواز نہیں اٹھائی تاہم جاننا ہوگا کہ عادی لوٹوں کو کون نئے خواب دکھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بدقسمتی سے سیاسی لوٹوں کی ہمیشہ انتخابات سے قبل بولیاں لگتی آئی ہیں تاہم ہماری جماعت کو عادی لوٹوں کی ضرورت نہیں ہے اور لوٹوں کا آج آخری اعلان تھا۔

معاملہ سجن جندال کی مری آمد،مریم اورنگیز یب نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے سجن جندال سے ملاقات پر فوجی قیادت کو اعتماد میں لینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے ملاقات کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال وزیراعظم نواز شریف کے پرانے دوست ہیں اور دونوں کی ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی۔ اس حوالے سے بی بی سی کی خبر درست نہیں ہے۔

غریب اور کم آمدن والے افراد کیلئے حکومت کی طرف سے زبردست سکیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن سے کی گئی تحقیقات سے انٹرنیشنل فورمز کو آگاہ کیا جارہا تھا،انہیں بتایا گیاکہ کلبھوشن سے کیا کیا ثبوت ملے ہیں ،قومی مفاد پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ۔بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کلبھوشن کا معاملہ زیر غور نہیں آیا،جب بات قومی مفاد کی ہو تو کسی بھی ملک کی طرف سے کسی قسم کی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم میں ایل این جی اور آر ایل این جی شامل کی گئی ہے۔ڈھائی سال سے صنعتوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ صفر ہے، اسلام آبا د، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی دیکھ بھال اورانتظام نجی اداروں کو دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کے اخراجات نہیں بڑھائیں گے، پی آئی اے کو بھی حج کرایوں میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ غریب اور کم آمدن والے افراد کو ہاوسنگ اسکیموں میں ترجیح دی جائے گی۔ ڈیلی ویجز ملازمین کےلیے سہولیات کی پالیسی بنائی گئی ہے۔اسی موقع پروفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت اور دنیا سمجھ لے کہ کلبھوشن کا فیصلہ ملک میں مروجہ قوانین کے تحت کیا گیا، کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا نہ کسی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی غیر ملکی جاسوس پاکستان میں آکر ایسا کرے گا تو اس کی سزا یہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ہزاروں کنٹریکٹ سرکاری ملازمین مستقل ہوجائیں گے، ماضی میں یومیہ اجرت اور کنٹریکٹ ملازمین کی اہلیت نہیں جانچی گئی، گریڈ 16اور اس سے اوپر کےلوگ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت ہی آئیں گے۔ ہاوسنگ اسکیموں کےلیے کئی ملکوں کے ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تحریک انصاف اداروں پر دباﺅڈالنا چاہتی ہے….مریم اور نگزیب کا دبنگ خطاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اداروں پر دباﺅڈالنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹے الزامات لگائے ، الیکشن کمیشن عمران خان کے اثاثوں کے متعلق سوال کر رہا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پہلے کبھی نہیں ہوئیں ، تحریک انصاف ہمیشہ اپنی مرضی کرنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹے الزامات لگائے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمنٹ سے بھی غیر حاضر رہی ، تحریک انصاف اداروں پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہے ، الیکشن کمیشن عمران خان کے اثاثوں سے متعلق سوال کر رہا ہے ۔

موجودہ حکومت لکے دور میں دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے شہباز شریف ٹی 20 ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی وجہ سے راولپنڈی میں کھیلوں کے میدان آباد ہیں، دہشت گردی سے کھیلوں کے میدان تک کا سفرکٹھن تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے نہ صرف دہشتگردی پر قابو پایا بلکہ کھیلوں کے میدان بھی آباد کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان آج کے پی کے میں کھیلوں کے میدانوں کی فزیبلٹی بنا رہے ہیں۔

کنٹینر پر بولنے والوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے کسی اجلاس میں گالی گلوچ یا بدتہذیبی نہیں ہوتی لیکن کنٹینرز پر بولنے والوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے کسی بھی خطاب میں غلط بیانی نہیں کی، جھوٹے دلائل کے ساتھ عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا، سپریم کورٹ میں کیس کسی اور بنیاد پر دائر کیاگیا اور دلائل کسی اور بات پر دیئے جارہے ہیں، عدالت میں دلائل پٹیشن کے مخالف ہیں، عدالتی کارروائی اور باہر آکر کی جانے والی باتوں میں بہت فرق ہے۔عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مجھ پرلازم ہے کہ تحریک انصاف کی غلط بیانیوں اور الزامات پر مبنی گفتگو کا ضرورجواب دوں، مسلم لیگ (ن) شائستگی کے ساتھ اپنے لیڈر کی تقلید کرتی ہے ہماری کسی میٹنگ میں گالم گلوچ اور بدتہذیبی نہیں ہوتی، مریم نواز ایک مہذب باپ کی مہذب بیٹی ہیں لیکن کنٹینر پر بولنے والوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں۔