Tag Archives: minar-e-pakistan-lahore

لاہوریوں بارے خطرے کی گھنٹی ،بڑوں نے سرجوڑ لئے

لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور میں پانی کی گرتی ہوئی سطح کا مسئلہ سنگین ہوگیا، مسئلے سے نمٹنے کے لیے واسا حکام کو دریائے راوی پر واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔لاہور میں زیرزمین پانی کی سطح تقریبا ایک میٹر سالانہ کے تناسب سے گر رہی ہے جس کے باعث نہ صرف پانی کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے بلکہ شہر کے بعض علاقوں میں زیرزمین پانی میں آرسینک کی آمیزش میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، اِس مسئلے سے نمٹنے کے لیے راوی سائفن پر لگائے جانے والے مجوزہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس کے لیے محکمہ انہار نے بھی 100 کیوسک پانی فراہم کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر تقریبا 15 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ پانی راوی سائفن سے شہر تک پہنچانے کے لیے 10 ارب روپے کی لاگت سے پائپ لائنیں بچھائی جائیں گی۔اِس حوالے سے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتایا کہ منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے اور یہ منصوبہ آئندہ سال کے وسط تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد شہر کے متعدد ٹیوب ویلوں کو بند کردیا جائے گا تاکہ شہر میں پانی کے گرنے کے عمل کو روکا جاسکا۔

 

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 18 نئے پارکس بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا جس کے لئے ترقیاتی بجٹ میں 12 کروڑ روپے مختص کردیئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شاداب کالونی بلاک اے‘ بی‘ سی‘ کلاں خورد‘ بسین‘ جھولیکی‘ نروار‘ گروہ مانگٹ اور ہڈیارہ میں 70 لاکھ کے فنڈز سے پارکس تعمیر کئے جائیں گے۔ اٹاری اور باہو بولے گاﺅں میں فی پارک 56 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کے نئے مالی کے آغاز میں تعمیراتی کام شروع کردیا جائے پی ایچ اے مختلف علاقوں میں 18 پارکس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

لاہوریوں کیساتھ انوکھا فراڈ ۔۔سب نے سر پکڑ لیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)بلدیہ عظمیٰ لاہورکے داتا گنج بخش ٹاﺅن نے لاکھوں روپے مالیت کے زائد المیعاد انرجی سیور خرید کر یونین کونسلوں میں تقسیم کردئیے اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے وصول کئے جانے والے انرجی سیور سٹریٹ لائٹ کے لئے استعمال کرنے کی کوشش تو وہ ناکارہ ثابت ہوئے۔ تمام یونین کونسل چیئرمینوں نے خراب انرجی سیوروں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کرائی جائے۔