Tag Archives: modi

بھارتی بحریہ کے افسران نے مودی سرکارکوآئینہ دکھادیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی بحریہ کے افسران نے مودی سرکارکوآئینہ دکھادیا،جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن کے بھارتی بحریہ میں موجود ساتھیوں نے سرکاری ایجنٹ ہونے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے ایک افسرنے یہ بھی تصدیق کی کہ کلبھوشن نے مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایاتھا۔ ڈیوٹی سے کئی کئی ماہ غیر حاضر رہتا تھاجس سے پتہ چلاکہ وہ اہم مشن پر ہے۔دوسری جانب کلبھوشن کے خاندان نے ممبئی کا گھر چھوڑ دیاہے۔کلبھوشن کابھانڈاخود بھارتیوں نے پھوڑدیا۔ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسرنے کلبھوشن کے بھارتی ایجنٹ ہونے کی تصدیق کردی۔بلوچستان سے گرفتار بھارتی بحریہ کے افسر سے متعلق بھارتی اخبار”ممبئی مِرر“ نے اہم انکشافات کئے ہیں۔اخبار نے بھارتی بحریہ میں کلبھوشن سے ساتھیوں سے گفتگو کی۔کچھ ساتھیوں نے کہاکل بھوشن نے مبارک پٹیل کے نام سے جعلی پاسپورٹ بنوایا۔ساتھیوں کے مطابق کلبھوشن ڈیوٹی سے کئی ماہ غیر حاضر رہتاتھا۔اس کے دوستوں کو معلوم ہوگیاتھا کہ وہ کسی سرکاری کام میں مصروف ہے۔ساتھیوں کی جانب سے کلبھوشن کے سرکاری ایجنٹ ہونے کی تصدیق کے بعد اس کا خاندان خوفزدہ ہوگیا ہے۔کلبھوشن کے والد، بھائی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد ممبئی کا گھر خالی کرکے کہیں اور منتقل ہوگئے ہیں۔

مودی جعلساز نکلا ….

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) بھارتی وزیر اعظم جعل سازی میں نمبر لے گئے ،دہلی یونیورسٹی نے مودی کی ڈگری جعلی قرار دی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پر جاری تنازعہ میں اب ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ مودی کا دعوی ہے کہ انہوں نے سال 1978 میں دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف اوپن لرننگ سے گریجویشن کیا ہے لیکن ایس او ایل نے جواب دیا ہے کہ اس کے پاس اس سال سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ایک آر ٹی آئی کے جواب میں یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ یہ اعداد و شمار ہمارے پاس موجود نہیں ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک سال پہلے کا ہی ڈیٹا اپنے پاس رکھتی ہے۔ آر ٹی آئی میں سال 1978 میں بی اے کرنے والے تمام طلبا و طالبات کا ریکارڈ مانگا گیا تھا۔سینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسرمیناکشی سہائے کے مطابق، یونیورسٹی کے ڈین ،او ایس ڈی اور جوائنٹ رجسٹرار(ڈگری) سے حاصل معلومات کے مطابق یونیورسٹی میں پڑھائی کرنے والے طالب علم کی معلومات ایک نجی معلومات ہے، جسے عوامی نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعظم کی گرفتاری …. اہم خبر سے ہلچل

کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات ہے سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں لیکن بولتی نہیں۔ نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے صوبے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ گرفتاریوں سے ہمیں روک لیں گے تو یہ انکی بھول ہے۔ عوام مودی کو سبق سکھائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ولگوں کو نوٹوں کی بندی کے خلاف سڑکوں پر آنا چاہیئے۔ نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔ ملک اس وقت ہنگامی حالات میں ہے۔ سیاسی جماعتیں خوفزدہ نہیں لیکن بولتی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار ہونا چاہیئے۔

مودی سرکار پریشان ….اپنے بھی دور ہوگئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے کے کئی ہفتوں بعد بھی ملک میں نقدی کا بحران جاری ہے جس کی وجہ سے ان کے اتحادی اور ان کی اپنی حکمراں جماعت بی جے پی کے کئی ارکان مضطرب ہیں اور ان میں سے چند نے خود کو متعدد ریاستوں میں ہونے والے انتخابات سے خود کو الگ کر لیا ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے چھ ارکان اسمبلی اور اس کی نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک سینیئر رہنما سے انٹرویو کیا جس میں انھوں نے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد نقدی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آئندہ سال کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں جماعت کی کارکردگی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔چند ارکان اسمبلی سمجھتے ہیں کہ مودی کا فیصلہ درست تھا لیکن اس پر ٹھیک عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ بگڑ گیا ہے اور اب انھیں ووٹروں کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس اقدام سے بری طرح پریشان ہیں۔مغربی ریاست اتر پردیش میں بے جی پی کی انتخابی مہم کے سربراہ اور جونیئر وزیر خزانہ سنتوش گنویر کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ ووٹروں کو یہ سمھجانا مشکل ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔وزارتِ خزانہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ریاست اتر پردیش میں بی جے پی کے 71 ریاستی ارکان اسمبلی اور وزیر خزانہ کا دفتر نقدی کی کمی کے مسئلے کے حل کی کوششیں کر رہا ہے۔آر ایس ایس کے سینیئر اہلکاروں کے مطابق انھوں نے مودی کو اس فیصلے سے کئی دن پہلے مشورہ دیا تھا کہ وہ اتنا بڑا قدم اٹھانے سے پہلے اس کے لیے میدان ہموار کریں، جس نوٹ چھاپنے کے لیے ٹیکسال اور بینکوں کے نیٹ ورک میں توسیع شامل ہیں۔تاہم وزیرِ اعظم نے اس کے باوجود اس منصوبے پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا، اس لیے حکام کے مطابق اس کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ داری تنہا انھی کے سر ہو گی۔

پاک سر زمین کو بنجر بنانے کی دھمکی …. مودی کی گیدڑ بھبکی

دہلی  (ویب ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی در اندازی کا سلسلہ جاری ہے جس میں صرف اور صرف معصوم افراد کو نشانا بنایا جارہا ہے لیکن پاک فوج کی جانب سے بھارتی افواج کو ہر محاز پر منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے جب کہ سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والا بھارت پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے لیکن ان کے رنگیلے وزیراعظم بڑھکیں مارنے میں کسی سے پیچھے نہیں، موصوف کہتے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے جب کہ مزید بڑھک مارتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی افواج کی اہلیت جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ وہ کیا کرسکتی ہیں۔
مودی سرکار پاک فوج کی جانب سے دندان شکن جواب پر اس قدر حواس باختہ ہوگئی کہ اب پاکستان کا پانی بند کرنے کی بڑھک ماررہی ہے، نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ کے بہنے والے پانی پر بھارتی کسانوں کا حق ہے لہذا اب ہم دریائے سندھ کے پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان جانے سے روک دیں گے اور اس پانی کو مقبوضہ کشمیر، پنجاب اور بھارتی کسانوں کے لیے استعمال کریں گے۔
مودی نے کہا کہ حکام کو ہدف دے دیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بہنے والے پانی کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ کس طرح اس پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور پاکستان میں جانے سے روکا جائے کیونکہ اس پانی پر بھارت کا حق ہے اور اس کو پاکستان میں نہیں جانے دے سکتے۔

مودی سر کار پھر ناکام…. بڑا نقصان

کھٹمنڈو ۔ (ویب ڈیسک) نیپال نے بھارت تعاون کے ساتھ ایکسپریس کی تعمیر کا معاہدہ منسوخ کر دیا ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق نیپالی حکومت نے بھارت کی معاونت سے ایک ارب ڈالر کی لاگت سے کھٹمنڈو سے بھارتی سرحد کے ساتھ جنوبی خطہ ترائی تک 76 کلو میٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمیر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔مذکورہ شاہراہ بھارتی تعمیراتی کمپنی آئی ایل ایف ایس نے بنانی تھی لیکن نیپالی پارلیمنٹ کی ڈیویلپمنٹ اور فائنانس کمیٹی کے اجلاس کے بعد بھارت کے ساتھ معاہدوں کی یکسر منسوخی کا اعلان کیا گیا ہے۔نیپال کے وزیر منصوبہ بندی رمیش لی کہاک نے اجلاس کے بعد کہا کہ اب یہ منصوبہ مقامی وسائل سے مقامی کمپنیاں مکمل کریں گی۔اس منصوبے میں ایک ائر پورٹ کی تعمیر بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ نیپال نے اس سے قبل بھارت کے ساتھ توانائی کے 4 بڑے منصوبوں کی منسوخی کا اعلان جون میں کیا تھا جس کی وجہ بھارت کی منصوبوں کی تعمیر کے لئے دلچسپی نہ دکھانا بتائی گئی تھی ۔

بھارت کی جنگی تیاریاں عروج پر….مودی نے فوجی سربراہان کو اہم حکم جاری کر دیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز مسلح افواج کے سربراہوں کا اجلاس بلا کر سرحدوں کی صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں مشیر قومی سلامتی اجیت دوول بھی موجود تھے۔ بھارتی وائس آرمی چیف نے مودی کو کنٹرول لائن پر گولہ باری اور فائرنگ سے جانی ومالی نقصان اور فوج کی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

نریندر مودی کی اداکارہ راکھی ساونت سے خفیہ ملاقات

ممبئی(خصوصی ر پو ر ٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے اب تک کے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ،چاہے سیلفی لینے کا معاملہ ہو یا گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کا معاملہ‘ مودی ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں مودی بھارت کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنے فارم ہاو¿س پر پائے گئے ہیں۔دونوں کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق جب راکھی ساونت سے اس ملاقات کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک نارمل میٹنگ تھی‘ ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے‘ جبکہ نریندر مودی کے ترجمان نے راکھی کے ساتھ ملاقات کی مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور راکھی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔